سر محمود بھٹہ کی بیاض سے
معجون فلاسفہ کبیر( 3 ماہ میں تیسری مرتبہ تیار کیا گیا)
مکمل اور خالص اجزاء کے ساتھ آزمودہ نسخہ
بوڑھے جوان ھو گئے
جو دوا لکھنے لگا ھون ان کے خواہ جوڑون مین خلا پڑے یا ھڈیان بھر بھری ھو جائین اعصاب جواب دے جائین دل دماغ جگر معدہ گردے کتنے ھی بوڑھے ھو جائین اب چھڑی تھامے کبڑا ھو کر بے شک چل رھا ھون اس دوا کے استعمال سے سارا نظام ایک دفعہ جوانون کی طرح ھو جاۓ گا بات سمجھ رھے ھین نا؛چھڑی بھی دھری رہ جاۓ گی سیدھا ھو کر چلے گا یعنی بڑھاپا تو درست ھو جاۓ گا لیکن کام جوانون والے کم ھی کرے
نسخہ حاضر خدمت ہے
سنڈھ مرچ سیاہ
فلفل دراز
دارچینی
چیتا لکڑی
بابونہ
زراوند
ثعلب دانہ
ثعلب مصری
ثعلب پنجہ
خولنجان
عقرقرحا
سرنجان شیرین
تج
بادام
جائفل
اخروٹ
فندق
چلغوزہ
گری
منقہ
پنبہ دانہ
سنگھاڑا
لونگ
جلوتری
زعفران
موصلی سفید
جندبیدستر
مصطگی رومی
گوند کتیرا
اسطخدوس
۔۔الائچی سفید
۔ الائچی سیاہ
۔صندل سفید
کشتہ فولاد
کشتہ قلعی
سپاری سفید
تخم ریحان
۔خرفہ
لاج ونتی
تالمکھانہ
مغز تمرھندی کلاں
ستاور
دودرنج عقربی
ھلیلہ سیاہ
اب باقی چیزون کا وزن اگر ھر دوا دس گرام لین گے تو زعفران
جندبیدستر
مصطگی کا وزن 2گرام
اور منقہ کا وزن 30گرام
ان سب دواؤن کے کل وزن سے تین گنا شہد ڈالنی ھے
خوراک
6ماشہ صبح شام ھمراہ دودھ خالی پیٹ دین
یہ معجون فلاسفہ کبیر اصل نسخہ ھے
پاکستان مین کوئی بھی کمپنی یہ فلاسفہ تیار نہین کرتی کسی غلط فہمی مین نہ رھین جو حضرات تیار کر سکتے ھین وہ خود سے تیار کرین خالص اجزاء اور صحیح طریقہ سے مکمل تیار ھونے پر
رزلٹ اتنا زیادہ ھے کہ ھم خود حیران رہ گئے ھین تصور اور سوچ سے زیادہ رزلٹ ملا ھے ۔
مہرون کے امراض مین اس سے بڑھ کر کوئی دوا نہین ھے اعصاب کے امراض مین سب سے اعلی دوا ھے
جسمانی کمزوری مردانہ کمزوری جگر اور گردون کی کمزوری سب مین بہت ھی اعلی ھے کمی خون ھو تب بھی فوری اثر ھے جو لوگ چھڑی کے سہارے چلتے ھین یا جو کبڑے ھو گئے ھین وہ اسے کھائین گے تو چھڑی رکھ دین گے اور سیدھے ھو کر چلین گے دائمی نزلہ زکام سے ھمیشہ کے لئے جان چھوٹ جاتی ھے اب ان سب امراض مین فائدہ لینے کے لئے ضروری ھے دوا کو بنائین اسی طرح جیسے مین نے لکھ رکھا ھے انتہائی صفائی اور نفاست سے قانون اور قائدے کلیہ سے تیار دوا ھو رزلٹ بھی دیتی ھے
حکماء قدیم کے قربان جائیے... کہ نسخہ جات کی ترتیب.. اور علاج میں قوت مدافعت... اعضاء رئیسہ کو مد نظر رکھتے تھے... صدیاں گزرنے کے باوجود بھی... ان کے ترتیب دئے گئے نسخہ جات ستاروں کی طرح جگمگا رہے ہیں
حالات اور موسم کی تبدیلی کو... مد نظر رکھتے ہوئے اگر کسی سمجھدار معالج نے... نسخہ کے اثرات کو سامنے رکھ کر.... کوئ تبدیلی بھی کی تو وہ بھی کامیاب رہا....
