Tuesday, 11 July 2023

ریٹھا

 ریٹھا 

بواسیر کھانسی سانس اور پیٹ کی بیماری ریح گردے و مثانے اور رحم کے زخم اور شوگر کے مریض کے زخم کا شافی علاج ہے۔ 


شوگر کے زخم کی وجہ سے اگر عضو پاؤں کاٹنے کا کہا گیا ہے یا بواسیر کا آپریشن یا گردے کے زخم ایک دفعہ اس نسخہ کو آزمائیں پھر دیکھیں قدرت کا کرشمہ۔ 

یہ نسخہ ایک جوگی سے حاصل ہوا کمال کا نسخہ ہے۔ ایک اسراری پوشیدہ راز۔ 

شوگر والوں کے ہاتھ پاؤں نہیں کٹیں گے۔ زخم بھی خراب نہیں ہوں گے۔ 

تین ماہ کیلیے ::- 15 دن دوا کھائیں اور پھر 5 دن کا وقفہ خالی پھر 15 دن دوا کھائیں اور پھر وقفہ اسی طرح۔ ترکیب استعمال ایک گولی ہمراہ پانی یا دودھ یا گھی کے ساتھ۔ یہ دوا خشک ہے اس لیے گھی ایک دو چمچ ضروری استعمال کریں۔ نمک مرچ مصالحہ سے پرہیز کریں۔ 


ھوالشافی:_ 

ریٹھہ کے پوست کو کوٹ کر کپڑے سے چھان کر میدہ پاؤڈر بنالیں . اور پانی کی مدد سے چنے کے برابر گولیاں بنالیں .یا سفوف کی شکل میں ہی استعمال کریں.

1۔  دو رتی یہ سفوف گڑ میں کھلانے سے لقوہ، فالج. گنٹھیا کے دردوں کو آرام ہوجاتا ہے. زہریلے جانور کے ڈنک پر اس دوا کو پانی یا نوشادر میں ملا کر لیپ کرنے سے زخم کا اثر دور ہوجاتا ہے۔ 


2۔  اندرونی طور پر دو تین گولیاں دودھ کےساتھ دینے سے زہر کا اثر قے کے راستے نکل جاتا ہے، سانپ کے کاٹے کو یہ گولیاں زیادہ تعداد میں گھی کےساتھ دیں


3۔   آتشک. خنازیر. بھگندر. داد. چنبل. اورخون کی خرابی کی شکل میں یہ گولیاں ایک یا دو صبح وشام ہمراہ تازہ پانی دینے سے خون کی تمام امراض دور ہوجاتی ہیں


4۔    یہ گولیاں جریاں .احتلام جسمانی کمزوری .بواسیر ضعف جگر درد شکم تک کودور کرتی ہے


5۔    دمہ اور بلغمی کھانسی میں اس دوا کی دو گولیاں بالائ میں رکھ کر صبح و شام کھلانے سے یہ امراض دور ہو جاتی


6. اس سفوف کو دس گنا شدھ کالے سرمے میں رگڑ کرکپڑے سے چھان لیں یہ سرمہ انکھوں میں لگانے سے دھند. جالا. پھولا. ککرے. کھجلی اور آنکھوں کی امراض دور ہوجاتی ہیں۔ 


اجوائن دیسی 20 گرام گندھک آملہ سار 10 گرام ریٹھہ 30گرام۔ 500 ملی گرام کے کیپسول بھر لیں۔ 

ایک ایک کیپسول دن میں تین وقت ھمراہ پانی۔

بواسیر خونی اور بادی کا بہترین علاج ہے


نسخہ برائے مصفی خون، خارش

رانوں پر خارش زخم، آتشک وغیرہ کے لئے۔  

ریٹھہ جلاکر بقدر  چٹکی بھر مکھن میں رکھ کر بعد از غذا کھلائیں۔ 

غذا نمک مرچ کے بغیر

Monday, 10 July 2023

سفوف

 سفوف کثیر الفوائد

ھوالشافی۔،

سنامکی صاف کی ہوئی 100 گرام

سونٹھ 50 گرام،

اجوائن دیسی 50 گرام

سرخ پھول 50 گرام

فلفل سیاہ 20 گرام،

دانہ الائچی خورد 20 گرام

مصری 100 گرام ،

کالانمک 10 گرام

سب کا باریک سفوف بناکر رکھیں۔ 

استعمال نصف سے ایک چمچ چاۓ والا رات کو کھانا کھانے کے ایک گھنٹہ بعد پانی سے

فوائد !!!

قبض گیس اپھارہ معدہ کی گرانی،تیزابیت سانس کی گھٹن 

خشکی سردی کی وجہ سے پیدا ہونے والی کمزوری، پٹھوں کا کھچاؤ 

ٹانگوں میں کھچاؤ درد سستی بیچینی کام میں دل نہ لگنا 

کھانا کھانے کے بعد مقام معدہ پر بوجھ دل گھبرانا،

متلی سی کیفیت ہونا معدہ سے بخارات دماغ کی طرف منتقل ہونا، جس کی وجہ سے آدھے سر میں شدید درد ہونا،قبض کی وجہ سے گیس بننا ٹانگوں میں درد ہونا وغیرہ

ان تمام تر امراض میں مفید ہے۔

بفضل خدا

فائدہ ہوگا

ان شاءاللہ

Friday, 7 July 2023

کان کے مسائل

 کانوں کا بہرہ پن 

اونچا سننا ثقل سماعت Deafness 

اسباب 

کان میں میل بھر جانا ضعف دماغ، نہایت بلند آواز سے کان کے پردے کو صدمہ پہنچنا، ورم لوزتین، نقرس، کن پیڑے، چیچک آتشک نمونیا اور محرقہ بخار میں مبتلا ہونے سے بھی یہ بیماری ہو جاتی ہے۔

اس عارضہ کا ایک اور سبب شور وغل بھی ہے۔  کیونکہ شور نظام عصبی پر بہت برا اثر ڈالتا ہے۔ 

مریض اونچا سننے لگتا ہے سماعت ناقص ہو جاتی ہے۔ کبھی کانوں میں بھنبھناہٹ شور کی آوازیں سنائی دیتی ہیں۔

اصل سبب مرض کو رفع کریں۔

کلونجی اور لونگ پانی میں ڈال کر اچھی طرح جوش دیں اور بغیر میٹھا کئے دن میں تین مرتبہ پئیں۔ 

انشاءاللہ تیسری خوراک لینے سے بہرہ پن ختم ہو جائے گا، بے ہوشی کو بھی مفید ہے..

اگر ضعف دماغ کی وجہ سے بہرہ پن ہو تو شربت مقوی اعصاب مدت تک استعمال کرائیں۔

اگر دماغ میں خشکی کے غلبہ کی وجہ شکایت ہو گی تو بالعموم کانوں میں کھجلی ہو گی۔..

مغز بادام والا حریرہ استعمال کریں.'

روغن گل ایک تولہ دودھ میں ڈال کر رات سوتے وقت پلائیں۔

روغن کدو کانوں میں ڈالیں اور سر پر مالش کریں۔

روغن لبوب سبعہ کی سر پر مالش کریں۔

گرم خشک غذاؤں سے پرہیز کریں..

Saturday, 24 June 2023

پیشاب میں پس

 *پیشاب میں پس کا آنا*

ھوالشافی۔۔۔

چھلکا ریٹھا 50 گرام۔۔

ھلدی 50 گرام۔۔۔

سفوف بنا کر 1000 م۔ل کے کیپسولز بھر کر کھالی پیٹ دو دفعہ دیں اور کرشمہ قدرت دیکھیئے۔۔۔۔۔۔۔

امراض معدہ اور بڑھا ہوا پیٹ

 امراض معدہ اور بڑھے ہوئے پیٹ کیلئے

دردمعدہ . دردفم معدہ. بڑھے ہوئے پیٹ کو کم کرتا ہے.تبخیر معدہ . قبض . گیس .جلن . بھوک نہ لگنا. تیزابیت وغیرہ 

ھوالشافی.۔

سونٹھ 2تولہ . فلفل سیاہ . فلفل دارز . زیرہ سیاہ . ابہل . بچ ہندی . نوشادر . اجوائن دیسی . اجمود . انیسوں . کرفس . سونف . کچور . پوست ہلیلہ ذرد . پوست بلیلہ . آملہ . پوست چینہ . پپلامول . اجوائن خراسانی . کشنیز . بابڑنگ . کلونجی . مجیٹھ . سیندھا نمک . سیاہ نمک . نمک سونچر . نمک سانبھر . پہکرمول . جوکھار. سجی سفید . لونگ . قسط شرین . ریوند خطائی . ریوندچینی . ہر ایک 1-1تولہ

تربد سفید 4تولہ . برگ سناء 2تولہ . تماں 5تولہ . قلمی شورہ 5تولہ . ہلیلہ سیاہ 5تولہ 

کوٹ چھانکر سفوف بنائیں.

3ماشہ صبح 3ماشہ شام کو نیم گرم پانی سے کھانے کے گھنٹہ بعد یا حسب ضرورت استعمال کر سکتے ہیں۔۔

Tuesday, 20 June 2023

موٹیویشن

 جاپانی زبان میں موٹیویشن کیلئے بس ایک لفظ ملتا ہے. اسے اوٹسو کاریسما ڈس کہتے ہیں. جس کا مطلب تقریباً یہ بنتا ہے" سخت محنت کا شکریہ" کیونکہ جاپانی قوم جانتی ہے موٹیویشن کسی کامیابی کی کنجی نہیں ہے. یہ ڈسپلن ہے جو روزانہ بلا ناغہ محنت سے کامیابی کا دروازہ کھول کر دیتا ہے. موٹیویشن تو بس اس روزانہ کی محنت میں کندھے کی وہ تھپکی ہے جو کہتی ہے شاباش اسے جاری رکھو. 


جاپان میں پانچ سین ہیں. یہی پانچ سین مل کر جاپانی تہذیب بناتے ہیں.

 سیری = پھینک دو ہر وہ چیز جو ضرورت نہیں نہ کار آمد ہے.

سیتون =ہر چیز کی اپنی مخصوص جگہ ہوتی ہے.

سیسو= ہر فرد یہاں تک کے بچے بھی صفائی کے ذمہ دار ہیں.

سیکستو = صفائی کے اصول یکساں واضح اور کلئیر ہوں جو سب کو پتہ ہوں.

