کچھ غلطیاں اتنی مہنگی ہوتی ہیں کہ باقاعدہ پچھتاوا بن جاتی ہیں. جیسے 1999 میں گوگل کے بانی لیری پیج اور سرجی برن اُس وقت کی مشہور ڈیجیٹل کمپنی excite کے مالک جارج بیل کے پاس گوگل فروخت کرنے کیلئے گئے. انہوں نے ایک ملین ڈالر مانگے. جارج نے انکار کر دیا. یہ بچارے ساڑھے سات لاکھ ڈالر تک نیچے آگئے. جارج پھر بھی نہ مانا.
مایوس ہوکر انہوں نے کمپنی خود چلانے کا فیصلہ کیا. آج یہ کچھ کم چار بلین ڈالر کا اثاثہ ہے. آپ جارج کی جگہ ہوتے تو آپ کا پچھتاوا کیا ہوتا.؟ لیکن آپ جارج نہیں ہیں ایک نوجوان ہیں جس کے پاس نہ کچھ بیچنے کیلئے ہے نہ خریدنے کیلئے. تب کل آپ کا پچھتاوا کیا بن سکتا ہے.؟
نوجوانی کی اس عمر میں سب سے بڑی غلطی محبت میں ہوتی ہے. نوجوان ایسے فرد کی تلاش میں ہوتے ہیں جس سے محبت کی جا سکے جبکہ یہ عمر ایسے فرد کی تلاش میں ضائع کرنا غلطی ہے. یہ عمر خود ایسا فرد بن جانے کی محنت کی ہے جس سے محبت کی جا سکے. ایسے مقام کیرئیر کی تعمیر کی ہے جسے دیکھ کر دیکھنے والے خود ہی آپ سے محبت کریں.
آپ نے بھی جارج بیل کی طرح بروقت اسے نہ سمجھا تو کل آپ بھی پچھتائیں گے. وقت کی قیمت خرید آپ کی پہنچ سے بہت دور نکل جائے گی.
No comments:
Post a Comment