فلاسفہ کبیر ایسا مرکب ہے کہ اسکو سمجھ کر استعمال.... کرانے والے آدھی بیماریوں کا علاج اسی سے کر سکتے ہیں..
1...دماغ کی کمزوری
ویسے تو یہ نسخہ بذات خود دل دماغ گردے وغیرہ کیلئے لاجواب ہے
لیکن فی خوراک ترپھلہ کھار ایک رتی ساتھ استعمال کرانے سے دماغی کمزوری... دماغی کمزوری کی وجہ سے نظر کی کمزوری... چکر انا... آنکھوں کے سامنے دھاگے سے اڑتے محسوس ہونا... سامنے والے کا نام بعض اوقات اپنے بچوں تک کے نام بھول جانا.. وغیرہ میں مفید ہے
2... دل کی کمزوری
ایسی کمزوری جو خون کی کمی سے ہو... دل کی دھڑکن اپنے آپ کو سنائی دے.. دل بوجھل محسوس ہو... کچھ بھی اچھا نہ لگے... کسی کا بولنا اور بچوں کا شور بھی برا محسوس ہو.. في خوراک صلایہ عقيق ایک سے دو رتی.... صاحب حیثیت لوگوں کے لیے جواہر مہرہ في خوراک 1 چاول....
3...گردہ کی کمزوری
ایسی کمزوری جو جماع کی زیادتی کی وجہ سے ہو یہ اکیلا ہی لاجواب مرکب ہے
4....پیشاب کا زیادہ انا
یہ شکایت اکثر عمر کی زیادتی والوں کو ہوتی ہے... ان کے لیے فلاسفہ کبیر میں برابر وزن مغز پستہ کوٹ کر شامل کر کے دو گنا وزن کی فی خوراک دینا کامیاب علاج ہے
(غدہ قدامیہ کے بڑھنے سے پیشاب کی تکلیف والے اسکا الگ سے علاج کرائیں)
5.... کمر درد مہروں کا درد جوڑ درد
ایسے درد جو کمزوری سے ہوں... ہڈیوں کے درمیان کا گودہ کم یا خشک ہو گیا ہو... جوڑ سخت ہو رہے ہوں... جوڑوں کے درمیان موجود لعاب دار مادہ کم یا ختم ہو کر.... ہڈیاں آپس میں ٹکرا رہی ہوں.. مہروں میں درد ہو خلا بتایا جاتا ہو....
کیلئے اکیلا فلاسفہ کبیر ہی لاجواب مرکب ہے
معالج ضرورت کو محسوس کرتے ہوئے.... في خوراک جڑ اسگندھ کا سفوف دو سے چار رتی
مہروں کے لیے في خوراک ایک چاول کھار گل کریر.... جوڑوں کی سختی کے لیے فی خوراک کشتہ بارہ سنگھا دودھ آک والا آدھی رتی کا اضافہ کر کے فوائد حاصل کر سکتا ہے
6...ہڈیوں کا بھربھرا پن
ویسے تو یہ مرکب خود ایک بہترین مکمل علاج ہے... لیکن اگر کیلشیم کی کمی زیادہ ہو تو في خوراک کشتہ صدف مرواریدی ایک سے تین رتی تک..... اور چونے کا پانی 10 سے 20 قطرے دینے سے شفاء یابی میں بہتر نتائج حاصل کیے جا سکتے ہیں...
7...مختلف بیماریوں کے بعد کی کمزوری..