سیتسکوی= اسکا مطلب ڈسپلن ہے. یعنی یہ روزانہ ہر ہفتے سال کے 365 دن کی روٹین ہے.


جب دنیا میں کسی فٹ بال ٹورنامنٹ میں جاپانی عوام میچ کے بعد پلاسٹک کے تھیلے کھول کر کچرا صاف کرنے لگتے ہیں تو ہم لوگ سمجھتے ہیں شائد یہ دنیا کو دکھانے کیلئے یہ سب کر رہے ہیں. جبکہ یہ وہ جاپانی تہذیب ہے جو وہ بچپن سے اپنے بچوں کی سوچ کا اسے حصہ بنا چکے ہوتے ہیں. اس لئے آج بھی جاپان کے شہروں میں نہ آپ کو صفائی کا عملہ نظر آتا ہے نہ کچرے کے ڈبے اور نہ ہی کہیں آپ کو گندگی نظر آتی ہے.


 ہمارا مسئلہ ہمیشہ سے یہی ڈسپلن رہا ہے. یہ نہ ہمیں قطار بنانے دیتا ہے نہ مستقل مزاجی سے کسی راہ پر چلنے کی یکسوئی ملتی ہے. ایک دانا نے کہا تھا راستے میں کانٹے دار درخت آنا مسئلہ نہیں، مسئلہ تب بنتا ہے جب ہم اس پر بیٹھ جانا لازم سمجھ لیں. ہمارا معاشرہ اپنے راستے کے سارے کانٹے نصیب سمجھ کر اپنے دامن میں سمیٹے چلنا چاہتا ہے. ہم ابھی جاپانی تہذیب کے پہلے سین پر بھی نہیں پہنچے.

Shahzad shafiq hijama 

03317863313 

Cupping therapy 

0321 2773576 

Friday, 16 June 2023

ہڈیوں کی کمزوری

 ہڈیوں کی کمزوری، جوڑ کمزور ہو گئے ہیں۔ بار بار ڈسک سلیپ ہو جاتی ہے۔ ٹوٹی ہڈی جوڑے والا نسخہ۔ 

یہ نسخہ مایوس نہیں کرے گا۔ 

اجزاء 

گوند ببول 10 گرام 

رال سفید 10 گرام

کوٹ پیس کر باریک سفوف کرلیں ۔

طریقہ استعمال دو گرام صبح نہار منہ شام 5 بجے اور رات سوتے وقت  ہمراہ دودھ استعمال کریں انشاءاللہ العزیز ٹوٹی ہڈی کو جوڑنے اور مضبوط کرنے والا نس

 پوسٹ شئیرنگ مفید معلومات و مفاد عامہ ایجوکیشنل پرپوز ،بتائے گئے طریقے کے مطابق خالص ادویہ خریدیں بنائیں اور مقدار خوراک سے تجاوز نہ کریں۔  

مجربات نسخے کے لیے پیج کو لائک کریں۔ 

کسی بھی بیماری کی صورت میں اپنے معالج سے مشورہ ضرور کریں-

#حکیم_مظہر_

Tuesday, 13 June 2023

پریشانی اور علاج



پچھلے سال انہیں دنوں کی بات ہے۔  ایک صاحب اپنی وائف کو چیک اپ کے لئے میرے پاس لائے۔ ابھی وہ بیٹھے ہی تھے کہ انہیں احساس ہو ان کا بٹوا جیب میں نہیں ہے۔ وہ گاڑی اور پارکنگ میں دیکھنے گئے لیکن کہیں نہ ملا


بہت پریشان تھے۔ میں نے پوچھا اس میں کتنی رقم تھی تو انہوں نے بتایا کہ چند ہزار تھے لیکن پیسوں دے زیادہ قیمتی اس والٹ میں ان کے بہت اہم آفیشل کارڈز اور شناختی کاغذات ہیں


دیکھتے ہی دیکھتے ان کی طبیعت خراب ہونا شروع ہو گئی۔ میں نے مریضہ کو چھوڑ کر ان کا چیک اپ کیا تو بلڈ پریشر اور شوگر دونوں خطرناک حد تک ہائی تھے۔  میرے پوچھنے پر کہ کیا آپ شوگر اور بلڈ پریشر کے مرہض ہیں انہوں نے بتایا کہ انہیں کبھی بھی ایسا کوئی عارضہ نہیں رہا


یہ حیرانگی کی بات تھی۔ بہرحال میں نے انہیں فورا ایمرجنسی میں دوائیں دیں اور حوصلہ دے کر رخصت کیا 


تین دن بعد وہ پھر چیک اپ کے لئے آئے۔ اسی طرح سے پریشان تھے اور دواؤں کے باوجود ان کا شوگر اور بلڈ پریشر بہت اچھا کنٹرولڈ نہیں تھا۔ میں نے دواؤں میں کچھ تبدیلیاں کیں۔ 


وہ زیادہ تر والٹ کے بارے میں بات کرتے رہے کہ ڈاکٹر صاحب دعا کریں مجھے مل جائے۔ ورنہ میرے لئے بہت بڑا مسئلہ بن جائےگا۔ میں نے ان سے دعا کرنے کا وعدہ کرکے انہیں رخصت کیا 


جانے کیوں وہ ہر نماز کے بعد میرے ذہن اور دعاؤں میں آجاتے۔ دن گزرتے رہے


پانچ دن بعد وہ دوبارہ آئے۔ بے تحاشا خوشی میں آتے ہی گلے لگ گئے۔ بتایا کہ کسی نے والٹ کورئیر کے ذریعے کارڈ پر دیئے گئے ان کے گھر کے ایڈریس پر بھیج دیا۔ اس والٹ میں سب کچھ پیسوں سمیت موجود تھا۔ بھیجنے والے کو وہ والٹ ہماری کار پارکنگ میں ملا تھا جو یقینا کار سے اترتے ہوئے ان سے گر گیا ہو گا


میں نے مبارکباد دی۔ اور ان کا چیک اپ کیا تو حیران رہ گیا۔ ان کا بلڈ پریشر اور شوگر لیول بالکل ایک نارمل صحت مند انسان کی طرح تھا۔۔۔۔۔۔۔۔ اور میں نے ان کی تمام دوائیں بند کر دیں


دوستو! ذہنی انتشار (سٹریس) بہت سی بیماریوں اور مسائل کی جڑ ہے۔ 


حالات کو بدلنے کے لئے محنت کریں لیکن جو نہیں بدل سکتا اسے کھلے دل سے قبول کر لیں۔ دعا کو اپنا ساتھی بنا لیں۔ اپنی زندگی کو آسان بنائیں۔


صحت کی قدر کریں۔ صحت کھو جائے تو آسان ترین وقت بھی مشکل ہو جاتا ہے۔۔۔اور مشکل وقت مشکل ترین


اگر آپ ذیابیطس یا بلڈ پریشر کے مریض ہیں تو سٹریس انہیں اور خراب کر دے گی۔ ریلکیس رہیں لیکن ان بیماریوں کو بے لگام مت چھوڑیں


ہمیشہ ایک ایسے مستند  طبیب سے مشورہ کریں۔ جن سے آپ اپنے دل اور راز  کی ہر بات کر سکیں۔ پھر ان کے مشورے پر عمل کریں 

شہزاد شفیق حجامہ سینئر 

0321 2773576 0312 2001310 03317863313 


Friday, 9 June 2023

فالج کی اقسام 3

 (1)اسکیمک اسٹروک (Ischemic stroke): اس صورت میں خون کی نالی میں رکاوٹ پیدا ہوجاتی ہے جس کی وجہ سے خون صحیح طریقےسے نہیں پہنچتا اور وہاں کے خلیے (Cells)آہستہ آہستہ کمزور ہونے لگ جاتےہیں۔

 (2) جریانِ خون کا فالج(hemorrhagic stroke): 

اس میں بلڈ پریشر زیادہ ہونےکی وجہ سے دماغ کی رگیں پھٹ جاتی ہیں ۔

 (3)فالج کی ایک قسم کم دورانیہ کی ہے جسے( Transient Ischemic Attack)

 کہا جاتا ہے یہ ایک طرح کی وارننگ ہے اس کا دورانیہ 15 منٹ سے دو گھنٹے تک ہوسکتاہے۔ اس صورت میں اچانک جسم کا کوئی حصّہ کمزور ہونےلگتاہے، بولنا دشوار ہوجاتا ہے۔ 70 فیصد مفلوج افراد میں فالج کی پہلی قسم پائی جاتی ہے۔

فالج کی اقسام

 *سٹروک کی اقسام*

۔

اسٹروک تین بڑے اقسما میں تقسیم کر سکتے ہیں: 

1)

عارضی اسکیمک اٹیک (TIA)،

2)

 اسکیمک اسٹروک، اور 

3)

ہیمرجک اسٹروک۔ 

یہ اقسام  مزید اسٹروک کی دیگر اقسام میں تقسیم ہوتے ہیں،


 ایمبولک اسٹروک


 تھرومبوٹک اسٹروک


intracerebral 

اسٹروک



subarachnoid 

اسٹروک

فالج

 فالج کیا ہے؟


 فالج جسے دماغی حادثہ یا فالج بھی کہا جاتا ہے، 

یہ اس وقت ہوتا ہے جب دماغ کا ایک حصہ خون کی سپلائی روک دیتا ہے اور جسم کا وہ حصہ جو خون کی کمی کا شکار دماغی خلیات کے زیر کنٹرول ہوتا ہے کام کرنا بند کر دیتا ہے۔ خون کی فراہمی میں یہ کمی خون کے بہاؤ کی کمی کی وجہ سے اسکیمک ہو سکتی ہے یا دماغی بافتوں میں خون بہنے کی وجہ سے ہیمرج ہو سکتی ہے۔ 

فالج ایک طبی ایمرجنسی کیفیت  ہے ۔ 

کیونکہ فالج موت یا مستقل معذوری کا سبب بن سکتا ہے۔ اسکیمک اسٹروک کے علاج کے لیے آپشنز موجود ہیں، لیکن فالج کی علامات ظاہر ہونے کے پہلے چند گھنٹوں کے اندر علاج شروع کر دینا چاہیے۔


ایک عارضی اسکیمک حملہ 

(TIA یا منی اسٹروک) 

ایک مختصر مدت کے اسکیمک اسٹروک کی وضاحت کرتا ہے جہاں علامات خود بخود غائب ہوجاتی ہیں۔

