دل دماغ کی کمزوری ۔ پٹھوں میں برقی طاقت ۔ قوت باہ ۔ اعضائے رئیسہ کو تقویت۔ سستی کاہلی ۔ دل کو فرحت ۔نیر دماغ اور دل کو اس طاقتور بناتا ہے کمزور اور خوف میں مبتلا اشخاص کو بے خوف اور نڈر بناتا ہے
گاوزبان 3تولہ ۔
گل گاوزبان ۔ کشنیر ۔ابریشم خام مقرض ۔بہمن سفید ۔ بہمن سرخ ۔ صندل سفید ۔ تخم بالنگو ۔ تخم فرنجمشک ۔ بادرنجبویہ ۔ اسطخدوس ۔ تودری سفید ۔ تودری سرخ ۔ سب ایک ایک تولہ
رات کو دو سیر پانی میں بھگو کر رکھیں ۔ صبح کو جوش دیکر پانی نصف رہنے پر چھان کر مصری ایک سیر اور شہد ایک پاؤ قوام کرکے گھوٹ کر خمیرہ تیار کریں ۔ ازاں بعد خمیرہ سے 500گرام خمیرہ لے کر جواہر مہرہ 1تولہ ۔ عنبر 3ماشہ ۔ مشک 2ماشہ ۔ ورق طلاء 2.5ماشہ ورق نقرہ 6ماشہ ملا کر گھوٹ کر محفوظ رکھیں۔
No comments:
Post a Comment