Friday, 28 April 2023

موٹاپا

 ••••• اکسیر موٹاپا •••••

ا ماہ میں پانچ سے سات کلو وزن کم کرنے والا مجرب و آزمودہ نسخہ حاضر خدمت ہے بہت ہی عمدہ اور زبردست رزلٹ ہے تیس دن میں تقریبا پانچ سات کلو تک وزن یقینی کم کرتا ہے اگر ساتھ ورزش بھی کریں پرہیز بھی تو ا ماہ میں دس کلو تک وزن کم کریگا انشاءاللہ العزیز اچھے اجزاء سے محنت سے بنائیں بجائے مشین استعمال کرنے کے ہاون دستے سے کوٹیں سفوف بنائیں 

موٹاپے کو آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے سخت ناپسند کیا کبھی کوئ بارگاہ رسالت میں بڑی توند والا آتا تو آپ توند میں انگلی مار کے کہتے اس چربی کو یہاں نہیں ہونا چاہیے تھا موجودہ دور میں آرام طلبی سستی کاہلی اور نا مناسب غذا کی وجہ سے دیگر امراض کیساتھ وزن بڑھ جانے کا عارضہ بھی شدت سے بڑھا ہے

جتنی کوشش ہو موٹے لوگ چاول آلو پراٹھوں مٹھائ چکنائی سے پرہیز کریں تازہ سبزیاں سلاد اور ورزش بھی معمول بنائیں اور اس دوا کو استعمال کریں انشاءاللہ اللہ موٹاپے کی چھٹی یقینی ہوگی  


ہوالشافی 


اجوائن دیسی،زیرہ سیاہ،کلونجی،دس دس تولے 


دیسی لیموں کے چھلکے،پودینہ جنگلی خشک،لاکھ دانہ،مکو دانہ دس دس تولے 

سب اجزاء عمدہ و اعلیٰ لیکر  گرد و غبار سے صاف تنکوں سے صاف شدہ اچھے سے خشک شدہ ہاون دستے میں ڈال کر کوٹ پیس کر چھان کر سفوف بنا لیں


آدھی چمچ صبح و شام خالی پیٹ لیں موٹاپا بہت زیادہ ہو تو کھانے کے بعد بھی لے سکتے ہیں 


موٹاپے کے خاتمے کیلئے زبردست چیز ہے اس کے علاؤہ گیس تیزابیت قبض کو بھی فائیدہ دیتا ہے

No comments:

Post a Comment