Wednesday, 5 April 2023

حب زعفران

 حب زعفران مقوی باہ و ممسک

ھوالشافی

زاعفران 5 گرام 

ثعلب مصری 10گرام 

ریگ ماہی 15 گرام 

سلاجیت 10 گرام 

جند بیدستر 15 گرام 

جائفل 15 گرام 

جلوتری 15 گرام 

موصلی سفید 15 گرام 

لاجونتی تخم 15 گرام 

کشتہ مروارید 10گرام

زنجبیل 15 گرام

گوند ببول 15 گرام 

عنبر اشہب دو گرام 

کشتہ شنگرف 15 گرام 

عقرقرحا 15 گرام 

مصطگی رومی 15 گرام

ترکیب :

سب ادویات کو پیس کر چنے برابر گولیاں بنا لیں :

استعمال:

یک گولی صبح آدھا کلو دودھ کے ساتھ لیں کھانے کے بعد اور ایک گولی شام کو لیں کھانے کے بعد آدھا کلو دودھ کے ساتھ. 

فوائد:::مردانہ کمزوری ,جراثیم کی کمی ,سرعت انزال ,زکاوت حس ,پٹھوں کی کمزوری ,پرانا جریان ,شادی سے پہلے اور شادی کے بعد کا انمول تحفہ ھے.

Tuesday, 4 April 2023

جادو

 کائنات کو بنے تقریباً 14 ارب سال ہو چکے ہیں اور نظامِ کائنات کچھ قوانینِ فطرت کے تحت چل رہا ہے جو اٹل ہیں۔اگر جادو سے مراد ایسا عمل ہے جو ان قوانینِ فطرت کے خلاف جا کے وقوع پزیر ہو تو ایسا کوئی بھی کالا، سفید، نیلا ، پیلا جادو وجود نہیں رکھتا۔اس خوش فہمی یا غلط فہمی سے نکل آئیے کہ اتنی طویل العمر اور وسیع و عریض کائنات میں جاری قوانین کو ایک عام سے سیارے پہ تقریباً 3 لاکھ سال پہلے وجود میں آنے والی مخلوق بدل سکتی ہے۔ہم اس وسیع و عریض کائنات کا ایک معمولی سا جز ہیں جن کے ہونے یا نہ ہونے سے کائنات کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم فقط قوانینِ فطرت کی بہتر تفہیم پیدا کر کے ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں لیکن ان کو اپنے ہمہ قسم کے مقاصد کے حصول کے لیے توڑ موڑ نہیں سکتے بدل نہیں سکتے۔نظام ِ کائنات کی بقا انہی قوانینِ فطرت کی مرہونِ منت ہے اور کائنات کسی کو اپنی بقا کے خلاف کوئی عمل کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔لہذا اپنی خواہشات اور مقاصد کی تکمیل کے لیے غیر عقلی اور بے بنیاد چور رستوں کی تلاش مت کریں۔ فطرت کو ویسے ہی سمجھنے کی کوشش کریں جیسی کہ وہ ہے۔شعبدہ بازیوں کے بجائے مظاہرِ فطرت پہ توجہ دیں ان کی تفہیم حاصل کرنے کی کوشش کریں یہ تھوڑا مشکل ہی سہی مگر خواہشات کی تکمیل کے لیے یقینی اور دلچسپ عمل ہے 


Monday, 3 April 2023

خشکی کیا ہے؟

 خشکی کیا ہے؟


بہت سے لوگوں کیلئے یہ نئی بات ہوگی،میری نظر میں خشکی سردی کی انتہاء کا یاحرارت کی کمی کا نام ہے۔


جیسا کہ سردی کے موسم میں ہرانسان خشکی کا شکار ہوجاتا ہے۔وہ بہت سے تیل اور ویزلین وغیرہ استعمال کرتا ہے لیکن خشکی جان نہیں چھوڑتی 


جیسے ہی سردی کی حدت کم ہوتی ہے۔سورج کی حرارت بڑھتی ہے سب لوگوں کی خشکی سے جان چھوٹ جاتی ہے۔


اسی طرح انسانی جسم میں حرارت پیدا کرنے کیلئے جگر ہے۔اگر ہمارا جگر درست کام کرے تو ہمارے جسم میں خشکی پیدانہیں ہوگی ۔


جگر درست افعال سرانجام تب دے گاجب اُس کی غذا اُسے ملے گی۔


اتنا لکھنے کے بعد کچھ سوالات پیدا ہوتے ہیں۔خشکی سے کیا ہوتاہے؟


خشکی سے چیزیں پھٹ جاتی ہیں ،جسم کے اعضا ء میں سکیڑ پیداہوتاہے،خشکی سے اعضاء دبلے ،پتلے ہوتے ہیں،نیند ختم ہوجاتی ہے،


