زکاوت حس
نسخہ جات تو ہر حکیم دے سکتا ہے مکمل علاج دیں تو پتہ چلے کون کتنے پانی میں ہے
نامردی
قوت تولید کا خراب یا ختم ہونا
پیداٸش منی میں کمی
اصولِعلاج
قوام منی میں ضعف
سپرمز کیا ہوتے ہیں
مزاج منی میں نقص علامات و علاج
قوت تولید کا بالکل نہ ہونا
سپرم مکمل طور پر ختم ہونا کا علاج
آتشکی زہر
سوزاکی زہر
ٹیسٹوسٹیران کی کمی
مردمی قوت میں کمزوری
قضیب کی بناوٹ
محرک طلا۶ جات
عدم انتشار
کجی قضیب
کجی کی ماہیت
کجی کے اسباب
اصول علاج
خواہش جماع کا ختم ہونا
طلا محرک غدد
مکمل علاج
(زکاوت حس)
زکاوت حس دراصل احساسات کی تیزی ہے جو غدد میں پیدا ہوتی ہے حقیقت لذت کی شدت کا دوسرا نام ہے یہی لذت بڑھ کر کبھی خارش اور کبھی درد کی صورت اختیار کر لیتی ہے اس کی وجہ رطوبات کا غدد میں رک جاتا ہے جو کہ اخراج اور انزال چاہتی ہیں
گویا یہ ایک فطری کوشش ہے جو جسم میں مادی و نفسیاتی اثرات کے تحت عمل میں آتی
ہے اگر تحریکات شدید ہو جائیں یا سوزش کی صورت پیدا ہوجاۓ تو زکاوت لذت اور شہوت کا سلسلہ جاری رہتا ہے جس سے نالی تر ہو جاتی ہے
اس کا صحیح علاج فطری صورت یعنی شادی ہے ورنہ سوزش ہو کر مسلسل شہوت کا سلسلہ جاری رہتا ہے مریض توہمات بدہضمی اسہال دردسر مغلوب لذت اور غیر معمولی فساد ذہن کا شکار رہتا ہے
علامات
چونکہ اس مرض میں غدد میں تیزی ہوتی ہے اعصاب میں سکون اور عضلات کی طرف خون کا دباؤ ہوتا ہے اس لئے اکثر طبیعت میں جوش اور بے چینی رہتی ہے
پیٹ میں نفخ عورتوں میں ہاؤ گولا ہاضمے کی خرابی جنسی لذت کا بھوت ہر وقت چڑھا رہتا ہے
مزاج چڑ چڑا اور خود پسند اور دوسروں کو کمتر خیال کرتا ہے احساس کمتری کا شکار ہوتے ہیں
کام کاج اور پڑھائی میں دل نہیں لگتا لذت کی باتوں عشقیہ افسانوں ناچ گانے اور فلموں میں اکثر وقت صرف کردیتے ہیں
موت کا خوف رہتا ہے جوان بننے کی کوشش کرتے ہیں جنسی کمزوری کی شکایت کرتے ہیں
اسباب
موسیقی سیکسی ماحول بری صحبت فحش لٹریچر
علاج
یہ غدی اعصابی تحریک کا مرض ہے اس کا علاج اعصابی غدی تحریک سے کریں
اور یہ نسخہ بھی مفید ہے خواہ زکاوت کتنی ہی مزمن کیوں نہ ہو
6 اکسیر 500mg حب زکاوت ایک عدد صبح دوپہر شام کھانے کے بعد تازہ پانی
سے دیں
حب زکاوت کا نسخہ یہ ہے
اثمد 10 گرام گل کنیر سفید 100 گرام پوست ریٹھا 50 گرام
چنے برابر گولیاں بنالیں
عنائت ( نامردی)
اس کی تین صورتیں ہیں
قوت تولید کا خراب یا ختم ہو جانا
اس صورت میں مباشرت و مواصلت اور جماع کی قابلیت تو ہوتی ہے بلکہ بعض حالتوں میں بہت زیادہ ہوتی ہے مگر اولاد پیدا کرنے کی قابلیت نہیں رہتی یا کم ہو جاتی ہے
مردی قوت میں کمزوری
جس سے مرد کا مباشرت و مماصلت اور جماع کی قابلیت ختم ہو جانا یا بہت کم ہوجانا اور مناسب انداز کے مطابق فعل انجام نہ دے سکتا
خواہش جماع کا ختم ہو جانا
اس میں وہ جذبات ختم ہو جاتے ہیں یا بہت حد تک کم ہو جاتے ہیں جن سے
خواہش جماع پیدا ہوتی ہے
قوت تولید کا خراب یا ختم ہو جانا
