Sunday, 5 March 2023

وزن کو کم کرنے کا اسان طریقہ

 ہر کوئی اپنے وزن کو لے کر پریشان ہے، کسی کا بڑھ نہیں رہا تو کسی کا کم نہیں ہو رہا۔ لیکن زیادہ تر لوگ وہ ہیں، جو ہر قسم کی دوا بھی لے چکے ہیں، اور ہر قسم کی ورزش بھی کر چکے ہیں، جم بھی جاتے ہیں، واک بھی کرتے ہیں، کوئی رننگ بھی کرتا ہے، اگر آپ بھی انہی میں سے ایک ہیں، تو یہ تحریر آپ کے لئے ہے۔


{یہ کوئی سنی سنائی بات نہیں ،بلکہ میری اپنی آزمائی ہوئی بات ہے، پانچ ماہ میں میرا قریب ۱۰ کلو وزن اور چار انچ ویسٹ کم ہوئی ہے۔

  میں بھی پہلے یقین نہیں تھا کرتا، لیکن آزمایا، تو اللہ کے فضل سے فائدہ ہوا۔}


کچھ پس منظر

سب سے پہلے میں شروع کروں گا اپنی کھانے پینے کی روایتی عادات سے، کہ عمومی طور پہ ہم دن میں تین دفعہ کھانا کھاتے ہیں، اور اگر آپ سے پوچھا جائے کہ جو کچھ بھی آپ کھا رہے ہیں، کیا وہ فائدہ مند بھی ہے، تو زیادہ تر یہی جواب دیں گے کہ شاید نہیں، لیکن ہم پھر کیا کھائیں، جب ہم ایسی سوچ بنا لیتےہیں، کہ پھر کیا کھائیں تو اصولی طور پہ ہمیں تگ و دو کرنی چائیے کہ کیا چیز صحیح ہے اور کیا نقصان دہ، لیکن ہم ایسا نہیں کرتے۔


ہمیں کیا کرنا چائیے؟


میں بات کو لمبا نہیں کرتا بلکہ سیدھا مدعے کی بات پہ آتا ہوں کہ کوئی بھی مرد یا عورت اگر اپنے کھانے پینے کی روٹین یا عادت کو صحیح کر لے تو اس کا وزن کم ہو سکتا ہے، بشرطیکہ دل جمعی سے اس پہ عمل کرے۔ کوئی بھی دوا، میڈیسن کھانے سے وزن میں کمی کرنےسے بہت سے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں، اور قدرتی طور پہ کم کرنے کے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ 


کیسی روٹین ہونی چائیے؟


جو انرجی یا طاقت انسانی جسم کو چائے ہوتی ہے اس کو حرارے یا کیلوریز میں ماپا جاتا ہے، اور ۱ کلو میں قریب سات ہزار کیلوریز ہوتی ہیں، مطلب یہ کہ اگر آپ اپنی ڈائِٹ میں سات ہزار کیلوریز لیتے ہیں تو ۱ کلو وزن زیادہ ہو جائے گا۔ ایک صحت مند مرد کے لئے پچیس سو کیلوریز صحتمند سمجھی جاتی ہیں، اگر وہ وزن کو مینٹین رکھنا چاہتا ہے، اور ایک عورت کے لئے دو ہزار کیلوریز وزن کو مینٹین رکھنے کے لئے بہتر سمجھی جاتی ہیں۔


اب اگر وزن کم کرنا ہو تو سب مندرجہ ذیل چیزوں سے بالکل اجتناب کریں اور اپنی روٹین میں سے ان کل نکال دیں، کبھی کبھار کھانے سے مسئلہ نہیں ہوتا۔


سب سے پہلی چیز چینی ہے، یہ وہ چیز ہے جو کہ ہمارے وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہمیں ذیابیطس، یعنی شوگر کے قریب لے جاتی ہے، اور دوسری چیز میدہ ہے، یعنی بیکری آئِٹمز۔ بدقسمتی سے ہماری زندگی میں یہ دو چیزیں ویسے بھی بہت ہی زیادہ ہیں۔ 


چینی اور میدہ کو بالکل چھوڑ دینے سے اپ کے وزن کم کرنے کا بچاس فیصد ہدف پورا ہو جائے گا۔