اگر خشکی حدسے بڑھ جائے تو ایسی اعلامات ظاہر ہوجاتی ہیں جن کو بیماریاں کہاجاتاہے۔


مثلاً’’ قبض،انتڑیوں میں خشکی سے سکیڑ پیداہوجاتاہے،خون گاڑھا ہونے کی شکایت ہوتی ہے،معدہ میں (الیسیڈیٹی )تیزابیت رہتی ہے،


کولیسٹرول بڑھ جاتاہے،ٹینشن سوار رہتی ہے،کان بجنا،کان کی خشکی سے ہوتاہے،


ہونٹوں کاپھٹنا،بواسیر،زبان کا پھٹنا،ناخن کا پھٹنا ،ناخن کا بیٹھ جانا،جلد کا پھٹنا،چنبل 


،جلد سے چھلکے اترنا،جلد کی خشکی‘‘جگر ٹھنڈا ہوجانے سے اس پر چربی آنی شروع ہوجاتی ہے


 کیونکہ جس نے بذات خود چربی کو تحلیل کرناتھا وہ ہی ٹھندا ہوچکاہے اس کی غذا نہ ملنے سے ۔


ڈاکٹر صاحب الٹراساونڈ کے بعد (لیور فیٹی)Liver fattyلکھتے ہیں۔


دماغ میں خشکی بڑھ جانے سے انسان ماضی کی تمام باتیں، لمبی لمبی کہانیاں اور تاریخی واقعات تک سنا دیتاہے


 لیکن حال کی چیزیں یاد نہیں رہتی حتیٰ کہ بات کرتے کرتے بھول جاتاہے۔ 


پھر جلد یاد کرنے سے بھی یاد نہیں آتی بلکہ کافی وقت گزرنے پر پھر کسی اور لمحے وہ بات یاد آجاتی ہے۔ایسا دماغ میں خشکی سے ہوتا ہے۔


خشکی یا حرارت کی کمی سے تیزابیت بڑھ کر جگر اور گردوں کو نقصان دینے لگتی ہے


 جس سے جگر اور گردوں میں خشکی ہوجاتی ہے اور وہ سکڑنے لگتے ہیں جس سے جگر اور گردے متاثر ہوتے ہیں


۔جب جگر کی غذا نہ ملنے سے جگر سے صفراوی نمکیات آنتوں پرگرنے کی رفتار کم ہوجاتی ہے توجسم میں زہریلے مادے رکنے شروع ہوجاتے ہیں


 اور گردوں میں سکیڑ سے اس کے فضلات خارج نہیں ہوتے کیونکہ گردوں میں لگے فلٹر تیزابیت سے بند ہورہے ہوتے ہیں اور پیشاب گاڑھا سرخ زردی مائل ہوجاتاہے۔


یہی گردوں کا خراب ہونااور ہیپاٹائٹس ہے۔جس سے میری قوم تبا ہورہی ہے۔


یہ ایسی اعلامات ہیں جن کا خشک اثرات رکھنے والی ادویات سے علاج ہوتا نظر نہیں آتا۔


 بیان کردہ مسائل کا حل کیاہے؟کسی ماہر طبیب سے اپنی تشخیص کروایں ،جو تشخیص جانتاہو،جو یہ بتاسکتاہو کہ یہ بیماریاں کب ،کہاں ،کیسے ،کیوں اور کس سے پیداہوتی ہیں ۔


غذا کی شکل میں میری معصوم قوم خود بھی ان سے بچ سکتی ہے ۔تشخیص کے بعد اگر تھوڑاغور و فکر سے کام لیں توبہت جلدی ان بیماریوں سے جان چھوٹ سکتی ہے۔


اول تو تشخیص لازمی ہے ۔دوم اُوپر بیان کردہ مسائل کا حل کچھ اس طرح بھی کیا جاسکتا ہے۔


اگر آپ اپنی طبیعت میں ایسی اعلامات محسوس کرتے ہیں تو خشکی کے اثرات پیداکرنے والی غذائیں کم کردیں 


جن میں خشک ناریل،ترش دہی،بھنے چنے،بیسنی پکوڑے ،مچھلی ،شامی ،بیگن ،سبز چنے، ٹماٹر، کڑھی،گوبھی ،لوبیہ،باجرہ ،بڑاگوشت،چکن،اوجھڑی،کریلے،میٹھی،پالک کچنار،دال چنا،دال مسور مٹر شامل ہیں۔