 یہ صورتحال مستقبل میں فالج کے خطرے کو کم کرنے کی کوشش میں ضروری  تشخیص کی بھی ضرورت ہے۔

فالج کے  تعریف کے مطابق، فالج کو TIA کے طور پر درجہ بند کیا جائے گا ۔ 

Esr


۔۔۔۔۔۔ ای ایس آر ESR کیاھے اور اسکا علاج۔۔۔۔۔

ای ایس آر درحقیقت تین الفاظ کامخفف ھے مکمل لفظ کچھ یون ھے ERYTHROCITES SEDIMENTATION RATE

اسکا مطلب ھے وہ ھارمون ھےجوخون مین سرخ ذرات یعنی RBCکوآکسیجن پہنچاکرپیدائش خون کوانگیختہ کرتاھےاسکی عدم موجودگی مین سرخ ذرات خون کوآکسیجن نہین مل سکتی جسکی وجہ سےانکی عمرکم ھوجاتی ھے انکی شکست وریخت سے خون کی قوت کم ھوجاتی ھے ای ایس آر کی مقدارسےبدن کولاحق ھونے والی کسی بڑی بیماری کی آمدکےبارے مین اندازہ لگایاجاتاھےعام حالات مین ایک مروجہ سکیل کےمطابق اسکی مقدار10ھونی چاھیے اگریہ زیادہ ھوجاۓ تواسکا مطلب ھے کہ پیدائش خون اور قوت خون اور مدافعاتی نظام مین نقص پیداھوچکاھے عرصہ پہلے یہ ٹیسٹ صرف ٹی بی چیک کرنےکےلیے استعمال ھوتاتھا لیکن اب اس مین وسعت پیداھوچکی ھے اب یہ ٹیسٹ صرف ٹی بی کےلئے نہین رھا بلکہ کینسر تک کااندازہ اس ٹیسٹ سےلگایاجاسکتاھے اسکےعلاوہ تمام مذمن امراض کےمریضون مین دیکھاجاسکتاھے یہان تک کہ جوڑون کی سوزش تک مین ای ایس آر بڑھ جاتاھے اب ای ایس آر بڑھ جاۓ توعلاج کی صورت مین ھمیشہ غدی اعصابی اوراعصابی غدی دوائین استعمال کرنےسے ای ایس آر نارمل ھوجاتاھے بلکہ پکا علاج غدی اعصابی اکسیر کےساتھ اعصابی غدی تریاق ملاکردینےسے مکمل شفایاب ھوسکتےھین 

سارکوپینیا. برھتی عمر کے نتیجے میں



سارکوپینیا (Sarcopenia) کیا ہے؟


سارکو پینیا: بڑھتی عمر کے نتیجے میں انسان کے ڈھانچے کے اطراف میں گندھے ہوئے پٹھوں کے کمزور پڑنے کے نتیجے میں ہونے والی بے طاقتی کا نام ہے۔ اور یہ ایک انتہائی خوفناک حالت ہے۔ آئیے "سارکوپینیا" کے بارے میں بعنوان "اپنے جسم کے فنکشنل پٹھوں کو آہستہ آہستہ استعمال کیجیئے" کو پڑھ کر جاننے کی کوشش کرتے ہیں۔ 

1: اپنے اندر کھڑے ہونے کی عادت کو استوار کیجیئے، ٹک کر نہ بیٹھے رہیئے۔ اور اگر آپ کے اندر اب محض بیٹھنے کی ہی ہمت رہ گئی ہے تو لیٹے نہ رہیئے۔ 

2: یاد رکھیئے 50سے لیکر 60 کی عمر کے بعد وزن کم کرنا ناممکن کام ہوتا ہے۔ اور ان حالات میں تو خاص طور پر جب آپ کی وزن کم کرنے کی ضد کا دارومدار ورزش پر بالکل نہ ہو، اور آپ یہ یقین کیئے بیٹھے ہوں کہ کم کھا لینے سے آپ کا وزن کم ہو جائیگا: یاد رکھیئے کہ اپ کی کسی ایسی حرکت سے اگر پٹھوں کا نقصان ہو جاتا ہے تو یہ ناقابل تلافی اور بہت برا نقصان ہوگا۔ 


3: کیا اپ کو دوڑنے، سائیکلنگ کرنے یا اونچائی پر چڑھنے سے گھٹنوں میں درد ہوتا ہے؟ 

اگر آپ نے پہلے کبھی کوئی ورزش نہیں کی اور اب آپ کے خیال میں ایسا کوئی دوڑنے، سائیکلنگ کرنے یا چڑھائی چڑھنے جیسا کام کرنے سے آپ کے گھٹنوں میں تکلیف ہو جائیگی تو:

اپنے پٹھوں کی مضبوطی یا بگڑ چکی حالت کے مطابق اپنے آپ میں آہستہ آہستہ دوڑنے، سائیکل چلانے یا چڑھائی چڑھنے کی عادت اپنا کر اپنے پٹھوں کو مضبوطی دینے کی کوشش کیجیئے۔ اس عمر میں یہ ایک بہترین کوشش ہوگی اور آپ کے گھٹنے درد وغیرہ نہیں کریں گے۔ یاد رکھیئے گھٹنے میں درد ہونے یا نہ ہونے کا دارومدار اپ کے پٹھوں کی حالت اور مضبوطی پر  ہے۔ 


4: اگر آپ کا کوئی مہربان یا جاننے والا بزرگ ہسپتال تک کی نوبت میں جا چکا ہے تو اُسے زیادہ آرام کرنے، بہت زیادہ لیٹے رہنے یا سوئے رہنے سے روکیئے۔  


ایک ہفتے تک لیٹے رہنے سے پٹھوں کو 5٪ تک نقصان پہنچتا ہے۔ اور بزرگ اس پہنچ چکے نقصان کا کبھی بھی دوبارہ ازالہ نہیں کر سکتے۔ 


5: اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ آپ نے گھر کے بزرگوں کو کوئی کام کرتا دیکھ کر منع کیا ہے تو آپ بہت زیادہ تابعدار بن گئے ہیں یا پھر آپ نے ملازمہ کو ڈانٹ کر بزرگ کی یہ ذمہ داری اٹھانے کا پابند کیا ہے تو آپ بزرگ کے بہت زیادہ احساس کرنے والے بن گئے ہیں! تجربات سے یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ ایک بزرگ جن کی خدمت کا ذمہ ملازمین کے ذمہ ہوتا ہے اپنے عضلات اور پٹھوں سے بہت جلدی محروم ہو جاتے ہیں۔ 


6: جب بھی کبھی پارک میں جائیے تو ہمیشہ ایک ہی قسم کی ورزشی مشق نہ کیا کیجیئے۔ 

صرف ہاتھوں کو ہلانے پر ہی اکتفاء نہ کیجیئے اگر آپ کے پاس ٹانگوں کو ہلا لینے کی استطاعت موجود ہے تو۔ متوازن صحت کیلیئے آپ کو کچھ افقی ورزش بھی کرنا ہوگی اور ورزش کے دیگر اوزاروں کو بھی کچھ حرکت دینا ہوگی۔ 


کیونکہ جو شخص جس قدر حرکت کرتا ہے اسی حساب سے اس کے جسم کے سارے عضلات اور پٹھے بھی متحرک ہوتے ہیں۔ 


کئی کئی سن رسیدہ لوگوں کو چیزیں نگلنے میں بھی مشکلات کا سامنا کرتا پایا گیا ہے۔ اور اس کی وجہ کچھ اور نہیں ان کا مختلف قسم کی اقسام سے ورزش سے دوری تھی۔ ایسے لوگوں کو دیکھا گیا کہ وہ کھانسنے تک سے معذور تھے اور کھانس کر بلغم نہ تھوک  پانے کی وجہ سے  ہی مر گئے۔ 


7: سارکوپینیا "اوسٹیوپوروسس-ھڈیوں کا کمزور اور جلدی ٹوٹ جانے کے خطرات کا شکار ہوجانا" سے زیادہ خطرناک ہے۔ 

 

اوسٹیوپوروسس مرض کا شکار ہو کر آپ کو بس اتنا دھیان دینا ہوتا ہے کہ کہیں گر نہ پڑیں۔ جبکہ سارکوپینیا کا شکار ہو کر آپ نہ صرف زندگی کی رنگینی کھوتے ہیں بلکہ عضلات کی ناقص اور نہ ہونے کے برابر مقدار یا کارکردگی کی وجہ سے بلڈ شوگر کا شکار ہو جاتے ہیں۔ 

8: سارکوپینیا میں سب سے پہلے ٹانگوں کے مسلز ختم ہوتے ہیں۔ کیونکہ جب کوئی شخص بیٹھنے یا سوتے رہنے پر اکتفاء کرتا ہے تو اس کی ٹانگوں کی حرکت نہ ہونے کی وجہ سے ٹانگوں کے مسلز کی گرفت اور سختی متاثر ہوتی ہے اور حقیقت میں یہی خامی سب سے اہم ہوتی ہے۔ 


**** 

اپنے ہیروں کو نازک اندام نہ بنائیے۔ انہیں دن میں 20 سے 30 مرتبہ زمیں کو چھونے (squat) دیجیئے۔ اس چھونے کا مطلب یہ نہیں کہ زمین پر پاؤں رکھ دیئے۔ بلکہ اس سے مراد ویسا چھونا ہے جیسے زمینی ٹوائلٹ پر پاؤں کے بل بیٹھتے ہیں۔ اس ورزش کو آپ اپنی کرسی پر بیٹھے یوں کر سکتے ہیں کہ کرسی سے اٹھیئے اور دوبارہ اس طرح بیٹھیئے کہ جیسے ہی اپ کے کولہے کرسی کو چھونے لگیں تو دوبارہ سے کھڑے ہو جائیں۔ 


کیا آپ جانتے ہیں کہ تائیوان نے صحت کے شعبے میں اپنی عوام کو بیمہ کے ساتھ بہترین خدمات دی ہیں مگر اس کے باوجود بھی ایک اوسط تائیوانی بڑھاپے میں مرنے سے  پہلے کم از کم 8 سال وہیل چیئر پر بیٹھ کر گزارتا ہے اور اس کے بعد کے مرحلے میں صاحب فراش ہو کر موت کو گلے لگاتا ہے۔ 

