Friday, 21 April 2023

 ۔۔۔۔۔۔۔۔۔مطب کامل ۔۔۔۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔ مدھ نم ایک نہایت اعلی دوا۔۔۔۔۔۔۔۔

چندروز ھوئے ایک دوست جناب محمدجمالی صاحب جن کاتعلق سندھ سےھےمجھے مدھ نم کی کچھ مقدار بھیجی نہایت ھی خوشی ھوئی اور بہت بہت شکریہ جناب محمدجمالی صاحب کا جنہون نے اپنی محبتون کااظہار ایک نایاب تحفہ کی شکل مین کیا بہت سے احباب نےشایدنام بھی نہین سناھوگا کچھ عرصہ پہلےمین نےھی مدھ نم پہ ایک مضمون لکھاتھاوہ بھی اس صورت مین لکھاتھا کہ کسی نےایک ویڈیو نیٹ پہ ڈال رکھی تھی اوراسے ایک معجزاتی پانی قراردےرکھاتھا اور لوگ اسے حاصل کرنے مین جتے ھوۓتھے لیکن اس مین شفاکیاھے یہ علم کسی کونہین تھا بس ھرایک کااپنااپناراگ تھاحقیقت سےکوئی بھی واقف نہین تھا پھرمیرے لکھنےکی دیرتھی بس بڑےبڑے حکیم میدان مین اترے اوراسے جاننےکااعتراف کیا خیر پرانی مفردات کی کتب مین اسکا ذکرملتاھے نئی کتابون مین اسکا ذکرنایاب ھے یہان تک کہ گوگل پہ سرچ کرین گے سواۓ میرے مضامین کےکچھ انکشاف نہین ھوتابلکہ خاموش ھے خیر آج کچھ بحث لمبی ھوگی تاکہ آپ کوھراندازمین اسکےبارےمین علم ھوسکے