اوراپنے غذائی چاٹ میں درجہ ذیل غذائیں شامل کریں


،مربہ ادرک،حلوہ بادام دیسی گھی کا،گندم کا دلیہ دیسی گھے والا،پراٹھا دیسی گھی والا،میٹھے دیسی انڈے،گاجر،گھیا توری،شلجم،سری پائے کا سالن،گوشت بکرا،دیسی مرغ،بٹیر،تیتر،چڑیا،کبوتر،مرغابی کا گوشت،،کلیجی ،دال مونگ،مونگرے،کدو،ٹینڈے،زیتون،دیسی گھی میں پکائیں۔


سلادمیں سبز پودینہ ،پیاز اورسنڈھ،زیرہ،کالی مرچ،ہلدی،گائے کا دود ھ،شہد،پھلوں میں آم شریں،خربوزہ،،امرودپکے ہوئے،انگور میٹھے،پپتا،کھجور وغیرہ


 اپنے غذائی چاٹ میں زیادہ شامل کریں تو چند دنوں میں آپ کی صحت بہتر ہوجائے گی ۔


ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ

#Shahzad shafiq #Hijama 

03122001310

Sunday, 2 April 2023

یلو سٹون پارک امریکہ

 R

امریکہ کے مشہور یلو سٹون نیشنل پارک میں ماحولیاتی سائنس سے وابستہ ٹیم نے ایک فیصلہ کیا کہ یہاں 14 بھیڑئے چھوڑ دیتے ہیں. اس پارک میں ہرنوں کی بہتات تھی. ماہرین نے سوچا چودہ بھیڑئے ہرنوں کی اس بڑی آبادی کو ختم نہیں کر سکتے لیکن اس بڑے پارک میں کچھ حصے میں سبزہ ان بھیڑیوں کے ڈر سے بہتر ہو جائے گا. یہ سال 1995 کی بات ہے.


چھ سال بعد  اس پارک کی سٹڈی نے لیکن حیرت کے نئے جہاں کھول دئے. درختوں اور سبزے میں ہوش ربا اضافہ ہوا. اس پارک میں پہلے اود بلاو یعنی beaver نہیں تھے. یہ ندی نالوں میں ڈیم بناتے ہیں. پانی کے کنارے درخت ہی نہ تھے. جو پودا سر نکالتا ہرن کھا جاتے تھے. اب لیکن بھیڑئے ندی کنارے ہرنوں کی تاک میں رہتے تھے.


اود بلاو آئے تو ڈیم بنے. پانی کھڑا ہوا تو چھچوندر بطخیں اور مچھلیاں آگئی.  بھیڑیوں نے گیدڑوں کو بھی کم کر دیا تھا. اب پارک میں حرگوش اور چوہے بھی بڑھ گئے. ان کے پیچھے عقاب لومڑیاں بھی آگئیں. بیریاں جب ہری بھری ہوئیں مچھلیاں بہتات میں دستیاب ہوئیں تو بھورے بھالو بھی آگئے. ٹیڑھی میڑھی ندیوں کے کنارے جب جنگل آباد ہوا تو زمین کا کٹاو ختم ہوگیا. دریا اور ندیاں سیدھی بہنے لگی.


بیس سال بعد یلو سٹون نیشنل پارک کا نظارہ ہی بدل چکا تھا. اس کا شکریہ ان 14 بھیڑیوں کو جاتا ہے جن کی آمد پر کبھی اس پارک کے ہرن بہت روئے ہوں گے. فطرت کا نظام بہت منفرد ہے. ہم جب فطرت پر بے پروا آنکھیں بند کر کے اسے تباہ کرنے چل پڑتے ہیں تو قدرت کچھ بھیڑئے پھر آزاد کر دیتی ہے. بقا کی اس جنگ میں فطرت کو واپس توازن مل جاتا ہے.


ریاض علی خٹک

مصفی

 ۔۔۔۔۔۔۔۔ مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔ معجون مصفی خون ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

شاھترہ ۔چرائیتہ ۔۔منڈی بوٹی ۔۔۔عناب ۔سرپھوکہ ۔ھلیلہ زنگی ۔عشبہ ۔صندل سرخ۔۔۔۔ھرایک برابروزن اور سب دواؤن سےتین گناشہد مین دوائین پیس کرمعجون بنالین تین ماشہ تک دن مین تین بارھمراہ پانی تازہ دےسکتےھین

پھوڑے پھنسی خارش مین بہت ھی لاجواب دواھے مین عموما اسے معجون عشبہ بھی لکھتاھون آپکی آسانی کےلئے معجون مصفی خون نام دیاھے محمودبھٹہ گروپ مطب کامل دوستو آپ جتنی بھی خارش یا پھنسیان ھون حب بندق دودوگولی غدی عضلاتی ملین دودوگولی تریاق معدہ ماشہ اکسیرچار رتی مین ملاکردن مین تین بار ساتھ مندرجہ بالا معجون دین نہایت ھی پراثر دوا رھے گی