آپ اپنی حکومت کی آپ کو دی گئی صحت کی مراعات کا موازنہ اور مواخذہ کر لیجیئے کہ آپ کے پاس بڑھاپے میں 8 سال وہیل چیئر پر گزرنے کا بیمہ یا ضمانت ہے؟ جبکہ آپ اچھی طرح جانتے ہیں کہ آپ کے ہاں صحت کا معیار اور ضمانتیں ناقابل بیان حد تک ناقص ہیں۔ بس حل یہی ہے کہ اپنے آپ کو سارکوپینیا کا شکار ہونے سے بچائیے۔ 

سیڑھیوں سے اترئیے چڑھیئے، بھاگیئے دوڑیئے، سائیکلنگ کیجیئے، چڑھائی چڑھیئے اور ہر ایسی ورزش کو اپنائیے جو آپ کے مسلز کو بتدریج کمزور ہونے یا مرنے سے بچائے رکھے۔ 


ہر وہ ذی شور جو اپنے بڑھاپے کو بہتر اور معیاری صحت کے ساتھ گزارنا چاہتا ہے:

حرکت میں رہیئے، اپنے مسلز کو ضائع ہونے سے بچائیے۔ 

بڑھاپا پیروں سے شروع ہوتا ہے اور اوپر کو آتا ہے۔ 

اپنی ٹانگوں کو ہمیشہ حرکت میں رکھیئے، انہیں ہمیشہ مضبوط بنا کر رکھیئے۔ 

جب ہماری عمر روز کی بنیاد پر بڑھ رہی ہو اور ہم روزانہ کی بنیاد پر بوڑھے سے بوڑھے تر ہو رہے ہوں تو ہمیں اپنے پیروں کو لازمی طور پر ہمیشہ اور ہر حال میں مضبوط،  متحرک اور توانا رکھنا ہوگا۔ 


جب ہماری عمر بڑھ رہی ہو اور بوڑھے ہو رہے ہوں تو اس بات کی ہرگز ہرگز فکر نہیں کرنی چاہیئے کہ ہمارے بال کیوں سفید ہوتے جا رہے ہیں یا ہماری جلد کیوں ڈھلتی جا رہی ہے یا ہمارے چہرے پر جھریاں کیوں پڑ رہی ہیں۔ 

 

"لمبی عمر"  کی علامات میں سے، لمبی اور فٹ زندگی کیسی ہو کے بارے میں مشہور امریکی میگزین "پری ونشن" نے یہ خلاصہ کیا ہے کہ ٹانگوں کے مضبوط پٹھے سب سے اہم اور ضروری ہیں۔ مہربانی کیجیئے روزانہ کی بنیاد پر چلنے رہیئے


اگر آپ اپنی ٹانگوں کو صرف دو ہفتے کیلیئے بالکل حرکت نہ دیں تو آپ کی ٹانگوں کی مضبوطی میں دس سال کے برابر  کمی واقع ہوتی ہے۔ آپ نے بس صرف چلنا ہے۔ 


ڈنمارک کی کوپن ھیگن میں ایک یونیورسٹی کی تحقیق نے ثابت کیا ہے کہ بوڑھے اور جوان دونوں طرح کے لوگوں کی ٹانگوں کو دو ہفتے کیلیئے کوئی حرکت نہ دی جائے تو ان کی کارکردگی میں ایک تہائی کمی واقع ہو جاتی ہے جو کہ علمی لحاظ سے 20 سے 30 سال کے بڑھاپے کے برابر ہے۔ اس کیلیئے آپ نے صرف چلنا ہے۔ 


ٹانگوں کے مسلز کمزور ہونے پر، ان کی دوبارہ بحالی اور صحت کیلیئے بھلے جتنے علاج کر الیئے جائیں یا ورزشیں کی جائیں، ان کو تندرست یا بہتر ہونے کیلیئے ایک وقت لگے گا۔ بس چلتے رہیئے۔ ورزش صرف چلنا ہے، چلنا بہت اہم ہے، چلنا بہت ضروری ہے۔ 


سارے جسم کا وزن اور بوجھ ٹانگوں پر لدا رہتا ہے اور ٹانگوں کا محتاج ہے۔ پاؤں بھی ستون ہوتے ہیں، آخر وہ بھی تو سارا بوجھ اٹھائے پھرتے ہیں۔ آپ نے بس روزانہ کی بنیاد پر چلنا ہے۔ 


آپ کی دلچسپی کیلیئے: کسی بھی شخص کے مسلز یا ہڈیوں کا 50٪ اس کی دونوں میں ٹانگوں ہوتا ہے۔ آپ نے ان تانگوں کو حرکت دے کر رکھنی ہے۔ 


انسانی جسم میں سب سے بڑے جوڑ اور مضبوط ترین ہڈیاں بھی ٹانگوں میں ہی ہوتی ہین۔ 10 ہزار قدم روز چلنے کو معمول بنائیے۔ 


مضبوط ترین ہڈیاں، لمبے ترین پٹھے اور آہنی ٹرائی اینگل کے لچکدار جوڑ ہی وزن اٹھانے کا اہم ترین  کردار ہیں۔ 


انسانی جسم کی 70٪ سرگرمیاں اور حرارے جلانے کا کام انسانی جسم کے دونوں پیروں کا محتاج ہے۔


کیا آپ جانتے ہیں؟ ایک جوان لڑکا یا لڑکی کی رانیں ایک 800 کلو گرام تک کی چھوٹی کار کو اٹھا لینے کیلیئے کافی ہوتی ہین۔ 

پاؤں انسانی جسم کی حرکت کا مرکز ہیں۔ 


انسان کی دونوں ٹانگوں میں انسانی جسم کے 50% اعصاب، 50% خون کی شریانیں اور 50% خون کا بہاؤ ہوتا ہے۔ 


اور یہ خون کی فراہمی کا سب سے بڑا گردشی نیٹ ورک ہے جو جسم کو جوڑتا ہے۔ آپ بس روزانہ کی بنیاد پر چلتے رہیئے۔ 


جب پاؤں صحت مند ہوں تب ہی خون کا بہاؤ آسانی سے ہوتا ہے، اس لیے جن لوگوں کے پیروں کے پٹھے مضبوط ہوتے ہیں ان کا دل ضرور مضبوط ہوتا ہے- آپ بس چلتے رہیں۔ ایک بار پھر سے سن لیں کہ بڑھاپا پیروں سے اوپر کی طرف چلتا ہے۔ 


جیسے جیسے ایک شخص بوڑھا ہوتا جاتا ہے، دماغ اور ٹانگوں کے درمیان ہدایات کی ترسیل کی درستگی اور رفتار کم ہوتی جاتی ہے، یہ اس کے بالکل برعکس ہے جب کوئی شخص جوان ہوتا ہے۔


اس کے علاوہ، نام نہاد "بون فرٹیلائزر کیلشیم" جلد یا بدیر وقت گزرنے کے ساتھ ختم ہو جائے گا، جس سے بوڑھوں کو ہڈیوں کے ٹوٹنے کا زیادہ خطرہ لاحق ہو گا۔ چلتے رہیئے۔ 


بزرگوں میں ہڈیوں کا ٹوٹنا آسانی سے پیچیدگیوں کا ایک سلسلہ شروع کر سکتا ہے، خاص طور پر مہلک بیماریاں جیسے دماغی تھرومبوسس۔


کیا آپ جانتے ہیں کہ عام طور پر 15% سے زیادہ عمر رسیدہ لوگ ران کی ہڈی کے فریکچر کے بعد ایک سال کے اندر مر جاتے ہیں! روزانہ کی بنیاد پر چہل قدمی کریں-


60 سال کی عمر کے بعد بھی ٹانگوں کی ورزش کرنے کے معاملے میں بالکل ہی کوئی دیر لگائیں۔ 


اگرچہ ہمارے پاؤں/ٹانگیں بھی وقت کے ساتھ آہستہ آہستہ بوڑھے ہوں گے، لیکن ہمارے پیروں/ٹانگوں کی ورزش کرنا اور ورزش جاری رکھنا زندگی بھر کا کام ہے۔10000 قدم روزانہ چلنا اپنا معمول بنائیے۔ 


صرف ٹانگوں کو باقاعدگی سے مضبوط کرنے سے، کوئی شخص مزید بڑھاپے کو روک یا کم کر سکتا ہے۔ چہل قدمی کو سال میں 365 دن لازم بنائیے-


براہ کرم روزانہ کم از کم 30-40 منٹ چہل قدمی کریں تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ آپ کی ٹانگوں کو کافی ورزش مل رہی ہے اور یہ معلوم رہ سکے کہ آپ کے ٹانگوں کے پٹھے صحت مند رہیں۔


بڑھاپے سے مفر نہیں ہے کیونکہ ہر کوئی روزانہ کی بنیاد پر بوڑھا ہو رہا ہے- تاہم ایک اچھے اور صحتمند بڑھاپے کیلیئے ان اہم  معلومات کو اپنے تمام 40+ سال کے دوستوں اور خاندان کے اراکین کے ساتھ شیئر کیجیئے۔ 


شکریہ

Shahzad shafiq hijama centre 

Cupping therapy 

Karachi cupping therapy 

#hijamahtherapy

#hijamahsunnah


Sunday, 28 May 2023

نسخہ

 (شہنشاہی نسخہ)

نوٹ غیر شادی شدہ افراد نسخہ استعمال مت کریں وگرنہ برداشت سے باہر گناہ پہ مجبور ہو جائینگے

آج کا نسخہ بہت ہی زیادہ افاودیت و خوبیوں کا حامل مادہ منویہ کی پیدائش کو بڑھاتا ہے بدن میں، مادہ منویہ کو گوند کی طرح گاڑھا کرتا ہے جس سے سختی اور ٹائمنگ کے ساتھ ساتھ جراثیم کی تعدادبھی بڑھتی ہے جراثیم جاندار بھی ہوتے ہیں۔نامرد کو مرد بناتا ہے۔بے اولادحضرات اورسرعت انزال والوں کے لیے سونے اور ہیرے سے بڑھ کر نسخہ ہے یہ۔ عضو خاص کو طاقت ور بنانے کے ساتھ ساتھ مرد کو دوسری شادی کے قابل بناتا ہے۔   