اس کی تین صورتیں ہیں
پیدائش منی میں کمی
قوام منی میں ضعف
مزاج منی میں نقص
پیدائش منی میں کمی
ایک خاص قسم کا اثر ہوتا ہے کیونکہ قدرت نے نسل کو برقرار رکھنے کے لئے عمل ازواج میں
منی میں یہ قوت ہے کہ جب اس کی پیدائش بڑھ جاتی ہے تو جسم انسانی پر ایک خاص قسم کا اثر ہوتا ہے کیونکہ قدرت نے نسل کو برقرار رکھنے کے لیے عمل ازواج میں ایک قسم کا ذوق رکھ دیا ہے جو اس کے اس جسم میں ایک قسم کا ہیجان اور جوش پیدا کرتا ہے
اس کی وجہ وہ مادہ منویہ ہے جو انسان کے جسم میں وافر تیار ہوتا رہتا ہے جس کے ساتھ اس کے اخراج کے لئے سرور اور دغدغہ محسوس ہوتا ہے اور انسان طبعی عمل کا طلبگار ہوتا ہے
اگر منی کی پیدائش میں کمی واقع ہوجاۓ یا اس کے اخراج میں زیادتی ہو جاۓ تو اس کا اثر قوت باہ پر پڑتا ہے اس سے جو احساس اور دغدغہ باعث لذت و انتشار ہوتا ہے وہ کم یا ختم ہو جاتا ہے
اصول علاج
اچھا ماحول مہیا کریں
اچھی اغذ یہ دیں
ادویات بھی اچھی دیں
غذا میں گوشت انڈے اور دیگر مرغن اشیاء استعمال کروائیں اس کے علاوہ میوے اور حلوے مفید ہیں حلوہ بیضہ مرغ بھی مفید ہے صبح کو میوہ جات پیس کر اور گھی
میں سرخ کرکے کھائیں ساتھ دودھ دیں
دوپہر کو بھنا ہوا گوشت یا دالیں اور سبزیاں
دیں بھی لیکن گھی میں تر ہوتی چاہیے
شام کو دو چار انڈوں کا حلو دودھ کے ساتھ دیں اس سے منی کی پیدائش بڑھ جاتی ہے
علاج
حلوه ثعلب دیں یا تعلب مصری، موصلی سفید انڈیا مغز پنبہ دانہ شکر ہموزن
5+5+5 گرام ہمراہ دودھ نیم گرم دیں
قوام مٹی میں ضعف
اس کی تین صورتیں ہیں
پہلی صورت
رطوبات بلغمیہ کی زیادتی سے اس میں پہلی پیدا نہ ہو اور نہ ہی مکمل قوام ہے
اسباب
تر گرم یا تر سرد اشیاء کا کثرت استعمال و آب و ہوا
علاج
یہ اعصابی غدی اور اعصابی عضلاتی تحریک کی علامت ہے اس کا علاج اگر اعصابی غدی ہے تو اسے پہلے اعصابی عضلاتی دیں یا پہلے ہی اعصابی عضلاتی ہے تو اسے عضلاتی اعصابی کریں جس کے لئے یہ نسخے مفید ہیں
1- پوست درخت بول پھلیاں خام ساۓ میں خشک کردہ پھول کونپلیں اور گوند ایک
ایک گرام
2 پوست درخت برگد پھل سایہ میں خشک کردہ دودھ کونپلیں حبوب نخودی تین تین
گرام صبح دو پہر شام
3- پوست درخت پیپل کے پنج انگ بھی مفید ہیں
4 مغز تمر ہندی سوختہ بھی مفید ہے
5- آردسنگھاڑا بھی فائدہ کرتا ہے
6۔ سلاجیت اور کمرکس بھی مفید ہے
پھلی کیکر 30 گرام گوند کیکر 30 گرام داڑھی برگد 30 گرام داڑھی پیپل 30 گرام مغز تمر ہندی 30 گرام سنگھاڑا 30 گرام کمرکس 30 گرام سلاجیت 10 گرام سفوف بنا کر 2+2+2 گرام کھانے کے بعد دودھ پتی دیں
دوسری صورت
کثرت مباشرت سے منی میں پختگی اور قوام قائم نہ ہونے دینا
اس کا علاج کثرت مباشرت کے تحت کریں
تیسری صورت
جسم میں کثرت صفراء کی وجہ سے درجہ حرارت اس قدر بڑھ جاتا ہے
جس سے منی کا قوام بگڑ جاتا ہے اس سے کرم منی فنا ہو جاتے ہیں رطوبت پانی کی طرح پتلی ہوجاتی ہے اور سرعت انزال کی شکایت ہوجاتی ہے
علاج
حلوہ ثعلب صبح نہار منہ دیں