عمومی طور پر بیماری کے بعد کمزوری کو دور کرنے میں اچھی خوراک... اور مقوی ادویات کا سہارا لیا جاتا ہے.... فلاسفہ کبیر کو اس مقصد کے لیے صف اول کے مرکبات میں شامل... کیا جا سکتا ہے.. لیکن ایک بات ہمیشہ یاد رکھی جانی چاہیے... کہ ایسے مریضوں کا معدہ بھی کمزور ہوتا ہے... لہٰذا انہیں حسب ہضم دوائ خوراک سے شروع کر کے.... آہستہ آہستہ مقدار بڑہانی چاہیے..
8...فلاسفہ کبیر بطور مؤلد
مادہ منویہ کی پیدائش بڑہانے کیلئے بھی... استعمال کیا جا سکتا ہے... بذات خود یہ مرکب ہے ہی ایسی رطوبات کو پیدا کرنے کے لیے... جو انسان کو لمبی زندگی تک صحت مند رکھتی ہیں...
لیکن مادہ منویہ کی کمی اور جراثیم کی کمزوری کیلئے.... في خوراک ایک سے دو گرام مغز چلغوزے کا اضافہ بہترین معاون ثابت ہوتا ہے... اگر اندرونی انفیکشن وغیرہ وجہ ہو تو پہلے اسکا علاج کیا جانا چاہیے... اگر معمولی ہو تو کشتہ سنکھ الگ سے ایک رتی سے تین رتی دن میں دو بار اچھے فوائد دے گا...
9... خواتین میں ایگز کی کمی یا کمزوری...
فلاسفہ کبیر اس معاملے میں بھی بہترین مرکب ہے.. لیکن دیگر معاملات کو پہلے درست کر کے استعمال کرایا جائے.... اگر زیادہ کمزور ایگز ہوں تو آدھا گرام گوکھرو في خوراک شامل کر کے استعمال کریں.. خوراک میں نرم غزا کا اضافہ کریں.. بہترین نتائج ملینگے...
10...فلاسفہ کبیر بطور مقوی دوا
ایسے معالج يا مريض جو کشتہ پر کشتہ ٹھا کشتہ... مغلظ پر مغلظ دے مارساڑھےچار... کے بعد بھی ادھر ادھر مزید کی تلاش میں رہتے ہوں.... ان سے گذارش ہے کہ تلاش ختم کر کے.. ذہنی طور پر یکسوئی اختیار کر کے... ہر سال ایک سے دو ماہ فلاسفہ کبیر پر اکتفاء کر لیں تو زیادہ فوائد حاصل کر سکیں گے... ساتھ ہی اللہ تعالیٰ اللہ تعالیٰ سے نفس مطمئنہ مانگ لیں... ورنہ مزید کی تلاش کبھی ختم نہیں ہوگی... اور صحت یابی ہمیشہ روٹھی رہے گی...
بس اس معاملے میں اتنا کافی ہے باقی معالج کی ذمہ داری ہے کہ وہ کیسے اور کیا فوائد حاصل کر سکنے کی صلاحیت رکھتا ہے
11... دیگر بیماریاں مثلآ کبڑاپن.. دائمی نزلہ زکام.. دیگر اعضا کی کمزوری.. چہرے کی جھریاں...وغیرہ کیلئے یقیناً معالجین پہلے سے پڑھ کر استعمال کرا بھی چکے ہوں گے
آخری بات
اکثر ایک سوال عموماً ہوتا ہے کہ کیا شوگر، بلڈ پریشر. کولیسٹرول. ٹرائی گلیسرائیڈ. وغیرہ کے مریض استعمال کر سکتے ہیں
تو ان کیلئے عرض ہے کہ یہ مرکب طبیب کے متعلقہ ہے... اگر آپ ان بیماریوں کا علاج حکیم سے کرا رہے ہیں.. تو بلاجھجک اسے استعمال کریں... اگر ڈاکٹر سے علاج چل رہا ہے یا ڈاکٹر کے کہنے پر ساری زندگی کیلئے بلڈ پریشر کولیسٹرول وغیرہ کی ادویات کھانے کا طے کر لیا ہے تو پھر استعمال نہ کیجئے کیوں کہ اپکا معالج اس کی افادیت کو نہیں جانتا...
No comments:
Post a Comment