Tuesday, 11 July 2023

ریٹھا

 ریٹھا 

بواسیر کھانسی سانس اور پیٹ کی بیماری ریح گردے و مثانے اور رحم کے زخم اور شوگر کے مریض کے زخم کا شافی علاج ہے۔ 


شوگر کے زخم کی وجہ سے اگر عضو پاؤں کاٹنے کا کہا گیا ہے یا بواسیر کا آپریشن یا گردے کے زخم ایک دفعہ اس نسخہ کو آزمائیں پھر دیکھیں قدرت کا کرشمہ۔ 

یہ نسخہ ایک جوگی سے حاصل ہوا کمال کا نسخہ ہے۔ ایک اسراری پوشیدہ راز۔ 

شوگر والوں کے ہاتھ پاؤں نہیں کٹیں گے۔ زخم بھی خراب نہیں ہوں گے۔ 

تین ماہ کیلیے ::- 15 دن دوا کھائیں اور پھر 5 دن کا وقفہ خالی پھر 15 دن دوا کھائیں اور پھر وقفہ اسی طرح۔ ترکیب استعمال ایک گولی ہمراہ پانی یا دودھ یا گھی کے ساتھ۔ یہ دوا خشک ہے اس لیے گھی ایک دو چمچ ضروری استعمال کریں۔ نمک مرچ مصالحہ سے پرہیز کریں۔ 


ھوالشافی:_ 

ریٹھہ کے پوست کو کوٹ کر کپڑے سے چھان کر میدہ پاؤڈر بنالیں . اور پانی کی مدد سے چنے کے برابر گولیاں بنالیں .یا سفوف کی شکل میں ہی استعمال کریں.

1۔  دو رتی یہ سفوف گڑ میں کھلانے سے لقوہ، فالج. گنٹھیا کے دردوں کو آرام ہوجاتا ہے. زہریلے جانور کے ڈنک پر اس دوا کو پانی یا نوشادر میں ملا کر لیپ کرنے سے زخم کا اثر دور ہوجاتا ہے۔ 


2۔  اندرونی طور پر دو تین گولیاں دودھ کےساتھ دینے سے زہر کا اثر قے کے راستے نکل جاتا ہے، سانپ کے کاٹے کو یہ گولیاں زیادہ تعداد میں گھی کےساتھ دیں


3۔   آتشک. خنازیر. بھگندر. داد. چنبل. اورخون کی خرابی کی شکل میں یہ گولیاں ایک یا دو صبح وشام ہمراہ تازہ پانی دینے سے خون کی تمام امراض دور ہوجاتی ہیں


4۔    یہ گولیاں جریاں .احتلام جسمانی کمزوری .بواسیر ضعف جگر درد شکم تک کودور کرتی ہے


5۔    دمہ اور بلغمی کھانسی میں اس دوا کی دو گولیاں بالائ میں رکھ کر صبح و شام کھلانے سے یہ امراض دور ہو جاتی


6. اس سفوف کو دس گنا شدھ کالے سرمے میں رگڑ کرکپڑے سے چھان لیں یہ سرمہ انکھوں میں لگانے سے دھند. جالا. پھولا. ککرے. کھجلی اور آنکھوں کی امراض دور ہوجاتی ہیں۔ 


اجوائن دیسی 20 گرام گندھک آملہ سار 10 گرام ریٹھہ 30گرام۔ 500 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں۔ 

ایک ایک کیپسول دن میں تین وقت ھمراہ پانی۔

بواسیر خونی اور بادی کا بہترین علاج ہے


نسخہ برائے مصفی خون، خارش

رانوں پر خارش زخم، آتشک وغیرہ کے لئے۔  

ریٹھہ جلاکر بقدر  چٹکی بھر مکھن میں رکھ کر بعد از غذا کھلائیں۔ 

غذا نمک مرچ کے بغیر

Monday, 10 July 2023

سفوف

 سفوف کثیر الفوائد

ھوالشافی۔،

سنامکی صاف کی ہوئی 100 گرام

سونٹھ 50 گرام،

اجوائن دیسی 50 گرام

سرخ پھول 50 گرام

فلفل سیاہ 20 گرام،

دانہ الائچی خورد 20 گرام

مصری 100 گرام ،

کالانمک 10 گرام

سب کا باریک سفوف بناکر رکھیں۔ 

استعمال نصف سے ایک چمچ چاۓ والا رات کو کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی سے

فوائد !!!

