ایک وقت آتا ہے کہ آپ بدلنے لگتے ہیں ۔۔۔۔
اگر محسوس ہونے لگے کہ غیر ارادی طور پر اندر مضبوطی سی آنے لگی ہے ، ذرا ذرا سی بات پر ٹوٹنے والا دل بڑی بڑی باتوں کو سہنے لگا ہے ۔ ہر نئی صورت حال پر ہاتھ پاوں ٹھنڈے کرنے کی بجائے ہر بات کو ٹھنڈے دل سے سننے لگے ہیں۔ جن باتوں پہ بےاختیار دل مٹھی میں آجاتا تھا اب واقعی آپ کی مٹھی میں ہے ۔
طبیعت میں جذباتیت کم اور ٹھہراو بڑھنے لگا ہے ۔ آپ ہر منفی بات کو نظر انداز کرکے مثبت وائبز کی طرف لپکنے لگے ہیں ، چھوڑ کر جانے والوں کو خاموشی سے الوداع اور آنے والوں کا مسکرا کر استقبال کر رہے ہیں ، آپ کے قدموں کی ڈگمگاہٹ اب پختگی میں بدل رہی ہے ، آپ پہلی بار اتنے حقیقت پسند ہونے لگے ہیں کہ پوری طرح جاگ گئے ہیں ۔ خوش فہمیاں پالنا قدرے کم کردی ہیں۔۔۔۔ تو
تو جان لیجیے آپ بالکل وہ نہیں رہے ، جو پہلے کبھی تھے ۔ آپ ایک کامیاب اور مضبوط انسان بننے کا سفر تقریباً مکمل کرنے کو ہیں _______ بس مستقل مزاجی سے قدم جما کر رکھیں۔۔۔۔ اور دنیا کو حیران کردیں۔
Shahzad Shafiq Hijama
03122001310
03212773576
03317863313
No comments:
Post a Comment