سنگھاڑے 50 گرام ، ستاور 50 گرام ، اسگند ناگوری 50 گرام

موصلی سفید 50 گرام، موصلی سیاہ 20 گرام ، کمرکس 20 گرام ، ثعلب مصری 20 گرام ،ثعلب پنجہ 20 گرام ، شقاقل مصری 20 گرام ، پنپہ دانہ 20 گرام ، لاجونتی 20 گرام ، تالمکھانہ 20 گرام ، طباشیر 20 گرام ، اندر جو شیریں ، گوند کتیرا 20 گرام ، گوند ببول 20 گرام ، بہمن سفید 20 گرام ، عقرقرحا 20 گرام ، ریگ ماہی 20 گرام ، سونٹھ 30 گرام ،  قابلی مصری 50 گرام ، چھلکا اسپغول آدھ پاو۔

کنوارے پن کی غلط کاریون کے نقصانات کو بھرنے کے لیے ،معدہ جگر کی بحالی کے لیے۔ قطروں کا آنا پیشاب کے وقت  ایک بار جماع کے بعد دوبارہ جلدی جوش نہ آنا۔ ایک گوہر نایاب شادی شدہ افراد کے نام

کھانے کا طریقہ

ایک چمچ نہار منہ آدھا کلو دودھ سے اور

شام کو مغرب کے بعد ایک چمچ چائے والی آدھ کلو دودھ کے ساتھ رات کا کھانا 2 گھنٹے بعد۔

( اگر شوگر کا مریض ہے تو کابلی مصری نہیں ڈالنی) 

جب ساری چیزیں باریک پس جائینگی اور آٹے کی چھنی سے چھن جائنگی تو شوگر والے چھلکا اسپغول اور جوہر خصیہ شامل کریں

گنج پن اور بالوں کے مسائل

 ،،،،، گنج پن اور بالوں کے امراض کے لاجواب نسخہ،،،،،،


یہ ایک ایسا آزمودہ نسخہ ہے جو خشکی سکری اور گرتے بالوں کے ساتھ ساتھ گنج پن کے لیے بھی بہت مفید ہے اس کے روزانہ استعمال سے بال نئے سرے سے اگ آتے ہیں بالوں کا گرنا تو صرف ایک ہفتہ کے استعمال سےرک جاتا ہے یہ آئل آپ خود بھی بنا سکتے ہیں اگر خود نئ بنا سکتے تو بنا بنایا آئل دستیاب ہے انبکس کر دیں 5 دن کے اندر آئل آپ تک پہنچ جائے گا اگر خود بنانا چاہتے ہیں تو نسخہ یہ ہی!!!


اجزا۔۔۔

عرق پیاز سفید. 250 گرام

دیسی لہسن کا پانی 5 چمچ

تارامیرا آئل. 500 گرام

ایلوویرا کا گودہ 500 گرام

میتھی دانہ. 250 گرام

روغن بیضہ. 250 گرام

آملہ پاوڈر 250 گرام


آئل بنانے کا طریقہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

سب سے پہلےتارامیرا آئل جس کو پنجابی میں کڑوا آئل بھی بولتے ہیں کسی برتن میں میں ڈال کر چولہے پر ہلکی آنچ پر رکھ دیں اور اس کے اندر ایلوویرا کا گودا ڈال کر اتنا گرم کریں کے سارا گودہ جل جائے اس کے بعد آملہ پاوڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں اب اس آئل کو چولہے سے اتار کر باقی سب اشیاء کو باری باری ڈالتے جائیں اور مکس کرتے جائیں جب سب اشیاء مکس ہو جائیں تو بریک کپڑے ست نتھار کر کسے صاف بوتل میں سیو کر لیں آپ کا آئل تیار ہے


طریقہ استعمال ۔۔۔۔۔۔


آئل کو بالوں میں ہلکے ہاتھ سے اچھی طرح مساج کریں کوشش کریں انگلیوں کی مدد سے بالوں کی جڑ تک آئل جائے

اگر گنج پن ہے تو خوب اچھی طرح مالش کریں


12 گھنٹے بعد صابن سے سر دھو لیں


نوٹ۔۔۔

دوران علاج کسی بھی شیمپو کا استعمال نہیں کرنا


وٹامن کی کمی

 *ﻭﭨﺎﻣﻨﺰ / ﻣﻨﺮﻟﺰ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﮯ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﺴﺎﺋﻞ ﺍﻭﺭ ﻭﭨﺎﻣﻨﺰ / ﻣﻨﺮﻟﺰ ﺳﮯ ﺑﮭﺮﭘﻮﺭ ﺍﺷﯿﺎﺀ!!!*


*Vitamin A (Retinoids ‏) ﺍﮮ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﮯ ﺟﻠﺪ ﺧﺸﮏ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﻓﻮﻥ ﮐﯽ ﺑﺮﺍﺋﭩﻨﺲ ﮐﻢ ﺍﻭﺭ ﮐﻤﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﺯﯾﺮﺑﻠﺐ ﺁﻥ ﮨﻮﻧﮯ ﭘﺮ ﺻﺤﯿﺢ ﻧﻈﺮ ﻧﮩﯿﮟ ﺁﺗﺎ!

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﮔﺎﺟﺮ، ﺷﮑﺮﻗﻨﺪﯼ، ﭘﯿﭩﮭﮯ، ﺳﺎﮒ، ﭘﺎﻟﮏ، ﺧﺮﺑﻮﺯﮮ، ﺷﻤﻠﮧ ﻣﺮﭺ، ﺑﻨﺪ ﮔﻮﺑﮭﯽ، ﮔﻮﺷﺖ، ﺍﻧﮉﮮ ﺍﻭﺭ ﺁﮌﻭ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Vitamin B1 ﺑﯽ ﺍﯾﮏ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﮯ ﭘﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺟﻠﻦ، ﺟﺴﻤﺎﻧﯽ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ، ﺗﯿﺰ ﺩﮬﮍﮐﻦ، ﭼﮑﺮ ﺁﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﮔﯿﺲ ﮐﺎ ﮨﻮﺟﺎﻧﺎ ﮨﮯ.

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺳﻮﺭﺝ ﻣﮑﮭﯽ، ﺳﻼﺩ، ﮐﮭﻤﺒﯽ، ﺩﺍﻟﻮﮞ، ﭘﺎﻟﮏ، ﻣﭩﺮ، ﺑﻄﻮﮞ، ﮔﻨﺪﻡ ﺍﻭﺭ ﺳﻮﯾﺎ ﺑﯿﻦ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Vitamin B2 (Riboflavin ‏) ﺑﯽ ﺩﻭ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻣﻨﮧ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﺎﻟﮯ، ﺟﺴﻢ ﮐﮯ ﺣﺼﻮﮞ ﭘﺮ ﺳﺮﺥ ﻧﺸﺎﻥ ﯾﺎ ﮐﮭﺮﻧﮉ ﺑﻨﻨﺎ، ﺯﺑﺎﻥ ﭘﺮ ﮐﭧ ﻟﮓ ﺟﺎﻧﺎ، ﺑﮭﻮﮎ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﺁﻭﺭ ﺗﮭﮑﺎﻭﭦ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﺳﮑﯽ ﺯﯾﺎﺩﺗﯽ ﮐﯿﻮﺟﮧ ﺳﮯ ﭘﯿﺸﺎﺏ ﮐﺎ ﺭﻧﮓ ﺗﺒﺪﯾﻞ ﮨﻮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﺑﻌﺾ ﺍﻭﻗﺎﺕ ﻣﺜﺎﻧﮧ ﭘﺮ ﺟﻠﻦ ﻣﺤﺴﻮﺱ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺑﺎﺩﺍﻡ، ﺳﻮﯾﺎﺑﯿﻨﺰ، ﮐﮭﻤﺒﯽ، ﭘﺎﻟﮏ، ﮔﻨﺪﻡ، ﺩﮨﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮉﻭﮞ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔


*Vitamin B3 (Niacin ‏) ﺑﯽ ﺗﯿﻦ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﯿﻮﺟﮧ ﺳﮯ ﺟﺴﻢ ﭘﺮ ﺳﺮﺥ ﻧﺸﺎﻧﺎﺕ، ﭘﯿﭽﺶ، ﯾﺎﺩﺍﺷﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻨﮧ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﺎﻟﮯ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ.

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﮐﮭﻤﺒﯽ، ﺍﺳﭙﺮﺍﮔﻮﺱ، ﻣﻮﻧﮓ ﭘﮭﻠﯽ، ﺑﺮﺍﺅﻥ ﭼﺎﻭﻝ، ﻣﮑﺌﯽ، ﭘﺎﻟﮏ، ﺳﺎﮒ، ﺷﮑﺮﻗﻨﺪﯼ، ﺩﺍﻟﻮﮞ، ﮔﺎﺟﺮ، ﺑﺎﺩﺍﻡ، ﺷﻠﺠﻢ، ﺁﮌﻭ، ﺩﯾﺴﯽ ﻣﺮﻏﯽ، ﺍﻭﺭ ﺳﺎﻣﻦ ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Vitamin B5 (Pantothenic acid ‏) ﺑﯽ ﭘﺎﻧﭻ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﯿﻮﺟﮧ ﺳﮯ ﭘﺎﺅﮞ ﻣﯿﮟ ﺑﺨﻮﮌ ﭘﮍﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺩﺍﻟﻮﮞ، ﺍﻭﺍﮐﺎﮈﻭ، ﮔﻨﺪﻡ، ﮐﮭﻤﺒﯽ، ﺷﮑﺮﻗﻨﺪﯼ، ﺳﻮﺭﺝ ﻣﮑﮭﯽ، ﮔﻮﺑﮭﯽ، ﺳﺎﮒ، ﭘﺎﻟﮏ، ﺍﻧﮉﮮ، ﭘﯿﭩﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﺳﭩﺮﺍﺑﺮﯼ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Vitamin B6 (Pyridoxine ‏) ﺑﯽ ﭼﮭﮯ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺑﯽ ﺩﻭ ﻭﺍﻟﮯ ﻣﺴﺎﺋﻞ، ﮔﮭﺒﺮﺍﮨﭧ، ﻧﯿﻨﺪ ﻧﮧ ﺁﻧﺎ، ﺟﻨﺠﮭﻼﮨﭧ ﺍﻭﺭ ﺑﺎﺕ ﺑﺎﺕ ﭘﺮ ﺗﭙﺶ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ.