اسباب
گرم خشک اشیاء کا کثرت استعمال گرم خشک آب و ہوا
سپرم
منی ایک ایسی رطوبت ہے جو ایک بالغ آدمی کے عضو تناسل سے خارج ہوتی ہے اس رطوبت میں سپرم ہوتے ہیں اس کی پیدائش خصیوں میں ہوتی ہے اور یہ خصیوں کی نالیوں کے ذریعے جب سیمینل ویزیکل اور پراسٹیٹ سے گزرتے ہیں تو یورونقرل غدود کی رطوبت بھی اس میں شامل ہو جاتی ہے
یہ رطوبات نہ صرف منی کو پتلا یا گاڑھا کرتی ہیں بلکہ سپرم کی حرکات پر اثر انداز ہوتی ہیں ہمبستری کے دوران یہ تمام رطوبات یورونقرل کے پچھلے حصے پر اکٹھی ہوجاتی ہیں اور ایک جھٹکے سے باہر خارج ہوجاتی ہیں اسی عمل کو Ejaculation کہتے ہیں
خصیوں میں Seminiferous Tubules کے درمیان والے خلیات
(Interstitial Cells)
ٹیسٹوسٹیران خارج کرتے ہیں جو کہ سپرم بنانے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں شروع میں سپرم حرکت نہیں کر رہے ہوتے بلکہ جیسے ہی یہ اپی ڈی ڈی مس
(Epididymus)
سے گزرتے ہیں حرکت میں آجاتے ہیں یہ دراصل کارٹی نین کی وجہ سے ہوتا ہے جو کہ سیمینل کی رطوبت سے شامل ہوتا ہے اس کے علاوہ اس مرحلہ میںاینوسیٹال ایسڈ اور فاسفوایسڈ بھی اس میں شامل ہوجاتے ہیں
سپرم کی یہ صلاحیت کہ وہ بیضہ میں داخل ہو سکے بھی اپی ڈی ڈی مس میں حاصل ہوتی ہے
سیمینل ویز یکل توانائی کا ایک ذریعہ شوگر فرکٹوس کی صورت میں مہیا کرتا ہے
جس سے سپرم توانائی لیتا ہے اور حرکت میں تیزی آ جاتی ہے سیمینل ویز یکل کی وجہ سے
پراسٹیٹ گلینڈ اور فجر یونین بھی رطوبتوں میں شامل ہو جاتے ہیں
پراسٹیٹ سے بہت سارے انزائم مثلا سپر مین سٹریٹ کیلشیم اور زنک بھی مادہ منویہ میں شامل ہوتے ہیں
اور آئی جے۔ اے منی میں شامل کرتے ہیں یہ تمام چیزیں بتانا اس لئے ضروری ہیں کہ اگر ان میں سے کسی جگہ کوئی بھی نقص ہوتا تو یہ منی کے تولیدی جرثوموں یعنی سپرم پر اثر انداز ہوگا اور آدمی کی بچہ پیدا کرنے کی صلاحیت متاثر ہوگی
مذکورہ تحقیقات ایلو پیتھک ہیں جو کہ ایک ناقص علم ہے اس میں جامعیت نہیں ہے
جس کی وجہ سے ہمارے ڈاکٹر صاحبان سپرم کی پیدائش کے علم میں مہارت نہیں رکھتے
اس کے متبادل بانی قانون مفرد اعضاء نے اپنی کتاب’’تحقیقات جنسی امراض‘‘ ص 292 پر جو تحقیقات پیش کی ہیں وہ پرفیکٹ ہیں
ان کی روشنی میں علاج کرنے سے نتائج توقع
کے مطابق ہوتے ہیں چنانچہ آپ لکھتے ہیں
رطوبات بلغمی کی زیادتی سے اس میں پختگی پیدا نہ ہو اور نہ ہی مکمل قوام ہے
بچپن میں جماع سے مادہ منویہ تباہ کر لینا یا عام زندگی میں کثرت مباشرت سے مٹی میں پہلی اور قوام نہ ہونے دینا اس کے لئے کثرت مباشرت کا پورا علاج کرنے سے یقینی فائدہ ہوتا ہے
جسم میں اس قدر حرارت اور صفراء پیدا ہو جاۓ جس سے منی کا قوام بگڑ جاتا ہے
اور کرم منی فنا ہوجاتے ہیں
اہم نکات
Pus Cells
دو قسم کے ہوتے ہیں ایک آتشکی اور دوسرا سوزا کی زہر پر مشتمل ہوتے ہیں علاج میں یہ احتیاط برتیں کہ آتشکی زہر کے Puss Cells ختم کرنے ہوں اور غلطی سے سوزا کی زہر کے Puss Cells ختم کر دیں تو نہ صرف اس کے Puss Cells اور بڑھیں گے بلکہ بقیہ چند سپرم بھی