پستہ

 رمضان المبارک کا تحفہ خاص نمبر 1

گردوں کو زبردست طاقتور کرتا ہے گردوں پر چربی پیدا کرتا ہے جن مریضوں کے گردے کمزور ہیں آور ان کے فیل ہونے کا خطرہ ہے وہ یہ نسخہ بنا کر ضرور استعمال کریں ان کو مایوسی ہرگز نہیں ہو گی گردے پہلے کی طرح صحت مند ہو جائیں گے جن مریضوں کو گردوں میں اکثر پتھریاں بنتی رہتی ہیں وہ بھی یہ نسخہ ضرور استعمال کریں پتھری بننے کا امکان بہت ہی کم ہو جائے گا اعصابی کمزوری دور کرتا ہے پٹھوں کو طاقت دیتا ہے تھکن دور کرتا ہے مثانہ کی کمزوری دور کرتا ہے بار بار پیشاب آنے کو کنٹرول کرتا ہے قوت باہ بڑھانے کے لیے بہترین دوائی ہے جسم کی خشکی سردی دور کرتا ہے پورے جسم کی صحت مندی کے بہترین دوائی ہے بیشمار فوائد کا حامل نسخہ ہے کسی قسم کا کوئی سائیڈ ایفیکٹ نہیں اور خوش ذائقہ دوائی بنتی ہے 

مغز پستہ دیسی ایک پاؤ

شہد اصلی ایک پاؤ

طریقہ تیاری ؛:مغز پستہ باریک پیس کر سفوف بنا لیں اور شہد میں ملا کر محفوظ کر لیں

مقدار خوراک ؛: ایک چمچ صبح و شام نہار منہ کھا کر دودھ پی لیں ایک ماہ تک لازمی کھائیں ہو سکے تو ڈیڈھ ماہ سے دو ماہ تک کھائیں اور میرے لیے دعائے خیر ضرور کر دیں شکریہ 

حکیم محمد اکرم فاضل طب والجراحت

Majon for male

 ••••• معجون شان مرد •••••

 قوت باہ مردانہ کمزوری کیلئے میرا 35 سال سے مجرب المجرب  نچوڑ نسخہ جسکی پہلی خوراک اتنا اثر کرتی ہے کہ دل خوش ہو جاتا ہے پہلے ہی دن پہلی ہی خوراک کے بعد وظیفہ زوجیت میں کمال رزلٹ ملتا ہے میں نے جتنے بھی نسخے پوسٹ کیئے معمول مطب اور برسوں سے آزمودہ نسخے پوسٹ کیئے کئ حکماء اور طب کے شوقینوں نے میسج کرکے کمنٹس کرکے بھرپور داد دی تعریف کی ان کی اس محبت کے نام آج کا نسخہ درج ہے پوری کتاب بھر دی جائے تو بھی اس معجون کے نسخے کی تعریف کم ہوگی یہ ابھی میں کہہ رہا ہوں انشاءاللہ پوسٹ کے بعد میرے دوست اطباء کرام اجزاء دیکھ کر خود تعریف پہ مجبور ہو جائیں گے جنکا طب سے تھوڑا بہت واسطہ ہے انشاءاللہ العزیز ضرور قدر فرمائینگے التماس ہے جو بھی اس سے فایدہ اٹھائے میرے والد محترم مرحوم و مغفور کیلئے اس ماہ مقدس میں دعا ضرور کرے اللہ ان کو کروٹ کروٹ جنت الفردوس کی نعمتوں سے نوازے آمین

ہوالشافی ریگ ماہی بے نمک، عقر قرحا سرخ، جائفل،جلوتری، جند بدستر،قرنفل، اذراقی مدبر،شنگرف رومی، ایک ایک تولہ 

چھلکا بیخ کونچ سیاہ مصفی چھ ماشے 

زعفران کشمیری چھ ماشے 

خالص چھوٹا شہد سہہ چند معروف طریقے سے معجون تیار کریں ہاف ٹی سپون نیم گرم دودھ سے لیکر اپنی برداشت کا امتحان کرلیں 

بغیر شادی شدہ مردوں کو  ہرگز استعمال نا کروائیں  اگر مجبورا کروانا پڑ جائے تو انتہائ قلیل مقدار دیں سات دن بعد سات دن ناغہ کروائیں 

یہ نسخہ صرف میرے طبیب بھائیوں کیلئے ہے انشاءاللہ العزیز واقعی شان مرد ثابت ہوگی انتشار،سختی،قوت،امساک،لذت جماع بیقراری جماع از بس•••••

والسلام خادم طب

Shahzad Shafiq Hijama 03122001310