Friday, 7 July 2023

کان کے مسائل

 کانوں کا بہرہ پن 

اونچا سننا ثقل سماعت Deafness 

اسباب 

کان میں میل بھر جانا ضعف دماغ، نہایت بلند آواز سے کان کے پردے کو صدمہ پہنچنا، ورم لوزتین، نقرس، کن پیڑے، چیچک آتشک نمونیا اور محرقہ بخار میں مبتلا ہونے سے بھی یہ بیماری ہو جاتی ہے۔

اس عارضہ کا ایک اور سبب شور وغل بھی ہے۔  کیونکہ شور نظام عصبی پر بہت برا اثر ڈالتا ہے۔ 

مریض اونچا سننے لگتا ہے سماعت ناقص ہو جاتی ہے۔ کبھی کانوں میں بھنبھناہٹ شور کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

اصل سبب مرض کو رفع کریں۔

کلونجی اور لونگ پانی میں ڈال کر اچھی طرح جوش دیں اور بغیر میٹھا کئے دن میں تین مرتبہ پئیں۔ 

انشاءاللہ تیسری خوراک لینے سے بہرہ پن ختم ہو جائے گا، بے ہوشی کو بھی مفید ہے..

اگر ضعف دماغ کی وجہ سے بہرہ پن ہو تو شربت مقوی اعصاب مدت تک استعمال کرائیں۔

اگر دماغ میں خشکی کے غلبہ کی وجہ شکایت ہو گی تو بالعموم کانوں میں کھجلی ہو گی۔..

مغز بادام والا حریرہ استعمال کریں.'

روغن گل ایک تولہ دودھ میں ڈال کر رات سوتے وقت پلائیں۔

روغن کدو کانوں میں ڈالیں اور سر پر مالش کریں۔

روغن لبوب سبعہ کی سر پر مالش کریں۔

گرم خشک غذاؤں سے پرہیز کریں..

No comments:

Post a Comment