تباہ ہو جائیں گے
یاد رکھیں آتشکی زہر کے Puss Cells سفید اور سوزاکی زہر کے Puss Cells ہمیشہ زرد ہوتے ہیں
مزاج منی میں نقص (سپرم کی کمی )
اس کی تین صورتیں ہیں
پہلی صورت
جب منی اپنے مزاج میں پختہ ہو جاتی ہے تو اس میں کرم از خود پیدا ہو جاتے ہیں اور جب اس میں رطوبات بلغمیہ کی کثرت ہو جاتی ہے تو اس میں پختگی پیدا نہیں ہوتی اور نہ ہی اسکا صحیح مزاج اور قوام بنتا ہے
اسباب
بلغمی اشیاء کا کثرت استعمال مثلا چاول کھیر وغیرہ کثرت مباشرت موٹاپا پس
نہیں ہوتی اور نہ ہی اس کا صحیح مزاج اور قوام بنتا ہے
علاج
یہ اعصابی عضلاتی تحریک کا مرض ہے اس کا علاج عضلاتی اعصابی اور عضلاتی غدی تحریک سے کریں
تاریل دیسی گھی میں تَل کر کھلائیں اور یہ دواء دیں
مرمکی 10 گرام
میتھرے 80 گرام
ہالوں 120 گرام
کلونجی 120 گرام
ترکیب تیاری
تمام اجزا۶ کو اچھی طرح گراٸنڈ کرکے سفوف تیار کریں
مقدار خوراک
ایک سے 3 گرام
طریقہ استعمال
ہمراہ ماء العسل(شہد ملے پانی)دیں
دوسری صورت
اس صورت میں منی اپنے مزاج میں پختہ ہوتی ہے اور اس میں کرم بھی پیدا ہوتے ہیں اس حالت میں لذت اور لطف کی کثرت ہوتی ہے سیکس کا مطالعہ اور ماحول اس میں اور بھی اضافہ کر دیتا ہے جس سے یہ مریض کثرت مباشرت یا کثرت کار کا عادی ہوجاتا ہے پھر اتنی جلدی جلدی یہ کام کرنے لگتا ہے کہ منی اپنے مزاج میں پختہ نہیں ہوتی اور اس میں سپرم بھی کم بنتے ہیں
بسا اوقات یہ مریض خوراک چٹ پٹی پسند کرتا ہے اکثر سوڈا واٹر استعمال کرتا رہتا ہے جس سے خون میں رطوبات صالح کم ہوجاتی ہیں اور پھر منی کی پیدائش اور سپرم کی
پیدائش کم ہوجاتی ہے یہ تیزابی اشیاء اور دوائیں کھانے سے مصیبت اکثر ہوجاتی ہے
اسباب
سرد خشک اشیاء کا کثرت استعمال و ماحول
علاج
یہ عضلاتی اعصابی تحریک کی علامت ہے اس کا علاج عضلاتی غدی تحریک سے کریں اور یہ نسخہ بھی مفید ہے
تین عدد چھوہارے لے کر اس سے گٹھلی نکال کر مغز پستہ بھر دیں پھر اسے توے پر دیسی گھی میں بریاں کر ے کھلائیں
چنے کی دال کا حلوہ بھی مفید ہے اور مجون
فلاسفہ بھی مفید ہے
تیسری صورت
جسم میں اس قدر حرارت اور صفراء پیدا ہوجاتا ہے جس سے منی کا قوام رقیق ہو کر بگڑ جاتا ہے اور اس میں موجود سپرم فنا ہوجاتے ہیں اور جب اس کا اخراج ہوتا ہے تو عضو خاص میں حدت اور جلن کا احساس ہوتا ہے اور یہ رنگت میں زرد ہوتا ہے
اسباب
گرم خشک اشیاء کا کثرت استعمال اور ماحول
علاج
یہ غدی عضلاتی تحریک کا مرض ہے اس کا علاج غدی اعصابی تحریک سے کریں
اور یہ نسخہ بھی مفید ہے
غدی اعصابی لبوب 10 گرام
صبح اور 10 گرام شام خالی پیٹ دودھ نیم گرم سے دیں
مغز پنبہ دانہ اور بادام کا حلوہ بھی مفید ہے
قوت تولید کا بالکل نہ ہونا
(Azoospermia)
سپرم مکمل ختم ہونا
یہ مرض عسر العلاج ہے لیکن ناممکن نہیں
