جنوری:۔ اس ما ہ میں بلغم پیدا ہوتا ہے۔ گرم پانی کے چند گھونٹ پینا مفید ہے۔ دن کے اولین حصّہ میں حمال اور مالشِ مفید ہے۔ گرم سبزیاں اور پودینہ نیز مچھلی مفید ہے۔
فروری:۔ ٹھنڈی چیزوں کے استعمال سے پرہیز چائیے ۔ پودینہ ، ادرک ، لہسن و غیرہ گرم اشیا ءکا استعمال مفید ہے۔
مارچ:۔ اِس ماہ چرند پرند کا گوشت کم استعمال کرنا چاہئیے ۔ خشک میوہ جات لہسن، پیاز کا استعمال زیادہ چاہئیے۔ سیرو تفریخ اور ورزش زیادہ مفید ہے۔
اپریل:۔ زیادہ نمکین اشیاءبڑا گوشت اور بھینس کا دودھ استعمال نہ کریں۔ دن کے اوّلین حصّہ میں غسل مفید ہے۔
مئی:۔ غذا میں سرکہ کا استعمال کریں۔ تیل کی مالِش اور عطر سونگھنا مفید ہے۔ ورزش سے احتراز کریں۔
جون:۔ زیادہ محنت سے گریز کریں۔ چربی اور گوشت اور مسور کی دال سے پرہیز کریں ۔ سبزیاں ، تازہ پھل ، میوے ، مچھلی ،مرغی کھائیں۔
جولائی:۔ نہار مُنہ تھوڑا کر کے ٹھنڈا پانی پینا لھیف اور زردہضم غذائیں کھانا اور پھولوں کا سو نگھنا مفید ہے۔
اگست:۔ اس ماہ جلّا ب لینا مفید ہے۔ کثرت سے گوشت یا حلوہ کھانا اور بلا عذر غسل کرنا مضرِ صحت ہے۔
ستمبر:۔ رات کو پانی پینا صحت کے لئے مضر ہے۔ ساگ پودینہ ادرک سے پرہیز کریں۔ نہار منہ ایک گھونٹ پانی پینا سیر و تفریخ اور ورزش مفید ہے۔
اکتوبر:۔ چربی اور مصالہ دار گوشت ، اچار، چٹنی سے پرہیز چائیے ۔ پانی کم پینا چاہے۔ ورزش مفید ہے۔
نومبر:۔ رات کو پانی پینا صحت کے لئے مضر ہے۔ غسل میں کمی چائیے ۔ ساگ پودینہ ادرک سے پرہیز چائیے۔ نہار منہ ایک گھونٹ پانی پینا ، سیر و تفریخ اور ورزش مفید ہے۔
دسمبر:۔ لطیف غذائیں چھوٹا گوشت ، نیم برشت انڈہ ، مچھلی ، لہسن اور پیاز کا استعمال بھی مفید ہے۔
No comments:
Post a Comment