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﮔﻨﺪﻡ، ﺳﺎﮒ، ﭘﺎﻟﮏ، ﺑﺮﺍﺅﻥ ﭼﺎﻭﻝ، ﭼﮭﻮﻟﮯ، ﮐﯿﻠﮯ، ﭨﻤﺎﭨﺮ، ﺍﺧﺮﻭﭦ، ﺍﻭﺍﮐﺎﮈﻭ، ﻣﭽﮭﻠﯽ، ﺷﻤﻠﮧ ﻣﺮﭺ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﺴﯽ ﻣﺮﻍ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Vitamin B9 (Folic acid ‏) ﺑﯽ ﻧﻮ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﯿﻮﺟﮧ ﺳﮯ ﻧﯿﻨﺪ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ، ﭘﯿﭽﺶ، ﻭﺯﻥ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻨﮧ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﺎﻟﮯ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﺑﻦ ﺟﺎﺗﮯ ﮨﯿﮟ.

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺳﺎﮒ، ﭘﺎﻟﮏ، ﺳﻼﺩ، ﺍﺳﭙﺮﺍﮔﻮﺱ، ﮔﺮﮔﻞ، ﻟﻮﺑﯿﺎ، ﻣﭩﺮ، ﺩﺍﻟﻮﮞ، ﺍﻭﺍﮐﺎﮈﻭ، ﭨﻤﺎﭨﺮ، ﮐﯿﻠﮯ ﺍﻭﺭ ﭘﭙﯿﺘﮯ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔


*Vitamin B12 (Cobalamin ‏) ﺑﯽ ﺑﺎﺭﮦ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﻧﯿﻨﺪ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ ﺍﻭﺭ ﺫﮨﻨﯽ ﺍﻣﺮﺍﺽ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺩﯾﺴﯽ ﻣﺮﻏﯽ ﮐﯽ ﮐﻠﯿﺠﯽ، ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮉﻭﮞ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Vitamin C (Ascorbic acid‏) ﺳﯽ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﯿﻮﺟﮧ ﺳﮯ ﻣﻨﮧ ﻣﯿﮟ ﭼﮭﺎﻟﮯ، ﻣﺴﻮﮌﻭﮞ ﮐﺎ ﺳﻮﮬﻨﺎ، ﺑﺎﻟﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺟﻠﺪ ﻣﯿﮟ ﺧﺸﮑﯽ، ﻣﺴﻮﮌﻭﮞ ﺳﮯ ﺧﻮﻥ، ﺟﻮﮌﻭﮞ ﮐﺎ ﺩﺭﺩ، ﺑﺎﻟﻮﮞ ﮐﺎ ﮔﺮﻧﺎ، ﮨﮉﯾﻮﮞ ﮐﺎ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﮨﻮﺟﺎﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﺯﺧﻢ ﺩﯾﺮ ﺳﮯ ﭨﮭﯿﮏ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺍﻣﺮﻭﺩ، ﺷﻤﻠﮧ ﻣﺮﭺ، ﻣﺎﻟﭩﮯ، ﮐﯿﻮﯼ، ﺳﭩﺮﺍﺑﺮﯼ، ﺧﺮﺑﻮﺯﮮ، ﺷﮑﺮﻗﻨﺪﯼ، ﺍﻧﻨﺎﺱ، ﮔﻮﺑﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺷﮑﻨﺠﻮﯼ ﻭﻏﯿﺮﮦ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Vitamin D (Calciferol, 1,25-dihydroxy) ﮈﯼ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﯿﻮﺟﮧ ﺳﮯ ﮨﮉﯾﻮﮞ ﮐﺎ ﭨﯿﮍﮬﺎ ﭘﻦ ﺍﻭﺭ ﻧﺎﺭﻣﻞ ﺳﺎﺋﺰ ﺳﮯ ﭼﮭﻮﭨﺎ / ﺑﮍﺍ ﮨﻮﻧﺎ، ﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﺍﻭﺭ ﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﮐﻮ ﮐﯿﮍﺍ ﻟﮓ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ.

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺩﮬﻮﭖ، ﮐﮭﻤﺒﯽ، ﻣﭽﮭﻠﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮉﮮ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Vitamin E (tocopherol‏)*

ﺍﺳﮑﯽ ﺷﺎﺫﻭ ﻧﺎﺩﺭ ﮨﯽ ﮐﻤﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﮯ ﺑﯿﻨﺎﺋﯽ ﮐﻤﺰﻭﺭ، ﺗﮭﮑﺎﻭﭦ ﺍﻭﺭ ﺍﻟﺠﮭﻦ ﮨﻮﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ۔

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺳﺎﮒ، ﭘﺎﻟﮏ، ﺑﺎﺩﺍﻡ، ﺯﯾﺘﻮﻥ، ﮈﺭﺍﺋﯽ ﻓﺮﻭﭦ، ﭨﻤﺎﭨﺮ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﺍﮐﺎﮈﻭ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔


*Vitamin H (Biotin ‏) ﺍﯾﭻ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﺷﺎﺫﻭ ﻧﺎﺩﺭ ﮨﯽ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺍﮔﺮ ﺍﻧﮉﮮ ﮐﺎ ﺳﻔﯿﺪ ﺣﺼﮧ ﻣﺴﻠﺴﻞ ﮐﮭﺎﯾﺎ ﺟﺎﺋﮯ ﺗﻮ ﭘﮭﺮ ﮨﯽ ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﺎ ﺍﻣﮑﺎﻥ ﮨﮯ۔

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺳﺎﮒ، ﭘﺎﻟﮏ، ﮈﺭﺍﺋﯽ ﻓﺮﻭﭦ، ﺍﻭﺍﮐﺎﮈﻭ، ﺷﮩﺘﻮﺕ، ﮔﻮﺑﮭﯽ، ﮔﺎﺟﺮ، ﭘﭙﯿﺘﮯ، ﮐﯿﻠﮯ، ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮉﻭﮞ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔


*Vitamin K*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮨﯿﻤﺮﺝ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﻧﯿﻨﺪ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﮐﻤﯽ ﺁﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ.

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺳﺎﮒ، ﭘﺎﻟﮏ، ﻣﭩﺮ، ﭘﯿﭩﮭﮯ ﺍﻭﺭ ﮔﺎﺟﺮ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*ﻣﻨﺮﻟﺰ Minerals*

ﺍﺏ ﺍﻥ ﺷﺎﺀﺍﻟﻠﻪ ﺑﺎﺕ ﮨﻮﮔﯽ ﻣﻨﺮﻟﺰ ﭘﺮ، ﮐﯿﻮﻧﮑﮧ ﻣﻨﺮﻟﺰ ﮐﮯ ﺑﻐﯿﺮ ﭘﻮﺳﭧ ﺍﺩﮬﻮﺭﯼ ﮨﮯ.

ﻣﻨﺮﻟﺰ ﮐﻮ ﻣﺎﮨﺮﯾﻦ ﻧﮯ ﺩﻭ ﮔﺮﻭﭘﺲ ﻣﯿﮟ ﺭﮐﮭﺎ ﮨﮯ ﺍﯾﮏ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﻧﭻ ﻣﻨﺮﻟﺰ ﮨﯿﮟ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﻣﯿﮟ ﻧﻮ ﮨﯿﮟ.


*ﭘﮩﻼ ﮔﺮﻭﭖ ﻣﯿﮑﺮﻭﻣﻨﺮﻟﺰ!*

ﯾﮧ ﮔﺮﻭﭖ ﭘﺎﻧﭻ ﻣﻨﺮﻟﺰﭘﮍ ﻣﺸﺘﻤﻞ ﮨﮯ.

*Calcium ﮐﯿﻠﺸﯿﻢ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﮨﮉﯾﺎﮞ ﮐﻤﺰﻭﺭ ﺍﻭﺭ ﭨﯿﮍﮬﯽ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﯿﮟ

ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺩﻭﺩﮪ، ﺩﮨﯽ، ﭘﻨﯿﺮ، ﻣﮑﮭﻦ، ﻟﺴﯽ، ﺳﺎﮒ، ﭘﺎﻟﮏ، ﺑﮭﻨﮉﯼ، ﺍﻭﺭ ﺗﻞ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Phosphorus ﻓﺎﺳﻔﻮﺭﺱ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﮯ ﻗﺒﻞ ﺍﺯ ﻭﻗﺖ ﺣﻤﻞ ﮔﺮﺟﺎﻧﺎ، ﭘﭩﮭﻮﮞ ﮐﺎﺩﺭﺩ، ﺭﯾﮍﮪ ﮐﯽ ﮨﮉﯼ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺩ ﺍﻭﺭ ﻣﻮﮨﺮﻭﮞ ﮐﺎ ﺩﺭﺩ ﺑﮭﯽ ﮨﻮﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ ﻋﻤﻮﻣﺎً ﻭﭨﺎﻣﻦ ﮈﯼ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﮯ ﺍﺱ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ.

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺩﺍﻟﻮﮞ، ﺍﻧﮉﮮ، ﻣﭽﮭﻠﯽ، ﻣﮑﺌﯽ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﺴﯽ ﻣﺮﻍ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Potassium ﭘﻮﭨﺎﺷﯿﻢ*

ﺧﻮﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﯿﻮﺟﮧ ﺳﮯ ﺩﻝ ﮐﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯼ ﻟﮓ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ.

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺷﮑﺮﻗﻨﺪﯼ، ﭨﻤﺎﭨﺮ، ﺳﺎﮒ، ﮔﺎﺟﺮ، ﺁﻟﻮﺑﺨﺎﺭﮦ، ﺩﺍﻟﻮﮞ، ﻓﺮﻣﺎﻧﯽ، ﭘﯿﭩﮭﮯ، ﻣﭽﮭﻠﯽ، ﮐﮭﺠﻮﺭ، ﮐﺸﻤﺶ ﺍﻭﺭ ﮐﮭﻤﺒﯽ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Magnesium ﻣﯿﮕﻨﯿﺸﯿﻢ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﯿﻮﺟﮧ ﺳﮯ ﻧﻈﺎﻡ ﺍﻧﮩﻈﺎﻡ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮﺗﺎ ﮨﮯ ﮐﮉﻧﯽ ﺳﭩﻮﻥ ﺑﮭﯽ ﺑﻦ ﺳﮑﺘﺎ ﮨﮯ. ﺷﺮﺍﺏ ﻧﻮﺷﯽ ﮐﺮﻧﮯ ﻭﺍﻟﮯ ﮐﻮ ﺍﮔﺮ ﻣﯿﮕﻨﯿﺸﯿﻢ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺧﻄﺮﺍﺕ ﺍﻭﺭ ﺑﮭﯽ ﺯﯾﺎﺩﮦ ﺑﮍﮪ ﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺳﺒﺰﯾﻮﮞ، ﮈﺭﺍﺋﯽ ﻓﺮﻭﭨﺲ، ﭘﮭﻠﻮﮞ ﺍﻭﺭ ﺍﻭﺍﮐﺎﮈﻭ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Salt (sodium chloride ‏) ﺳﺎﻟﭧ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﮯ ﺧﻮﻥ ﮐﯽ ﮔﺮﺩﺵ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ ﺳﺮﺩﺭﺩ ﺍﻭﺭ ﭼﮑﺮ ﺑﮭﯽ ﺁﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.

ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺳﺒﺰﯾﻮﮞ، ﺩﺍﻟﻮﮞ، ﺍﻭﺭ ﮈﺭﺍﺋﯽ ﻓﺮﻭﭨﺲ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*ﻣﻨﺮﻟﺰ ﮐﺎ ﺩﻭﺳﺮﺍ ﮔﺮﻭﭖ ﺟﺲ ﻣﯿﮟ ﻧﻮ ﻣﻨﺮﻟﺰ ﺷﺎﻣﻞ ﮨﯿﮟ ﺍﺳﮯ ﻣﺎﺋﮑﺮﻭﻣﻨﺮﻟﺰ ﮐﮩﺎ ﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ*.


*Iron ﺁﺋﺮﻥ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﮐﯽ ﻭﺟﮧ ﺳﮯ ﺍﻧﯿﻤﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﺟﻠﺪ ﮐﺎ ﭘﮭﯿﮑﺎ ﭘﮍ ﺟﺎﻧﺎ ﮨﮯ. ﺑﺎﻟﻮں ﮑﺎ ﺟﮭﮍﻧﺎ ﺍﻭﺭ ﺑﭽﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﻢ ﮨﻮ ﺗﻮ ﺍﻧﮑﺎ ﺭﻭﯾﮯ ﻣﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﻣﻨﻔﯽ ﺗﺒﺪﯾﻠﯽ ﺁﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ ﮨﻮ ﺗﻮ ﻣﺎﮨﻮﺍﺭﯼ ﻣﯿﮟ ﺩﺭﺩ ﺷﺪﺕ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭ ﮐﺮﺟﺎﺗﺎ ﮨﮯ ﺑﺎﻟﻌﻤﻮﻡ ﺣﺎﻣﻠﮧ ﻋﻮﺭﺗﻮﮞ ﻣﯿﮟ ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﺟﻠﺪ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ۔

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺑﺎﺩﺍﻡ، ﻓﺮﻣﺎﻧﯽ، ﺑﮭﻨﮯ ﭼﻨﻮﮞ، ﮐﮭﺠﻮﺭ، ﺩﺍﻟﻮﮞ، ﮐﺸﮑﻤﺶ، ﭘﺎﻟﮏ، ﺳﺎﮒ، ﺑﺮﺍﺅﻥ ﭼﺎﻭﻝ، ﭘﯿﭩﮭﮯ، ﻓﺶ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﺴﯽ ﻣﺮﻏﯽ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔


*Zinc ﺯﻧﮏ*

ﺍﺱ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﮯ ﻭﻗﺖ ﻣﺪﺍﻓﻌﺖ ﻣﯿﮟ ﮐﻤﯽ ﻭﺍﻗﻌﮧ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﻮ ﺟﺲ ﺳﮯ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﻮﮞ کے خلاف ﺟﺴﻢ ﺻﺤﯿﺢ ﻃﺮﺡ ﺩﻓﺎﻉ ﻧﮩﯿﮟ ﮐﺮﺳﮑﺘﺎ۔

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﮐﮭﻤﺒﯽ، ﭘﺎﻟﮏ، ﺗﻞ، ﻣﭩﺮ، ﮐﺎﺟﻮ، ﺍﻭﺭ ﺩﯾﺴﯽ ﻣﺮﻏﯽ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔


*Copper ﮐﺎﭘﺮ*

ﺍﺱ ﮐﻤﯽ ﺳﮯ ﺗﮭﮑﺎﻭﭦ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ ﺟﻦ ﺑﭽﻮﮞ ﮐﻮ ﻣﺎﮞ ﮐﺎ ﺩﻭﺩﮪ ﻧﮧ ﭘﻼﺋﯿﮟ ﺻﺮﻑ ﮔﺎﺋﮯ ﮐﺎ ﭘﻼﺋﯿﮟ ﺍﻥ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﻟﮧ ﮐﻤﯽ ﺟﻠﺪﯼ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ.

ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﮐﮭﻤﺒﯽ، ﭘﺎﻟﮏ، ﺳﺎﮒ، ﺟﻮ، ﺩﺍﻟﻮﮞ، ﮐﺎﺟﻮ ﺍﻭﺭ ﺩﯾﺴﯽ ﮐﮑﮍﯼ ﮐﯽ ﮐﻠﯿﺠﯽ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Chromium کرﻭﻣﯿﻢ*

ﺍﺱ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﮯ ﺟﺴﻤﺎﻧﯽ ﺍﻧﺴﻮﻟﯿﻦ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ، ﻣﯿﭩﮭﺎ ﮐﮭﺎﻧﮯ ﮐﻮ ﺩﻝ ﮐﺮﺗﺎ ﮨﮯ ﺍﻭﺭ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﮨﻮﺟﺎﺗﯽ ﮨﮯ.

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺳﻼﺩ، ﭘﯿﺎﺯ، ﭨﻤﺎﭨﺮ، ﺁﻟﻮ، ﮐﮭﻤﺒﯽ، ﺁﻟﻮﺑﺨﺎﺭﮮ، ﺍﻭﺭ ﺧﺸﮏ ﻣﯿﻮﮦ ﺟﺎﺕ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔


*Fluoride ﻓﻠﻮﺭﺍﺋﮉ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﮯ ﺩﺍﻧﺘﻮﮞ ﮐﯽ ﺑﯿﻤﺎﺭﯾﺎﮞ ﻟﮓ ﺳﮑﺘﯽ ﮨﯿﮟ.

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﭘﺎﻧﯽ، ﭼﺎﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﻓﺶ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Iodine ﺁﯾﻮﮈﯾﻦ*

ﺍﺱ ﮐﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﮯ ﺩﻣﺎﻍ ﮐﯽ ﺑﮍﮬﻮﺗﺮﯼ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ.

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺍﻧﮉﮮ، ﺁﯾﻮﮈﺍﺋﺰﮈ ﻧﻤﮏ، ﺳﭩﺮﺍﺑﺮﯼ، ﺳﺎﮒ ﺍﻭﺭ ﭘﺎﻟﮏ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Selenium ﺳﯿﻠﯿﻨﯿﻢ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﮯ ﻣﺴﮑﯿﺮﺝ، ﺗﮭﮑﺎﻭﭦ ﺍﻭﺭ ﺫﮨﻨﯽ ﮐﻤﺰﻭﺭﯼ ﮨﻮﺳﮑﺘﯽ ﮨﮯ.

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﮐﮭﻤﺒﯽ، ﺟﻮ، ﻓﺶ، ﺍﺧﺮﻭﭦ ﺍﻭﺭ ﺍﻧﮉﮮ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Manganese ﻣﯿﻨﮕﻨﯿﺰ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﮯ ﺟﺴﻤﺎﻧﯽ ﻧﺸﻮﻧﻤﺎ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ.

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﭘﺎﻟﮏ، ﺳﻼﺩ، ﺳﺎﮒ، ﺷﮩﺘﻮﺕ، ﺍﻧﻨﺎﺱ، ﺟﻮ ﮐﮯ ﺩﻟﯿﮯ، ﺍﻭﺭ ﺩﺍﻟﻮﮞ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ.


*Molybdenum ﻣﻮﻟﯿﺒﮉﯾﻨﯿﻢ*

ﺍﺳﮑﯽ ﮐﻤﯽ ﺳﮯ ﺁﭘﮑﺎ اﻋﺼﺎﺑﯽ ﻧﻈﺎﻡ ﺍﻭﺭ ﮐﮉﻧﯽ ﻣﺘﺎﺛﺮ ﮨﻮﺗﯽ ﮨﮯ۔

* ﺍﺳﮯ ﺁﭖ ﺳﺒﺰﯾﻮﮞ ﺳﮯ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﺮﺳﮑﺘﮯ ﮨﯿﮟ۔

Health

 *🄷🄴🄰🄻🅃🄷*  

 ذہن میں رکھنے کے لئے اہم چیزیں:

 1. بی پی: 120/80

 2. نبض: 70 - 100

 3. درجہ حرارت: 36.8 - 37

 4. سانس: 12-16

 5. ہیموگلوبن: مرد -13.50-18

 خواتین - 11.50 - 16

 6. کولیسٹرول: 130 - 200

 7. پوٹاشیم: 3.50 - 5

 8. سوڈیم: 135 - 145

 9. ٹرائگلیسرائیڈز: 220

 10. جسم میں خون کی مقدار: PCV 30-40%

 11. شوگر لیول: بچوں (70-130) بالغوں کے لیے: 70-115

 12. آئرن: 8-15 ملی گرام

 13. سفید خون کے خلیات WBC: 4000 - 11000

 14. پلیٹلیٹس: 1,50,000 - 4,00,000

 15. سرخ خون کے خلیات RBC: 4.50 - 6 ملین۔

 16. کیلشیم: 8.6 -10.3 ملی گرام/ڈی ایل

 17. وٹامن ڈی 3: 20 - 50 این جی / ملی لیٹر۔

 18. وٹامن B12: 200 - 900 pg/ml.