اگر خلقی نقص نہ ہوتو کوشش سے علاج ہوجاتا ہے بشرطیکہ علاج کرنے والا محنتی اور کروانے والا پوری دلجمعی سے کرواۓ تو اللہ کریم کرم فرماتا ہے عام طور پر دو بڑی وجوہات سے سپرم تباہ ہوتے ہیں
1- آتشکی زہر
آپ جانتے ہیں کہ آ تشک اعصابی غدی اعصابی عضلاتی اور عضلاتی اعصائی تک ہوسکتی ہے البتہ عضلاتی غدی میں مکمل ختم ہوجاتی ہے بس اسی تحریک کو بحال کردیں اس مریض کا علاج ہوجاتا ہے
تجربے سے جونسخہ مؤثر ثابت ہوا وہ یہ ہے
3 شدید 500mg صبح دوپہر شام دینے سے سپرم نکل آتے ہیں
2۔ سوزا کی زہر
غدی عضلاتی تحریک میں حرارت کی زیادتی سے سپرم تباہ ہوجاتے ہیں منی کا اخراج پس ( پیپ) جیسا ہوتا ہے اور شدید جلن ہوتی ہے
مریض کی رفیقہ حیات کو نطقہ انگارہ محسوس ہوتا ہے
ان کے لئے یہ نسخہ مفید ثابت ہوا
ست لوبان
ست بہروزه
رال سفید
کہرباشمعی
گوند کیکر
ہم وزن
ترکیب تیاری
تمام اجزا۶ کو اچھی طرح گراٸنڈ کرکے پاٶڈر تیار کریں
مقدار خوراک
ایک ایک گرام صبح دوپہر شام کھانے کے بعد تازہ پانی سے دیں
سفوف مغلظ خاص پانچ سے 10 گرام دیں جس کا نسخہ یہ ہے
ثعلب مصری
ثعلب پنجہ
موصلی سفید انڈیا
حب الزلم
تخم کو نچ
تالمکھانہ
ہر ایک 40 گرام
الاٸچی خورد
آملہ
ہر ایک 20 گرام
کوزہ مصری 240 گرام
ٹیسٹوسٹیران کی کمی
یہ ہارمون تندرست انسانوں میں 3 تا 12 ہوتا ہے البتہ جب اس کی مقدار 6 سے کم ہو جاۓ تو عدم انتشار کی صورت واقع ہوجاتی ہے تو اس صورت میں مریض جماع پر قادر نہیں ہوتا اسے اس تکلیف سے نجات دلانے کے لئے یہ نسخے مفید رہتے ہیں
جوہر خصیہ
لبوب کبیر
بیش مدبر (در دودھ گاۓ ) 10 گرام
کالی مرچ
ثعلب مصری
شقاقل مصری
موصلی سفید انڈیا
سمندر سوکھ
تخم ریحان
مغزینبہ دانہ
ہر ایک 50 گرام
ناریل 100 گرام
شہد 1350 گرام
ترکیب تیاری
تمام اجزا۶ کو اچھی طرح گراٸنڈ کرکے شہد میں خوب مکس کرکے معجون تیار کریں
مقدار خوراک
پانچ پانچ گرام صبح و شام دودھ سے دیں
قضیب کی بناوٹ
اعصابی انسجہ
عضلاتی انسجہ
قشری انسجہ
الحاقی انسجہ
ان کی عام طور پر ترتیب یوں ہوتی ہے کہ اعصابی انسجہ باہر کی طرف قشری انسجہ
اس سے نیچے اور عضلاتی انسجہ سب سے اندر ہوتا ہے اور الحاقی انسجہ سے ان تمام انسجہ کے درمیان بھرتی ہوتی ہے جس کا مقصد تمام انسجہ کو ملا کر مضبوط کرتا ہے اور ان کے افعال کی صورت یہ ہے کہ
اعصاب جسم میں حس اور رطوبت پیدا کرتے ہیں
عضلات جسم میں حرکت اور خشکی قائم رکھتے ہیں
غدد و غشاء جسم میں حرارت اور روح کی پیدائش جاری رکھتے ہیں جو ضرورت کے وقت خون کی نالیوں سے عضلات میں داخل ہوتے ہیں
یہی ترکیب اور بناوٹ عضو مخصوص کی بھی ہے البتہ یہاں پر اعصاب کی کثرت عضلات میں نزاکت اور غدد میں بہت تیزی ہوتی ہے
یہاں پر عضلات کی بناوٹ اس طرح ہوتی ہے کہ قضیب کے دائیں بائیں اور اوپر نیچے کی طرف آپس میں طے ہوتے ہیں اور ضرورت کے وقت پھیلتے اور سکڑتے ہیں
اس لئے عضلات کی بناوٹ اسفنجی نما ہوتی ہے جب ان میں روح رطوبت بھرتی ہے تو پھیل جاتے ہیں اور جسم تن جاتا ہے جب ان کا اخراج ہوتا ہے تو سکڑ جاتے ہیں