کیا کرنا چاہئے؟


اب سوال یہ آ جاتا ہے کہ ہم کیا کھائیں، ہمیں سب سے پہلے اپنی خوراک میں شامل چیزوں کی ایک بنیادی سی لسٹ بنانی چاہئے، اور انٹرنیٹ کی مدد سے ان کی کیلوریز کو کیلکولیٹ کریں، یعنی اگر آپ روز ۳ روٹیاں کھاتے ہیں ،تو آپ چیک کریں، ایک روٹی میں کتنی کیلوریز ہوتی ہیں، اور اسی طرح اگر آپ مٹھاس والی چیزیں یعنی رس گلے ، گلاب جامن وغیرہ کھاتے ہیں تو یہ دیکھیں کہ ایک رس گلے، گلاب جامن میں کتنی کیلوریز ہوتی ہیں۔


آپ اپنی کیلوریز کو کاوّنٹ کر کے پندرہ سو پہ لائیں، اور چینی اور میدہ کا استعمال ترک کر دیں، تو آپ صرف ان تین چیزوں کے کمالات دیکھ کے حیران رہ جائیں گے۔


اللہ سب کو صحت و عافیت عطا کرے، آمین۔


Shahzad shafiq hijama 

03317863313 

زیتون کا تیل

 زیتون کا تیل وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹ سے بھرپور ہوتا ہے۔ اس وجہ سے زیتون کا تیل آنکھوں کی صحت کی بہتری اور نظر کو طاقت ور بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ زیتون کا تیل نہ صرف کھانے میں استعمال کریں بلکہ اس تیل کو کپڑے کی مدد سے آنکھوں کے گر لگانے سے بد نما جھریاں دور ہو جاتی ہیں۔۔

Shahzad shafiq hijama 

03317863313 

0321 2773576 

خون

 جسم میں خون کی کمی اور بیماری کیسے آتی ہے 

جب غیرطبعی سوداوی مادہ ضرورت سے زیادہ بڑھ جائے اور اس کا اخراج رک جائے تو یہ لیس دار رطوبت کی شکل اختیار کر لیتا ہے اور یہی لیس دار رطوبت، معدہ، جگر، انتڑیوں، کو اپنی لپیٹ میں لیکر کمزور کر دیتی ہیں اور ساتھ بال جتنی باریک شریانوں کو بلاک کر دیتی اب کھائی ہوئی غذا سے جوہر کم نکلتا آور جو جوہر نکلتا ہے یہ رطوبت اُس جوہر پر بھی اثر انداز ہوجاتی ہیں کیونکہ جوہر جتنا لطیف ہوگا خون بننے کے عمل میں اتنی ہی زیادہ آسانی ہو گی کیونکہ خون بنانے والے عضاوں کو لطیف جوہر کی ضرورت ہوتی ہے،،،،   ضروری بات اگر اس رطوبت میں خمیر پیدا ہو جائے تو مختلف قسم کے امراض بننا شروع ہو جاتے ہیں،،،خمیر در خمیر والی رطوبت کینسر کا باعث بن سکتی ہیں  اسی لئے کہتے ہیں حرارت زندگی اور سردی موت ہے

