اکسیر گھنٹیا و جوڑ درد
گھنٹیا جوڑوں کا درد ایک انتہائ تکلیف دہ مرض ہے اس مرض کا آسان ہدف خواتین ہیں مردوں میں بھی آج کل یہ مرض جوبن پر ہے پر اکثریت خواتین جوڑوں کے درد میں مبتلا ہیں میں نے کئ نسخے بنائے تجربات کیئے پر اس کے بعد کوئ نسخہ نہیں بنایا اسی کو آج تک معمول مطب بنا کر رکھا ہوا ہے ہزاروں کی تعداد میں کیپسول۔بناتا ہوں رزلٹ سو فیصد ہے
گھنٹیا نقرس جوڑوں کے درد میں لاثانی چیز ہے تیر بہدف نسخہ ہے ضرور بنائیں میری طرف سے رمضان کے مبارک ماہ کا پہلا تحفہ قبول کریں
انشاءاللہ العزیز یہ تحفہ یادگار تحفہ ہوگا
ہوالشافی
سفوف سورنجاں شیریں چار تولے دس ماشے ،
سنڈھ چھ ماشے،زعفران درجہ اول چھ ماشے،
کالا دانہ بریاں در روغن گاؤ چھ ماشے،
برگ سنامکی اٹھارہ ماشے،تربد سفید صاف اٹھارہ ماشے،
مغز بادام مقشر چودہ تولے چینی سب کے برابر
ہاون دستے سے سفوف بنا کر درمیانے سائز کے کیپسول بھر لیں صبح و شام دو دو کیپسول
ہمراہ نیم گرم پانی
No comments:
Post a Comment