مردمی قوت میں کمزوری دو طرح سے ہوتی ہے
1- عدم انتشار
2- کجی قضیب
(1) عدم انتشار
ماہیت انتشار
جب جنسی حظ اندرونی یا بیرونی طور پر پیدا ہوتا ہے تو اول اول اعصاب میں لہر سی دوڑ جاتی ہے جس سے عضلات میں تحریک ہوتی ہے اور دل کا فعل تیز ہوجاتا ہے اور
اپنی شرائن کے ذریعے اعضاۓ مخصوصہ کی طرف روانہ کرتا ہے جس کے ساتھ روح اور
حرارت بڑھ جاتی ہے
جب عضلات میں تحریک پیدا ہوتی ہے تو رطوبات غدد کی طرف روانہ ہوجاتی ہیں
اور حرارت اعصاب کی طرف جاکر وہاں جو تیز لہر دوڑاتی رہتی ہے اس میں تحلیل پیدا
کر کے اس کو اعتدال پر لاتی ہے مگر عضلات کی تیزی سے چونکہ غدد میں سکون ہوتا ہے
اس لئے رطوبات کا اخراج بند ہو جاتا ہے اس طرح قضیب میں خیزش بڑھتی رہتی ہے تو
دل کے فعل میں تیزی آجاتی ہے جس سے دوران خون کی قضیب کی طرف زیادتی ہوتی ہے اور عضو مخصوص اپنی لمبائی اور چوڑائی میں بڑھنا اور پھیلنا شروع ہو جاتا ہے
یہاں تک کہ شدت سے تن جاتا ہے اس صورت میں اوپر نیچے اور دائیں بائیں کے عضلات
اپنی اپنی جگہ کھینچ کر قضیب کو انتشار کی حالت میں کھڑا کر دیتے ہیں چونکہ شدت حرارت سے غدد میں تحریک آجاتی ہے اس سے منی پختہ ہوجاتی ہے
جب مذکورہ انتشار کی صورت پیدا نہ ہو تو مباشرت کی صلاحیت نہیں رہتی اور آہستہ آہستہ جماع کی رغبت نہیں رہتی
اسباب
جنسی بےراہ روی جلق اغلام کثرت جماع جریان احتلام رنج موٹاپا شوگر
علاج
یہ عضلاتی اعصابی تحریک کا مرض ہے اس کا علاج عضلاتی غدی تحریک سے کریں
اور یہ نسخہ مفید ہے
بسفوف مقوی باہ
دارچینی 100 گرام
رائی سرخ 50 گرام
لونگ 50 گرام
ترکیب تیاری
تمام اجزا۶ کو اچھی طرح گراٸنڈ کرکے پاٶڈر بنالیں
صبح دوپہر شام 500mg ہمراہ نیم گرم دودھ دیسی گھی اور شہد ملا کر دینے سے فائدہ
ہوتا ہے
اگر کسی کو قبض ہے تو پہلے روغن بادام پانچ سے 10 ملی لیٹر لےکر قبض کشائی کریں
پھر اسے استعمال کر یں
نوٹ: پہلے ہفتہ روزانہ رات کو عضو پر مالش کے لئے طلاء محرک عضلات‘‘ لگائیں
طلاء محرک عضلات
روغن دارچینی 40 گرام
روغن لونگ 40 گرام
روغن بیضہ مرغ طوطیائی 80 گرام
بیر بہوٹی 80 گرام
ترکیبتیاری
حسب ضرورت دیسی انڈے لے کر ابالیں
انکی زردیاں حاصل کریں فی زردی ایک گرام نیلا تھوتھا (جو سائنسی لیب میں مستعمل ہے) شامل کردیں اور باہم کھرل کریں
پھر توے پر ڈال کر جلائیں حتی کہ روغن نکل آۓ پھر باقی روغنیات میں ملالیں
اور ایک ایک بیر بہوٹی کھرل کرتے جائیں حتی کہ سب یکجان ہو جائیں تیار ہے
دن میں ایک دو بار لگائیں اور ٹھنڈی ہوا سے بچیں
نوٹ
صحیح انتشار بحال کرنے کے لئے مریض کا معدہ درست کریں کیونکہ اسے جس
قدر شدید بھوک لگے گی اسی قدر انتشار سخت اور دیرپا ہوگا اور یہ اٹل حقیقت ہے کہ پیٹ کی بھوک کا جنسی بھوک کے ساتھ گہرا تعلق ہے جس آدمی کا معدہ خراب ہے اور اسے