قبض گیس اپھارہ معدہ کی گرانی،تیزابیت سانس کی گھٹن 

خشکی سردی کی وجہ سے پیدا ہونے والی کمزوری، پٹھوں کا کھچاؤ 

ٹانگوں میں کھچاؤ درد سستی بیچینی کام میں دل نہ لگنا 

کھانا کھانے کے بعد مقام معدہ پر بوجھ دل گھبرانا،

متلی سی کیفیت ہونا معدہ سے بخارات دماغ کی طرف منتقل ہونا، جس کی وجہ سے آدھے سر میں شدید درد ہونا،قبض کی وجہ سے گیس بننا ٹانگوں میں درد ہونا وغیرہ

ان تمام تر امراض میں مفید ہے۔

بفضل خدا

فائدہ ہوگا

ان شاءاللہ

Friday, 7 July 2023

کان کے مسائل

 کانوں کا بہرہ پن 

اونچا سننا ثقل سماعت Deafness 

اسباب 

کان میں میل بھر جانا ضعف دماغ، نہایت بلند آواز سے کان کے پردے کو صدمہ پہنچنا، ورم لوزتین، نقرس، کن پیڑے، چیچک آتشک نمونیا اور محرقہ بخار میں مبتلا ہونے سے بھی یہ بیماری ہو جاتی ہے۔

اس عارضہ کا ایک اور سبب شور وغل بھی ہے۔  کیونکہ شور نظام عصبی پر بہت برا اثر ڈالتا ہے۔ 

مریض اونچا سننے لگتا ہے سماعت ناقص ہو جاتی ہے۔ کبھی کانوں میں بھنبھناہٹ شور کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

اصل سبب مرض کو رفع کریں۔

کلونجی اور لونگ پانی میں ڈال کر اچھی طرح جوش دیں اور بغیر میٹھا کئے دن میں تین مرتبہ پئیں۔ 

انشاءاللہ تیسری خوراک لینے سے بہرہ پن ختم ہو جائے گا، بے ہوشی کو بھی مفید ہے..

اگر ضعف دماغ کی وجہ سے بہرہ پن ہو تو شربت مقوی اعصاب مدت تک استعمال کرائیں۔

اگر دماغ میں خشکی کے غلبہ کی وجہ شکایت ہو گی تو بالعموم کانوں میں کھجلی ہو گی۔..

مغز بادام والا حریرہ استعمال کریں.'

روغن گل ایک تولہ دودھ میں ڈال کر رات سوتے وقت پلائیں۔

روغن کدو کانوں میں ڈالیں اور سر پر مالش کریں۔

روغن لبوب سبعہ کی سر پر مالش کریں۔

گرم خشک غذاؤں سے پرہیز کریں..

Saturday, 24 June 2023

پیشاب میں پس

 *پیشاب میں پس کا آنا*

ھوالشافی۔۔۔

چھلکا ریٹھا 50 گرام۔۔

ھلدی 50 گرام۔۔۔

سفوف بنا کر 1000 م۔ل کے کیپسولز بھر کر کھالی پیٹ دو دفعہ دیں اور کرشمہ قدرت دیکھیئے۔۔۔۔۔۔۔

امراض معدہ اور بڑھا ہوا پیٹ

 امراض معدہ اور بڑھے ہوئے پیٹ کیلئے

دردمعدہ . دردفم معدہ. بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرتا ہے.تبخیر معدہ . قبض . گیس .جلن . بھوک نہ لگنا. تیزابیت وغیرہ 

ھوالشافی.۔

سونٹھ 2تولہ . فلفل سیاہ . فلفل دارز . زیرہ سیاہ . ابہل . بچ ہندی . نوشادر . اجوائن دیسی . اجمود . انیسوں . کرفس . سونف . کچور . پوست ہلیلہ ذرد . پوست بلیلہ . آملہ . پوست چینہ . پپلامول . اجوائن خراسانی . کشنیز . بابڑنگ . کلونجی . مجیٹھ . سیندھا نمک . سیاہ نمک . نمک سونچر . نمک سانبھر . پہکرمول . جوکھار. سجی سفید . لونگ . قسط شرین . ریوند خطائی . ریوندچینی . ہر ایک 1-1تولہ

تربد سفید 4تولہ . برگ سناء 2تولہ . تماں 5تولہ . قلمی شورہ 5تولہ . ہلیلہ سیاہ 5تولہ 

کوٹ چھانکر سفوف بنائیں.