اب آپ کے ذہن میں یہ سوال آئے گا کن اشیاء کا استعمال کرنا چاہیے اور کن اشیاء کا استعمال نہیں کرنا چاہیے تاکہ ہمارے اندر غیر طبعی سودا پیدا نہ ہو تو اس کا جواب یہ ہے کہ اللہ رب العزت نے انسان کو اشرف المخلوقات بنایا اور عقل و ذہانت میں سب سے افضل اور ساتھ کانون و اصول بھی لاگو کیے انسان پر کیونکہ ہمارا موضوع اصول صحت ہے اس لیے ہم صحت پر ہی بات کریں گے اب صحت کو برقرار رکھنے کیلئے جسم میں قوت مدافعت پیدا کی تاکہ ہم بیماریوں سے محفوظ رہیں اب موضوع یہ ہے کہ کوئی بھی ایسی غذا،، دوا یا مشروبات کے استعمال  کرنے سے ہمارےجسم میں کوئی عارضی کیفیت پیدا ہوتی ہو ،، مثلاً طبیعت میں بےچینی ہو ،دل کی گھبراہٹ، جسم کو بہت زیادہ سردی یا گرمی لگنا ،، اعصاب میں سستی آنا ،پٹھوں کی درد یا کھچاوں، سر میں درد، جسم میں ہلکی دردیں ،نظام ہضم میں رکاوٹ ،معدہ میں بھاری پن، جلن و گیس اپھارہ ،قبض ہوجانا، سانس کا پھولنا،،  وغیرہ وغیرہ،، تو ہمارا جسم یہ علامتیں اس لیے ظاہر کرتا ہے کے ہم ایسی غذاؤں،، دواؤں ،،یا مشروبات کا استعمال احتیاط سے کریں کیونکہ ہماری قوت مدافعت کمزور ہو رہی ہوتی ہے  اگر ہم پھر بھی احتیاط نہیں کرتے تو یہ عارضی کیفیت مستقل طور پر رہنا شروع ہو جاتی ہے کیونکہ اس کا مطلب ہماری قوت مدافعت کمزور ہوگئی ہے اب ہمیں ان غذاؤں سے پرہیز کرنے کی ضرورت ہوتی ہے جن سے ہم بیمار ہوئے تھے اگر ہم پھر بھی پرہیز نہیں کرتے تو پھر اس کے بعد مزید مختلف امراض بنا شروع ہو جاتے ہیں پھر ہمیں دوائی کھانے کی ضرورت محسوس ہوتی ہیں اگر دوا کے ساتھ پرہیز پھر بھی نہیں کرتے تو پھر تمام دوائیں ساری زندگی بیساکھی کام کرتی ہیں شفاء کا نہیں تو جناب ایک مشہور قول ہے اتنی اموات. تلوار سے نہیں ہوتی جتنی بسیار خوری یعنی ناموافق اور بہت زیادہ غذائیں کھانے سے ہوتی ہیں،، اسی لئے دواؤں سے زیادہ اپنی غذاؤں پر توجہ دینی چاہیے 

آپ کی دعاؤں کا طالب 

Shahzad shafiq hijama

0321 2773576 

Saturday, 4 March 2023

وزن کم کریں

 وزن کم کرنے کیلئے

بغیر کسی سائیڈ ایفیکٹ کے۔۔۔

اجوائن دیسی 30 گرام

زنجبیل 30 گرام

سونف 50 گرام

فلفل دراز 20 گرام

کلونجی 50 گرام

دارچینی 50 گرام

سنامکی 50 گرام

سب کو باریک پیس لیں۔

ادھی چمچ صبح دوپہر شام نیم گرم پانی کے ساتھ۔۔۔

فالتو چربی کم ہوتی ہے۔ معدہ اور آنتوں جی خشکی دور ہوتی ہے۔

چاول، چکنائ، چینی، کیلے، آلو سے مکمل پرہیز کریں۔

بھول جانا

 معجون نسیان

بھول جانے کا مرض

            ہوالشافی

کندر 3تولہ=عرب 3تولہ

 ناگر موتھا3 تولہ زنجبیل ڈیڑھ تولہ مرچ سیاہ ڈیڑھ

تولہ مویز منقہ 5تولہ

شہد25 تولہ

معجون تیار کریں

مقدار خوراک 5ماشہ صبح

5ماشہ شام

دماغی کمزوری

حافظہ کی کمزوری کو دور کرتا ہے

Shahzad shafiq hijama 

03317863313 

درد

 درد کمر اور ریڑھ کی ہڈی یعنی کمر کے مہروں کا گیپ اور درد کے مساٸل

ھوالشافی۔

میتھی                  ایک پاٶ

السی                    ایک پاٶ

ناریل                    ایک پاٶ

چھوارے               ایک پاٶ

دارچینی              50 گرام

سونڈھ                50 گرام

اسگندھ               50 گرام

سورنجاں شیریں   50 گرام

 تخم کنڈیاری        20 تولہ

پرانا گڑ                آدھا کلو

دیسی گھی           آدھا کلو

گھی میں ادویات کو بھون کر گڑ کی پت پانی ڈال کربنا کر ادویات مکس کرلیں

خوراک : تین تولہ صبح شام

فواٸد:

پرانے سے پرانا کمر درد, کمر کے مہروں کا گیپ اور درد اور بلاکیج ہر قسم اور جسمانی کمزوری کے لیے مفید ہے ،۔

Shahzad shafiq hijama 

03317863313 

کمر درد

 کمر درد کے لیے 

لہسن 

میتھرے 

دھتورے کے بیج 

اور تلوں کا تیل 

اوپر والی چیزے تین تین تولہ 

اور تیل سو گرام 

جل کر تیل پن لے وہ مالش کرے