بھوک نہیں لگتی یا وہ کھانے پر کھانا کھاۓ جاتا ہے معدہ کو بھوک صحیح نہیں لگنے دیتا تو اس کا انتشار ہمیشہ کم اور ناپائیدار ہو گا چاہے وہ کتنی ہی مہنگی ادویات کھا لے اور اگر صحیح بھوک لگ رہی ہے تو اسے کسی دواء کی ضرورت نہیں پھر بھی اس کی تسلی کے لئے سفوف مقوی باہ 500mg صبح دوپہر شام دیں یا لونگ تین عدد دار چینی تین گرام کا جوشاندہ بنا کر اس میں شہد ڈیڑھ چمچ ڈال کر پلانے سے بھی مقصد حاصل ہوجاتا ہے
نوٹ
مستقل جوان رکھنے کے لئے کہ کبھی زندگی میں عدم انتشار کا مسئلہ پیدا نہ ہوتو
یہ نسخہ استعمال کرائیں
(حب مبہی)
کستوری 3 گرام
عنبر 5 گرام
زعفذان 10 گرام
کشتہ مروارید 10 گرام
کشتہ مرجان 10 گرام
لونگ 10 گرام
مغز جاٸفل 10 گرام
جلوتری 10 گرام
ریگ ماہی 20 گرام
جوہر خصیہ 50 گرام
علاج کے لئے 250mg صبح و شام صرف ایک خوراک روزانہ مستقبل شباب کے لئے ہمراہ دودھ نیم گرم ایک پاؤ سے دیں
(کجی قضیب)
کجی کی ماہیت
کثرت رگڑ چوٹ یا زخم سے جب قضیب کے انسجہ (خصوصا عضلاتی انسجہ) خراب ہوجاتے ہیں یا ان میں فساد پیدا ہوجاتا ہے تو رطوبات و خون اور روح و حرارت کا اجتماع مشکل ہوجاتا ہے اور جس طرف کے عضلات درست ہوتے ہیں اس طرف انتشار کے وقت تیزی جھکاؤ اور ٹیڑھا پن پیدا ہوجاتا ہے
جس قدر انسجہ خراب ہوں گے اسی قدر کجی زیادہ ہوگی
کجی کے اسباب
جلق اغلام کثرت مباشرت سوزاک آتشک ضرب اور زخم وغیرہ
کجیی کی علامات
قضیب میں دبلا پن اور شہوت کی حالت میں ٹیڑھا پن جھکاؤ اس طرف ہوتا ہے
جس طرف کھچاؤ ہوتا ہے اور دوسری طرف استرخاء اور ڈھیلا پن ہوتا ہے انتشار نامکمل
حرارت میں کمی اور جوش کا فقدان احلیل سے رطوبات کا اخراج غرض یہ کہ کجی کے ساتھ نامکمگ انتشار اور کم حظ کی حالتیں پیدا ہوجاتی ہیں
اصول علاج
سب سے مشکل علاج وہ ہے جب کسی عضو میں تحلیل وضعف پیدا ہو جائے جیسے
فالج لقوہ یاسل و دق اور شوگر
لیکن اس سے بھی مشکل ان امراض کا علاج ہے جن میں مفرد اعضاء (انسجہ ) کے خلیات بالکل مرجائیں جیسے کجی سرطان اور فساد خلیات
مگر پھر بھی یہ امراض قابل علاج ہیں انتہائی توجہ کی ضرورت ہے
قانون فطرت کے مطابق مردہ خلیات کو زندہ اور پیدا کیا جا سکتا ہے کیونکہ جب گوشت جسم کے کسی حصہ سے کٹ جاتا ہے تو دوبارہ پیدا ہو جا تا ہے
ایسے مریض کے علاج کے لئے اس کی نبض اور قارورہ دیکھیں اور معلوم کریں کہ تحریک کہاں ہے اور جس مفرد عضو میں تحریک ہو اس کے افعال کو دیکھیں کہ وہ کہاں تک صحیح کام کر رہے ہیں اسی طرح جہاں تسکین و تحلیل ہو ان کے مفرد اعضاء کے افعال کو مد نظر رکھیں
اگر تحریک کے مفرد اعضاء پورے طور پر کام نہ کر رہے ہوں اول انہی کو تیز کریں
یعنی اعصاب ہیں تو ان میں تیزی سے رطوبات پیدا ہو جائیں
عضلات ہیں تو ان میں تیزی سے دوران خون تیز بلکہ بخار پیدا ہو جاۓ
غدد ہیں تو ان میں تیزی جسم میں حرارت اور صفراء کی زیادتی ہو جاۓ
اور مفرد عضو تحریک سے لے کر مسہل تک کام کرنا شروع کر دیے
اگر تحریک اپنے طور پر پوری طرح کام کر رہی ہے تو جہاں پر تسکین ہے اس کو تیز کرکے اس میں انتہائی تحریک پیدا کریں تا کہ وہ اپنے پورے افعال انجام دے سکے
