Tuesday, 20 June 2023

موٹیویشن

 جاپانی زبان میں موٹیویشن کیلئے بس ایک لفظ ملتا ہے. اسے اوٹسو کاریسما ڈس کہتے ہیں. جس کا مطلب تقریباً یہ بنتا ہے" سخت محنت کا شکریہ" کیونکہ جاپانی قوم جانتی ہے موٹیویشن کسی کامیابی کی کنجی نہیں ہے. یہ ڈسپلن ہے جو روزانہ بلا ناغہ محنت سے کامیابی کا دروازہ کھول کر دیتا ہے. موٹیویشن تو بس اس روزانہ کی محنت میں کندھے کی وہ تھپکی ہے جو کہتی ہے شاباش اسے جاری رکھو. 


جاپان میں پانچ سین ہیں. یہی پانچ سین مل کر جاپانی تہذیب بناتے ہیں.

 سیری = پھینک دو ہر وہ چیز جو ضرورت نہیں نہ کار آمد ہے.

سیتون =ہر چیز کی اپنی مخصوص جگہ ہوتی ہے.

سیسو= ہر فرد یہاں تک کے بچے بھی صفائی کے ذمہ دار ہیں.

سیکستو = صفائی کے اصول یکساں واضح اور کلئیر ہوں جو سب کو پتہ ہوں.

سیتسکوی= اسکا مطلب ڈسپلن ہے. یعنی یہ روزانہ ہر ہفتے سال کے 365 دن کی روٹین ہے.


جب دنیا میں کسی فٹ بال ٹورنامنٹ میں جاپانی عوام میچ کے بعد پلاسٹک کے تھیلے کھول کر کچرا صاف کرنے لگتے ہیں تو ہم لوگ سمجھتے ہیں شائد یہ دنیا کو دکھانے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں. جبکہ یہ وہ جاپانی تہذیب ہے جو وہ بچپن سے اپنے بچوں کی سوچ کا اسے حصہ بنا چکے ہوتے ہیں. اس لئے آج بھی جاپان کے شہروں میں نہ آپ کو صفائی کا عملہ نظر آتا ہے نہ کچرے کے ڈبے اور نہ ہی کہیں آپ کو گندگی نظر آتی ہے.


 ہمارا مسئلہ ہمیشہ سے یہی ڈسپلن رہا ہے. یہ نہ ہمیں قطار بنانے دیتا ہے نہ مستقل مزاجی سے کسی راہ پر چلنے کی یکسوئی ملتی ہے. ایک دانا نے کہا تھا راستے میں کانٹے دار درخت آنا مسئلہ نہیں، مسئلہ تب بنتا ہے جب ہم اس پر بیٹھ جانا لازم سمجھ لیں. ہمارا معاشرہ اپنے راستے کے سارے کانٹے نصیب سمجھ کر اپنے دامن میں سمیٹے چلنا چاہتا ہے. ہم ابھی جاپانی تہذیب کے پہلے سین پر بھی نہیں پہنچے.

Shahzad shafiq hijama 

03317863313 

Cupping therapy 

0321 2773576 

No comments:

Post a Comment