Tuesday, 4 April 2023

جادو

 کائنات کو بنے تقریباً 14 ارب سال ہو چکے ہیں اور نظامِ کائنات کچھ قوانینِ فطرت کے تحت چل رہا ہے جو اٹل ہیں۔اگر جادو سے مراد ایسا عمل ہے جو ان قوانینِ فطرت کے خلاف جا کے وقوع پزیر ہو تو ایسا کوئی بھی کالا، سفید، نیلا ، پیلا جادو وجود نہیں رکھتا۔اس خوش فہمی یا غلط فہمی سے نکل آئیے کہ اتنی طویل العمر اور وسیع و عریض کائنات میں جاری قوانین کو ایک عام سے سیارے پہ تقریباً 3 لاکھ سال پہلے وجود میں آنے والی مخلوق بدل سکتی ہے۔ہم اس وسیع و عریض کائنات کا ایک معمولی سا جز ہیں جن کے ہونے یا نہ ہونے سے کائنات کو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ہم فقط قوانینِ فطرت کی بہتر تفہیم پیدا کر کے ان سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں لیکن ان کو اپنے ہمہ قسم کے مقاصد کے حصول کے لیے توڑ موڑ نہیں سکتے بدل نہیں سکتے۔نظام ِ کائنات کی بقا انہی قوانینِ فطرت کی مرہونِ منت ہے اور کائنات کسی کو اپنی بقا کے خلاف کوئی عمل کرنے کی اجازت نہیں دیتی۔لہذا اپنی خواہشات اور مقاصد کی تکمیل کے لیے غیر عقلی اور بے بنیاد چور رستوں کی تلاش مت کریں۔ فطرت کو ویسے ہی سمجھنے کی کوشش کریں جیسی کہ وہ ہے۔شعبدہ بازیوں کے بجائے مظاہرِ فطرت پہ توجہ دیں ان کی تفہیم حاصل کرنے کی کوشش کریں یہ تھوڑا مشکل ہی سہی مگر خواہشات کی تکمیل کے لیے یقینی اور دلچسپ عمل ہے 


No comments:

Post a Comment