اس طرح دوران خون حرارت اور روح و رطوبت تمام جسم میں خصوصاً ضرورت
کے مقام پر دوڑنے لگے
اس طرح ایک نیا خون اور کیمیاوی اجزاء بننے شروع ہو جائیں گے اور ساتھ ہی مفرد اعضاء (انسجہ ) کے نئے خلیات بننا شروع ہو جائیں گے لیکن جلدی صحت کا تصور نہ کریں کیونکہ خلیات کی پیدائش میں کافی وقت لگ جاتا ہے
بہر حال مستقل مزاجی سے یقیناً آرام آ جاتا ہے
غذا
مریض کو اس کی تحریک کے مطابق غذا دیں لیکن وقت کی پابندی اور شدید بھوک کو ضرور مدنظر رکھیں بھوک کی شدت سے اس قدر ضعف و تحلیل کا نقصان نہیں ہوتا جس قدر بغیر بھوک کے کھانے سے ہوتا ہے
دواء
جب تک مریض کو اچھی خاصی بھوک نہ لگے دواء نہ دینی چاہئے تاکہ خمیر ختم ہوکر خون بہنا شروع ہو جاۓ جس مفرد عضو کو تحریک دینی ہو اس تحریک کی ادویہ دیں قبض کا
خیال رکھیں
علاج
دائیں طرف کبھی عضلاتی ہوتی ہے اور بائیں طرف غدی عضلاتی اور غدی اعصابی اور نیچے کی طرف اعصابی غدی اور اعصابی عضلاتی ہوتی ہے جس اعصابی اور عضلاتی غدی
تحریک کی کمی ہو اس سے اگلی تحریک کے طلاء لگانے سے ٹھیک ہوجاتی ہے اگر واقعی کوئی مسئلہ ہے ورنہ معمولی بھی کوئی نقصان دہ نہیں ہوتی اور یاد رکھیں جو 45 ڈگری کے زاویے پر بھی ہو اس کا علاج کرنا چاہئے
خواہش جماع کا ختم ہو جانا
اس مرض کے مریض میں خواہش جماع کم یا ختم ہو جاتی ہے
اس کے چہرے سے اداسی کی کیفیت واضح ہوتی ہے کسی بھی مجلس میں جرات مندی سے بات کرنے اور کام کرنے سے کتراتے ہیں
اسباب
ذہن کو کسی بڑے کام میں مصروف کر دینا جیسے چلہ شی وغیرہ دماغی وعلمی کام شادی سے دیر کرنا
علاج
یہ غدی عضلاتی تحریک کا مرض ہے اس کا علاج غدی اعصابی تحریک سے کرنا چاہیے اور یہ نسخہ بھی مفید ہے
غدی اعصابی لبوب 10 + 10 + 10 گرام دیں
اور یہ مرکبات بھی مفید ہیں
معجون مشتہی
عود ہندی
سونٹھ
50-50 گرام
زردی بیضہ دیسی 10 عدد
ترکیب تیاری
دیسی گھی میں بریاں کرکے سب کو ملالیں اور دو گنا شہد ملا کر ایک چمچ چائے والا صبح دوپہر شام دیں
2۔ لبوب صغیر اور لبوب کبیر خوب کھلائیں اور
3۔ اوپر لگانے کے لئے طلاء محرک غدد استعمال کروائیں
طلاء محرک غدد
زعفران 10 گرام
روغن زیتون 50 ملی لیٹر
ترکیب تیاری
اچھی طرح کھرل کرکے یکجان کر لیں پھر بطریق معروف مذکورہ دواء ایک رتی
استعمال کرائیں اور مریض سے کہہ دیں کہ ایک یا دو منٹ کے بعد اگر جلن ہو تو برداشت کرے جب ناقابل برداشت ہوتو اسے فوراً پانی سے دھو دے اور کوئی سادہ کریم لگالے
#نامردی
#قوت_تولید_کا_خراب_یا_ختم_ہونا
#پیداٸش_منی_میں_کمی
#اصولِ_علاج
#قوام_منی_میں_ضعف
#سپرمز_کیا_ہوتے_ہیں
#مزاج_منی_میں_نقص_علامات_و_علاج
#قوت_تولید_کا_بالکل_نہ_ہونا
#سپرم_مکمل_طور_پر_ختم_ہونا_کا_علاج
#آتشکی_زہر
#سوزاکی_زہر
#ٹیسٹوسٹیران_کی_کمی
#مردمی_قوت_میں_کمزوری
#قضیب_کی_بناوٹ
#محرک_طلا۶_جات
#عدم_انتشار
#کجی_قضیب
#کجی_کی_ماہیت
#کجی_کے_اسباب
#اصول_علاج
#خواہش_جماع_کا_ختم_ہونا
#طلا_محرک_غدد
#مکمل_علاج
No comments:
Post a Comment