Sunday, 5 March 2023

وزن کو کم کرنے کا اسان طریقہ

 ہر کوئی اپنے وزن کو لے کر پریشان ہے، کسی کا بڑھ نہیں رہا تو کسی کا کم نہیں ہو رہا۔ لیکن زیادہ تر لوگ وہ ہیں، جو ہر قسم کی دوا بھی لے چکے ہیں، اور ہر قسم کی ورزش بھی کر چکے ہیں، جم بھی جاتے ہیں، واک بھی کرتے ہیں، کوئی رننگ بھی کرتا ہے، اگر آپ بھی انہی میں سے ایک ہیں، تو یہ تحریر آپ کے لئے ہے۔


{یہ کوئی سنی سنائی بات نہیں ،بلکہ میری اپنی آزمائی ہوئی بات ہے، پانچ ماہ میں میرا قریب ۱۰ کلو وزن اور چار انچ ویسٹ کم ہوئی ہے۔

  میں بھی پہلے یقین نہیں تھا کرتا، لیکن آزمایا، تو اللہ کے فضل سے فائدہ ہوا۔}


کچھ پس منظر

سب سے پہلے میں شروع کروں گا اپنی کھانے پینے کی روایتی عادات سے، کہ عمومی طور پہ ہم دن میں تین دفعہ کھانا کھاتے ہیں، اور اگر آپ سے پوچھا جائے کہ جو کچھ بھی آپ کھا رہے ہیں، کیا وہ فائدہ مند بھی ہے، تو زیادہ تر یہی جواب دیں گے کہ شاید نہیں، لیکن ہم پھر کیا کھائیں، جب ہم ایسی سوچ بنا لیتےہیں، کہ پھر کیا کھائیں تو اصولی طور پہ ہمیں تگ و دو کرنی چائیے کہ کیا چیز صحیح ہے اور کیا نقصان دہ، لیکن ہم ایسا نہیں کرتے۔


ہمیں کیا کرنا چائیے؟


میں بات کو لمبا نہیں کرتا بلکہ سیدھا مدعے کی بات پہ آتا ہوں کہ کوئی بھی مرد یا عورت اگر اپنے کھانے پینے کی روٹین یا عادت کو صحیح کر لے تو اس کا وزن کم ہو سکتا ہے، بشرطیکہ دل جمعی سے اس پہ عمل کرے۔ کوئی بھی دوا، میڈیسن کھانے سے وزن میں کمی کرنےسے بہت سے نقصانات بھی ہو سکتے ہیں، اور قدرتی طور پہ کم کرنے کے فوائد حاصل ہوتے ہیں۔ 


کیسی روٹین ہونی چائیے؟


جو انرجی یا طاقت انسانی جسم کو چائے ہوتی ہے اس کو حرارے یا کیلوریز میں ماپا جاتا ہے، اور ۱ کلو میں قریب سات ہزار کیلوریز ہوتی ہیں، مطلب یہ کہ اگر آپ اپنی ڈائِٹ میں سات ہزار کیلوریز لیتے ہیں تو ۱ کلو وزن زیادہ ہو جائے گا۔ ایک صحت مند مرد کے لئے پچیس سو کیلوریز صحتمند سمجھی جاتی ہیں، اگر وہ وزن کو مینٹین رکھنا چاہتا ہے، اور ایک عورت کے لئے دو ہزار کیلوریز وزن کو مینٹین رکھنے کے لئے بہتر سمجھی جاتی ہیں۔


اب اگر وزن کم کرنا ہو تو سب مندرجہ ذیل چیزوں سے بالکل اجتناب کریں اور اپنی روٹین میں سے ان کل نکال دیں، کبھی کبھار کھانے سے مسئلہ نہیں ہوتا۔


سب سے پہلی چیز چینی ہے، یہ وہ چیز ہے جو کہ ہمارے وزن میں اضافے کے ساتھ ساتھ ہمیں ذیابیطس، یعنی شوگر کے قریب لے جاتی ہے، اور دوسری چیز میدہ ہے، یعنی بیکری آئِٹمز۔ بدقسمتی سے ہماری زندگی میں یہ دو چیزیں ویسے بھی بہت ہی زیادہ ہیں۔ 


چینی اور میدہ کو بالکل چھوڑ دینے سے اپ کے وزن کم کرنے کا بچاس فیصد ہدف پورا ہو جائے گا۔


کیا کرنا چاہئے؟


اب سوال یہ آ جاتا ہے کہ ہم کیا کھائیں، ہمیں سب سے پہلے اپنی خوراک میں شامل چیزوں کی ایک بنیادی سی لسٹ بنانی چاہئے، اور انٹرنیٹ کی مدد سے ان کی کیلوریز کو کیلکولیٹ کریں، یعنی اگر آپ روز ۳ روٹیاں کھاتے ہیں ،تو آپ چیک کریں، ایک روٹی میں کتنی کیلوریز ہوتی ہیں، اور اسی طرح اگر آپ مٹھاس والی چیزیں یعنی رس گلے ، گلاب جامن وغیرہ کھاتے ہیں تو یہ دیکھیں کہ ایک رس گلے، گلاب جامن میں کتنی کیلوریز ہوتی ہیں۔


آپ اپنی کیلوریز کو کاوّنٹ کر کے پندرہ سو پہ لائیں، اور چینی اور میدہ کا استعمال ترک کر دیں، تو آپ صرف ان تین چیزوں کے کمالات دیکھ کے حیران رہ جائیں گے۔


اللہ سب کو صحت و عافیت عطا کرے، آمین۔


Shahzad shafiq hijama 

03317863313 

No comments:

Post a Comment