پہلی بات پرانی مفرادات مین اسکا حوالہ کچھ یون ھے کہ جب نم یانیم کےدرخت کی عمرسوسال تاھزارسال تک ھوتودرخت کےتنےسے سفیدرنگ کادودھ کی شکل مین پانی بہناشروع ھوجاتاھے جسے مدھ نم کہاجاتاھے ساتھ ھی یہ بھی انکشاف تھاکہ ھرطبیب اپنےگھرمین نیم کادرخت لگاتاتھا تاکہ اسکی آنے والی نسلین فائدہ اٹھاسکین جبکہ بعض کتب مین درخت کی عمرپانچ سوسال تاھزارسال لکھی ھےکہ ان عمرون مین یہ پانی نکلتاھے لیکن جمالی صاحب نے سب باتین غلط ثابت کردین انہون نے ایک نہایت چھوٹا کلپ بھی بناکربھیجاساتھ یہ بھی بتایا کہ درخت کی عمر محض تیس سال ھے ھان ایک بات سچ ھے کہ پانی مادہ درخت سےنہین نکلتا درخت کانرھوناضروری ھے عمرکی قید نہین کسی وقت بھی کئی ایک مقامات سے نکلناشروع ھوجاتاھے اب یہان ایک سوال پیداھوتاھےکہ اگر نم کے درخت کاپانی ھی حاصل کرناھے تویہ کونسا مشکل کام ھے آپ اسکےپتون سے پانی نکال سکتےھین تودوستو جس نے محض درخت دیکھاھے باقی پتون سے آج تک پانی نکالنے کاتجربہ نہین کیا وہ توکہےگا کہ بس پتے لےکرانہین کوٹ کرنچوڑلین توپانی نکل آۓگا اب جس نے تجربہ کررکھاھے وہ کہے گاکبھی نہین نکلےگا تودوستو یہ واقعی سچ ھے پتون کومحض کوٹنےسےپانی ایک قطرہ بھی نکالنا مشکل ھے مجھے خودایک دفعہ ضرورت پڑی اور وہ بھی تین بوتل نیم کاپانی اب مین نے ایک طریقہ استعمال کیا اس سے پانی پانچ بوتل نکال لیا خیریہ بھی ایک نایاب دواھے پتون سےپانی نکالنےکےلیے مین پہلےبھی طریقہ لکھ چکاھون کہ پتے ذراکوٹ لین پھرکسی بڑے برتن مین ڈالکرآگ پہ پتون کوگرم کرین پھر بادام روغن نکالنےوالی مشین مین ڈالکراتناپریس کرین جتناآپ بادامون کاتیل نکالتےوقت پریس کرتےھین تب کچھ مقدارمین پانی نکلےگااسی طرح باربارعمل کرتےجائین اوراپنی مطلوبہ مقدارمین پانی نکال سکتےھین لیکن اسکارنگ ھلکا سرخی مائل ھوگا لیکن یہ جوقدرتی اندازمین خودنکلتاھے یہ بالکل مختلف چیزھے اسے مدھ نم کہتےھین اب لفظ مدھ کےھندی مین معنی شہدمرادھے لیکن اس کےمطالب بڑے ھی وسیع ھین یعنی ایسی درخت سے نکلنےوالی رطوبت جوپینےسے بندےکومدھوش کردے نشہ آور ھو سرورلانے والی اب مجھے اس مین شہد والی مٹھاس کسی صورت نظرنہین آئی پانی کارنگ تودودھ کی طرح کچھ گاڑھا بھی ھے لیکن ذائقہ مین اپنی اصلیت کسی صورت نہین چھوڑتا یعنی کڑواھے اب اسکا نام مدھ کیون ھے تومجھے یہی سمجھ آیا کہ اس مین سرور پیداکرنےوالی خوبی ھے یادرھے زیادہ مقدار مین مین نے پی کرنہین دیکھاورنہ یہ تجربہ بھی ھوجاتاخیرسےباقی دوست تجربہ کرکےآگاہ کرسکتےھین باقی رھی بات خواص کی توقدیم طبی کتب سے کچھ فوائد مستعار لیےھین کچھ بھی دائل کےساتھ یقین نہین آیا جیسے قدیم کتب مین لکھاھے کہ مدھ نم مبردھے خیرسے مبرد دواتوھمیشہ ٹھنڈی ھوتی ھین جوبالفعل بھی گرمی کم کرین یابدن مین سردی پیداکرین اب یہ صفت بالکل ماننےکوتیارنہین کیونکہ مبرد دواکڑوی نہین ھوتی جبکہ اسے چھکنےسےلگ پتہ جاتاھے سرد دوائین دوقسم کی ھوتی ھین ایک وہ جوسردی کےساتھ تری رکھتی ھون جیسے کافور کدوکھیرا الائچی خورد کاھو وغیرہ دوسری سرد دواؤن کی وہ قسم ھے جوسردی کےساتھ خشکی رکھتی ھون جیسےاملی طباشیر مازو افیون  وغیرہ اب جودوائین سردی کےساتھ تری یعنی برودت رکھتی ھین انہی کوآپ مبرد کہہ سکتےھین خشکی والی محض یبوست پیداکرتی ھین خیر نیم کےپتون پھول چھلکاکوآپ مزاجا خشک سرد کہتےھین جبکہ نیم کی نمولی کامزاج گرم ترھے اب آپ سوچین گے نمولی کامزاج گرم ترکیسےھوگیاتودوستو اس مین تیس فیصد تیل پایاجاتاھے جوکہ زردرنگ کانکلتاھے جلدی امراض اورگندےزخمون کااعلی ترین علاج ھے اسکا صابن بھی بعض دفعہ ملتاھے جوجلدی مسائل کےلیےاعلی سمجھاجاتاھے

باقی پھول اورپتےبہت سی ادویات مین استعمال ھوتےھین باقی اگلی قسط مین

No comments:

Post a Comment