Friday, 28 April 2023

بواسیر

 *بواسیر (Piles):

1.. ہار سنِگھار کے بیجوں کو چھیل کر صرف ان کی گری 25 گرام اور کالی مرچ 3 گرام کے ساتھ پیس کر پانی سے گوندھ کر دانہ مونگ کے برابر گولیاں بنائیں۔ 2,3 گرام گولیاں روزآنہ صبح کو پانی کے ساتھ کھائیں۔ خونی بواسیر کے لیے یہ گولیاں نہایت مفید ہیں۔

2.. مغز تخم بکائین اور سونف دونوں کو برابر وزن میں لے کر باریک پیسیں اور دونوں کے برابر کھانڈ مِلا کر 3,3 گرام صبح و شام پانی سے پھانکیں۔ بواسیر بادی کے لیے مفید ہے۔

3.. کالی زیری 50 گرام لے کر آدھی کو بھون لیں اور آدھی کو کچّا ہی رہنے دیں۔ پھر دونوں کو مِلا کر روزانہ 3 گرام پانی کے ساتھ پھانکیں۔ یہ بواسیر خونی و بادی دونوں کے لیے مفید ہے۔

4.. بکائن کے پتّوں کو پانی میں جوش دے کر اس پانی میں کپڑے کی گدّی بِھگو بِھگو کر مسّوں کو سیکنے اور پتّوں کی ٹکیہ باندھنے سے مسّوں کی سوجن دُور ہو جاتی ہے اور درد و جلن کم ہو جاتی ہے۔

No comments:

Post a Comment