پچھلے سال انہیں دنوں کی بات ہے۔ ایک صاحب اپنی وائف کو چیک اپ کے لئے میرے پاس لائے۔ ابھی وہ بیٹھے ہی تھے کہ انہیں احساس ہو ان کا بٹوا جیب میں نہیں ہے۔ وہ گاڑی اور پارکنگ میں دیکھنے گئے لیکن کہیں نہ ملا
بہت پریشان تھے۔ میں نے پوچھا اس میں کتنی رقم تھی تو انہوں نے بتایا کہ چند ہزار تھے لیکن پیسوں دے زیادہ قیمتی اس والٹ میں ان کے بہت اہم آفیشل کارڈز اور شناختی کاغذات ہیں
دیکھتے ہی دیکھتے ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی۔ میں نے مریضہ کو چھوڑ کر ان کا چیک اپ کیا تو بلڈ پریشر اور شوگر دونوں خطرناک حد تک ہائی تھے۔ میرے پوچھنے پر کہ کیا آپ شوگر اور بلڈ پریشر کے مرہض ہیں انہوں نے بتایا کہ انہیں کبھی بھی ایسا کوئی عارضہ نہیں رہا
یہ حیرانگی کی بات تھی۔ بہرحال میں نے انہیں فورا ایمرجنسی میں دوائیں دیں اور حوصلہ دے کر رخصت کیا
تین دن بعد وہ پھر چیک اپ کے لئے آئے۔ اسی طرح سے پریشان تھے اور دواؤں کے باوجود ان کا شوگر اور بلڈ پریشر بہت اچھا کنٹرولڈ نہیں تھا۔ میں نے دواؤں میں کچھ تبدیلیاں کیں۔
وہ زیادہ تر والٹ کے بارے میں بات کرتے رہے کہ ڈاکٹر صاحب دعا کریں مجھے مل جائے۔ ورنہ میرے لئے بہت بڑا مسئلہ بن جائےگا۔ میں نے ان سے دعا کرنے کا وعدہ کرکے انہیں رخصت کیا
جانے کیوں وہ ہر نماز کے بعد میرے ذہن اور دعاؤں میں آجاتے۔ دن گزرتے رہے
پانچ دن بعد وہ دوبارہ آئے۔ بے تحاشا خوشی میں آتے ہی گلے لگ گئے۔ بتایا کہ کسی نے والٹ کورئیر کے ذریعے کارڈ پر دیئے گئے ان کے گھر کے ایڈریس پر بھیج دیا۔ اس والٹ میں سب کچھ پیسوں سمیت موجود تھا۔ بھیجنے والے کو وہ والٹ ہماری کار پارکنگ میں ملا تھا جو یقینا کار سے اترتے ہوئے ان سے گر گیا ہو گا
میں نے مبارکباد دی۔ اور ان کا چیک اپ کیا تو حیران رہ گیا۔ ان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول بالکل ایک نارمل صحت مند انسان کی طرح تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ اور میں نے ان کی تمام دوائیں بند کر دیں
دوستو! ذہنی انتشار (سٹریس) بہت سی بیماریوں اور مسائل کی جڑ ہے۔
حالات کو بدلنے کے لئے محنت کریں لیکن جو نہیں بدل سکتا اسے کھلے دل سے قبول کر لیں۔ دعا کو اپنا ساتھی بنا لیں۔ اپنی زندگی کو آسان بنائیں۔
صحت کی قدر کریں۔ صحت کھو جائے تو آسان ترین وقت بھی مشکل ہو جاتا ہے۔۔۔اور مشکل وقت مشکل ترین
اگر آپ ذیابیطس یا بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو سٹریس انہیں اور خراب کر دے گی۔ ریلکیس رہیں لیکن ان بیماریوں کو بے لگام مت چھوڑیں
ہمیشہ ایک ایسے مستند طبیب سے مشورہ کریں۔ جن سے آپ اپنے دل اور راز کی ہر بات کر سکیں۔ پھر ان کے مشورے پر عمل کریں
شہزاد شفیق حجامہ سینئر
0321 2773576 0312 2001310 03317863313
No comments:
Post a Comment