Friday, 28 April 2023

اعصابی طاقت

 نیا جیون

السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ

کیسے ہیں آپ سب دوست و احباب امید ہے کہ آپ سب دوست خیریت سے ہوں گے اللہ پاک آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے آمین ثم آمین یارب العالمین

وقت کے ساتھ اگر آپ کے اعصاب کمزور ہو رہے ہیں تو فطری بات ہے عمر کا تقاضا ہے لیکن اگر وقت سے پہلے ہی آپ کے اعصاب جواب دینا شروع ہو جاہیں تو یہ اچھی علامت نہیں ہے آج دیکھا جائے تو ہر دوسرا بندہ اعصابی کمزوری کا شکار ہوتا جا رہا ہے اس کی وجہ خالص خوراک کا چھوڑنا اور مصنوعی خوراکوں کا بے دریغ استعمال کرنا ہے فاسٹ فوڈ تلی ہوئی اشیاء بیکری مصنوعات برائلر گوشت یہ وہ غذائی عذاب ہیں  (معذرت خواہ ہوں کہ لفظ غذائی عذاب اگر برا لگا ہو تو ) جن کی وجہ سے آج ہر بندہ یورک ایسڈ کولسٹرول ہائ بلڈ پریشر دمہ موٹاپا معدہ کا مریض اعصابی کمزوری دل کے امراض اور بہت سے دیگر امراض کا شکار ہیں ان تمام امراض پر بھی بات ہو گی لیکن ہمارا آج کا موضوع و نسخہ اعصابی و جسمانی کمزوری کے لیے ہے ۔

یہ نسخہ جو آج آپ کو دیا جا رہا ہے ان لوگوں کے لیے جن کا نروس سسٹم کمزور ہو گیا ہے جن کے ہاتھ پاؤں سو جاتے ہیں یا ہاتھوں پاؤں میں چونٹیاں رینگتی ہیں ہیں ذہنی ڈپریشن کی وجہ سے مایوسی کا شکار ہو چکے ہیں

سب سے پہلے آتے ہیں نسخے کی طرف اس کے بعد فوائد پر بات ہو گی ۔

اجزاء نسخہ ۔ اذراقی مدبر ۔60 گرام جدوار خطائی ۔60 گرام۔ فلفل سیاہ ۔20 گرام ۔فلفل دراز ۔20 گرام ۔زنجیبل ۔20گرام ۔ عود صلیب ۔20 گرام ۔ 

عود صلیب کے علاؤہ باقی تمام ادویات کو اکٹھا باریک پیس لیں عود صلیب کو الگ باریک پیسنا ہے اور اتنا باریک پیسنا ہے کہ رڑک نہ رہے اس کے بعد کپڑ چھان کر باقی سفوف میں مکس کر لیں یہ تمام ادویات آپ نے ہاون دستے میں کوٹنی ہیں جب تمام ادویات باریک پیس لیں تو 500 ملی گرام والے کیپسول بھر لیں صبح شام کھانے کے آدھ گھنٹے کے بعد ایک ایک کیپسول تازہ دودھ کے ساتھ استعمال کریں 10 دن کے استعمال کے بعد 5 دن کا وقفہ لازمی دیں اس کے بعد دوبارہ 10 دن استعمال کریں ۔

اس دوا کا اعصاب کی بہترین ادویات میں شمار ہوتا ہے محنت طلب کام کرنے والوں کے لیے بہترین دوا ہے اعصابی دردوں کے لیے بہترین ٹانک ہے جو ہر قسم کے مضر صحت اجزا سے پاک ہے شوگر کے مریضوں کے لیے بہترین دوا ہے جو اعصابی کمزوری کا شکار ہیں ۔بطور جنرل ٹانک کے طور پر بھی استعمال کیا جا سکتا ہے انگلش دوا میتھی کوبال من سے لاکھ درجے بہتر دیسی دوا ہے ۔

دعا کیجیے کہ اللہ پاک مجھے آسانیاں تقسیم کرنے کی توفیق عطا فرمائے آمین

No comments:

Post a Comment