3ماشہ صبح 3ماشہ شام کو نیم گرم پانی سے کھانے کے گھنٹہ بعد یا حسب ضرورت استعمال کر سکتے ہیں۔۔

Tuesday, 20 June 2023

موٹیویشن

 جاپانی زبان میں موٹیویشن کیلئے بس ایک لفظ ملتا ہے. اسے اوٹسو کاریسما ڈس کہتے ہیں. جس کا مطلب تقریباً یہ بنتا ہے" سخت محنت کا شکریہ" کیونکہ جاپانی قوم جانتی ہے موٹیویشن کسی کامیابی کی کنجی نہیں ہے. یہ ڈسپلن ہے جو روزانہ بلا ناغہ محنت سے کامیابی کا دروازہ کھول کر دیتا ہے. موٹیویشن تو بس اس روزانہ کی محنت میں کندھے کی وہ تھپکی ہے جو کہتی ہے شاباش اسے جاری رکھو. 


جاپان میں پانچ سین ہیں. یہی پانچ سین مل کر جاپانی تہذیب بناتے ہیں.

 سیری = پھینک دو ہر وہ چیز جو ضرورت نہیں نہ کار آمد ہے.

سیتون =ہر چیز کی اپنی مخصوص جگہ ہوتی ہے.

سیسو= ہر فرد یہاں تک کے بچے بھی صفائی کے ذمہ دار ہیں.

سیکستو = صفائی کے اصول یکساں واضح اور کلئیر ہوں جو سب کو پتہ ہوں.

سیتسکوی= اسکا مطلب ڈسپلن ہے. یعنی یہ روزانہ ہر ہفتے سال کے 365 دن کی روٹین ہے.


جب دنیا میں کسی فٹ بال ٹورنامنٹ میں جاپانی عوام میچ کے بعد پلاسٹک کے تھیلے کھول کر کچرا صاف کرنے لگتے ہیں تو ہم لوگ سمجھتے ہیں شائد یہ دنیا کو دکھانے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں. جبکہ یہ وہ جاپانی تہذیب ہے جو وہ بچپن سے اپنے بچوں کی سوچ کا اسے حصہ بنا چکے ہوتے ہیں. اس لئے آج بھی جاپان کے شہروں میں نہ آپ کو صفائی کا عملہ نظر آتا ہے نہ کچرے کے ڈبے اور نہ ہی کہیں آپ کو گندگی نظر آتی ہے.


 ہمارا مسئلہ ہمیشہ سے یہی ڈسپلن رہا ہے. یہ نہ ہمیں قطار بنانے دیتا ہے نہ مستقل مزاجی سے کسی راہ پر چلنے کی یکسوئی ملتی ہے. ایک دانا نے کہا تھا راستے میں کانٹے دار درخت آنا مسئلہ نہیں، مسئلہ تب بنتا ہے جب ہم اس پر بیٹھ جانا لازم سمجھ لیں. ہمارا معاشرہ اپنے راستے کے سارے کانٹے نصیب سمجھ کر اپنے دامن میں سمیٹے چلنا چاہتا ہے. ہم ابھی جاپانی تہذیب کے پہلے سین پر بھی نہیں پہنچے.

Shahzad shafiq hijama 

03317863313 

Cupping therapy 

0321 2773576 

Friday, 16 June 2023

ہڈیوں کی کمزوری

 ہڈیوں کی کمزوری، جوڑ کمزور ہو گئے ہیں۔ بار بار ڈسک سلیپ ہو جاتی ہے۔ ٹوٹی ہڈی جوڑے والا نسخہ۔ 

یہ نسخہ مایوس نہیں کرے گا۔ 

اجزاء 

گوند ببول 10 گرام 

رال سفید 10 گرام

کوٹ پیس کر باریک سفوف کرلیں ۔

طریقہ استعمال دو گرام صبح نہار منہ شام 5 بجے اور رات سوتے وقت  ہمراہ دودھ استعمال کریں انشاءاللہ العزیز ٹوٹی ہڈی کو جوڑنے اور مضبوط کرنے والا نس

 پوسٹ شئیرنگ مفید معلومات و مفاد عامہ ایجوکیشنل پرپوز ،بتائے گئے طریقے کے مطابق خالص ادویہ خریدیں بنائیں اور مقدار خوراک سے تجاوز نہ کریں۔  

مجربات نسخے کے لیے پیج کو لائک کریں۔ 

کسی بھی بیماری کی صورت میں اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں-

#حکیم_مظہر_