 *بزرگوں کے لیے خصوصی تجاویز 40/50/60 سال ہیں:*

 *1- پہلی تجویز:* ہر وقت پانی پیتے رہیں خواہ آپ کو پیاس یا ضرورت مند ہی کیوں نہ ہو، صحت کے سب سے بڑے مسائل اور ان میں سے اکثر جسم میں پانی کی کمی کی وجہ سے ہوتے ہیں۔  کم از کم 2 لیٹر فی دن۔

 *2- دوسری ہدایت:* جسم سے زیادہ سے زیادہ کام کریں، جسم کی حرکت ہو، جیسے چہل قدمی، ورزش، یوگا، تیراکی، یا کوئی بھی کھیل۔

 *تیسرا مشورہ:* کم کھائیں... بہت زیادہ کھانے کی خواہش کو چھوڑ دیں... کیونکہ یہ کبھی اچھا نہیں لاتا۔  اپنے آپ کو محروم نہ کریں بلکہ مقدار کو کم کریں۔  پروٹین، کاربوہائیڈریٹ سے بھرپور غذائیں زیادہ استعمال کریں۔

 *4- چوتھی ہدایت:* گاڑی کا استعمال نہ کریں جب تک کہ یہ بالکل ضروری نہ ہو۔  اگر آپ کہیں بھی گروسری لینے، کسی سے ملنے یا کوئی کام کرنے جا رہے ہیں تو اپنے پیروں پر چلنے کی کوشش کریں۔  لفٹ، ایسکلیٹرز استعمال کرنے کے بجائے سیڑھیاں چڑھیں۔

 *5- 5ویں ہدایت* غصہ چھوڑیں، فکر کرنا چھوڑ دیں، چیزوں کو نظر انداز کرنے کی کوشش کریں۔  اپنے آپ کو پریشان کن حالات میں مت ڈالو، وہ تمام صحت کو خراب کر دیتے ہیں اور روح کی شان کو چھین لیتے ہیں۔  مثبت لوگوں سے بات کریں اور ان کی بات سنیں۔

 *6- چھٹی ہدایت* سب سے پہلے پیسے سے لگاؤ چھوڑ دو

 اپنے آس پاس کے لوگوں سے جڑیں، ہنسیں اور بات کریں!  پیسہ بقا کے لیے بنایا جاتا ہے، پیسے کے لیے زندگی نہیں۔

 *7-7واں نوٹ* اپنے لیے، یا کسی ایسی چیز کے لیے جو آپ حاصل نہیں کر سکے، یا جس چیز کا آپ سہارا نہیں لے سکتے، اس پر افسوس نہ کریں۔

 اسے نظر انداز کریں اور بھول جائیں۔

 *8- آٹھواں نوٹس* پیسہ، عہدہ، وقار، طاقت، خوبصورتی، ذات اور اثر و رسوخ؛

 یہ سب چیزیں انا کو بڑھاتی ہیں۔  عاجزی لوگوں کو محبت سے قریب کرتی ہے۔

 *9- نواں مشورہ* اگر آپ کے بال سفید ہیں تو اس کا مطلب زندگی کا خاتمہ نہیں ہے۔  یہ ایک اچھی زندگی کا آغاز ہے۔  پر امید بنیں، یادداشت کے ساتھ زندگی گزاریں، سفر کریں، لطف اندوز ہوں۔  یادیں بنائیں!

 *10- 10ویں ہدایات* اپنے چھوٹوں سے پیار، ہمدردی اور پیار سے ملیں!  کچھ طنزیہ مت کہو!  اپنے چہرے پر مسکراہٹ رکھو!

 اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ ماضی میں کتنے ہی بڑے عہدے پر فائز رہے ہیں، اسے حال میں بھول جائیں اور اس سب کے ساتھ گھل مل جائیں!

Monday, 22 May 2023

رحم کے منہ کی شوزش

 رحم کے منہ کی سوزش 


 آج انتہائی تکلیف دہ مرض کے بارے میں بات کریں گے 

 اس مرض کو طبی زبان میں سوزش فم الرحم کے نام سے موسوم کیا جاتا ہے 

 اور ایلو پیتھی والے دوست اسے Cervicts کے نام سے موسوم کرتے ہیں 

 اس مرض میں مریضہ کو پتلے پیٹ اور کمر میں درد ہوتا ہے ۔

 لیکوریا کی شکایت ہو جاتی ہے 

  لیکوریا کا پانی گاڑھا  جلن دار اور کبھی کبھار پیپ اور خون کے ساتھ مل کر آتے ہیں 

 مریضہ مباشرت کے نام سے گھبراتی ہے 

 اور کبھی مرد اپنی منوائے 

 تو کئی دنوں تک عورت کے شب و روز کرب میں گزرتے ہیں۔

 سب سے بڑی بات 

 عورت کے مخصوص حصہ سے انتہائی بری بدبو آتی ہے  

 اور یاد رکھیے یہ بدبو ایک ایسا موذی مرض ہے کہ بعض اوقات یہی بدبو عورت کا گھر اجاڑ دیتی ہے 

 اس لیے اس مرض کو معمولی سمجھ کر علاج سے غفلت نہ برتی جائے

 اسباب 

 کثرت مباشرت

 جس کا ذمہ دار 99 فیصد مرد ہوتا ہے 

 سوزاک 

 اور مائنر سرجری کے لئے استعمال ہونے والے اوزار کی کامل صفائی نہ ہونا.

Shahzad shafiq hijama 

0321 2773576 


بے اولاد کے لیے تحفہ

 *بے اولادوں کےلیے تحفہ*


اولاد کی نعمت سے محروم افراد کیلئے بے حد مفید کورس

سپرم کاؤنٹ میں 80 فیصد تک اضافہ

منی کا پتلا پن دور کر کے منی کو شہد کی طرح گاڑھا کرے , مثانہ میں گرمی کمزوری  

پیشاب میں جلن رکاوٹ کو ختم کر کے مثانہ کو سٹرونگ بناۓ 

پیشاب پیلا جل سڑکےآنا بلا ارادہ منی کا اخراج ہو جانا اور جلدی نکل جانا اس کے علاوہ 

سختی میں کمی , شہوت کی کمی بےجان مردہ رگیں, نظر کی کمی جسمانی اور اعصابی کمزوری کا علاج

جراثیمی کمزوری دورکرےآدمی کوقابل اولادبناۓ۔ناکارہ مردکوایک کامل مردبناۓ۔مردانہ کمزوری دورکرے

اجزاء ۔


ثعلب مصری 50گرام

ثعلب پنجہ 50 گرام

موصلی سفید50 گرام

تالمکھانا 50 گرام

تخم کونچ 50 گرام

تخم اٹنگن 50 گرام

لاجونتی 50 گرام 

مغز بادام 100 گرام 

مغز پستہ 100 گرام

کاجو 100 گرام

مغز اخروٹ 100 گرام

سنگاڑہ خشک 100 گرام 

بھمن سرخ 50 گرام 

تودری سفید 50 گرام 

طبا شیر نقرہ 50 گرام 

تمر ھندی مغز 50 گرام 

ستاور  50 گرام 

ثعلب دانہ 50 گرام 

شقاقل مصری 50 گرام 

اسگندھ ناگوری 50 گرام

الائچی چھوٹی 20 گرام

خراطین مصفی 50 گرام

کشتہ قلعی 12 ماشہ

کشتہ سہ دھاتہ 12 ماشہ 

کشتہ مرجان 12 ماشہ 

کشتہ نقرہ 6 ماشہ

زعفران 10 گرام

کوزہ مصری 150 گرام 

 

ترکیب تیاری , 

سب جڑی بوٹیوں کو لوہے والے کونڈی ڈنڈے میں اچھی طرح کوٹ لیں پاؤڈر بنا لیں اورچھان لیں تاکہ بالکل باریک ھوجاۓ

زعفران کو علیحدہ سے کسی صاف اچھے کھرل میں باریک کر لیں اور کشتہ جات مکس کر کے جڑی بوٹیوں والے سفوف میں حل کر لیں ۔

دوائ تیار ہے 


طریقہ استعمال 

صبح نہارمنہ آدھا  چمچ 

شام عصر ٹائم آدھا  چمچ

نیم گرم دودھ آدھا کلو کیساتھ کھائیں ۔

مکمل کورس کم سے کم120 دن تک بلاناغہ کھائیں 

پرہیز 

گرم , بادی تلی ہوئ اشیاء 


پکوڑے سموسے , دہی بھلے , انڈہ , برگر , شوارمہ , اور فاسٹ فوڈز

0321 2773576 

Shahzad shafiq hijama 

تشخیص

 زبان سے تشخیص 

زبان پر سفید تہہ ضعیف ہضم کی دلیل  ہے یہ اعصابی تحریک ہے 

زبان پر سفید دانے تحریک اعصاب کی علامت ہے  

زبان پر سرخ دانے تحریک عضلات  کی علامت ہے 

زبان پر پیلے دا نے طریقہ تحریک غدد  کی علامت ہے 

سرطان اللسان عضلاتی ہوتا ہے 

زبان پر سیاہ نشان سوزش معدہ و امعاء یا تسکین کبد کی علامت ہے  

زبان پر کٹ پڑنا تحریک عضلات کی علامت ہے 

زبان پر بھوری زرد تہہ چڑھنا تپ محرقہ محویہ  کی علامت ہے 

گفتگو کے وقت زبان ٹکنا لکنت  کی علامت ہے 

منہ کھولتے ہیں بدبو آنا مسوڑھوں کی خرابی یا شوگر کی علامت ہے 

زبان کا اٹک جانا استرخاء اللسان ہے 

زبان متورم ہونا عضلات کے متورم ہونے کی دلیل ہے

دانت میلے کچیلے سگریٹ نوشی پان یا عضلاتی تحریک کی علامت ہے 

دانت ہلتے ہوں تو اس اعصابی تحریک ہے 

دانت کیلشیم کی کمی سے ٹوٹتے ہو تو غدی تحریک ہے 

مسوڑھوں کی سیاہی یا ان سے خون آنا پیپ آنا پائیوریا زیابیطس ہیپاٹائٹس شوزش یا قروح معدہ و امعاء  کی علامت ہے 

عام صحت مند آدمی گفتگو کرتے وقت اٹکتا ہوں تو اس کے عضلات اللسان میں وہ رمل في الکلیہ کا مریض ہے 

رات سوتے وقت دانت پیسنا ریا ح الا فرسہ دیدان امعاء  امراض کلیہ کی علامت ہے عموماً عضلاتی تحریک ہوتی ہے 

رات سوتے وقت خراٹے آنا اگر ہلکی آواز سے ہو تو گہری نیند کی علامت ہے اور زور دار ہو تو تبخیر معدہ گیس کی علامت ہے 

Shahzad shafiq hijama 

0312 2001310