Sunday, 19 March 2023

پٹھو کَا کھنچاؤ

 *پٹھوں کا کھچاؤ اور درد*

بعض اوقات جسمانی پٹھوں میں آکسیجن کے جذب ہونے کی صلاحیت میں خرابی پیدا ہو جانے سے بھی پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں۔ انسانی جسم میں پٹھے کمزور ہونے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں، جن میں سے ایک اہم وجہ بچپن میں کوئی ایسی بیماری بھی ہو سکتی ہے جس کے سبب جسم غذا کمی کا شکار ہو گیا ہو۔ یہ مسٔلہ موروثی بھی ہو سکتا ہے یا پھر نوجوان لڑکیوں میں سیلان الرحم اور لڑکوں میں جریان کی وجہ سے جسم میں کمزوری واقع ہو جانے سے بھی پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں۔ پٹھوں کی کمزوری دُور کرنے کے لیے مندرجہ ذیل نسخے استعمال کریں۔

نسخہ جات:

1.  دارچینی پیس کر پاؤڈر بنا لیں۔ تین کپ دودھ کو اچھّی طرح اُبالیں جب دودھ میں چار پانچ اُبالے آ جائیں تو آدھی چمچ چائے والی دار چینی کا پاؤڈر ڈال کر پتیلی پر ڈھکن ڈھک دیں اور چولہا بند کر دیں۔ دودھ کو برتن میں چار پانچ منٹ ڈھکا رہنے کے بعد شہد سے میٹھا کر کے نیم گرم پی لیں، چند دنوں کے استعمال سے ہی پٹھے مضبوط ہو جائیں گے.۔  

2. ادرک یا سنڈھ کا پاؤڈر 60 گرام، اگر تازہ دیسی ادرک ہو تو بہت بہتر ہے۔ دیسی گھی چار کھانے کے چمچ میں تین چار منٹ ہلکا براؤن کریں۔ کالی مرچ پسی ہوئی آٹھ دس دانے اور دارچینی پاؤڈر تین چائے والی چمچ اس میں ڈال کر چمچ سے صرف تین چار منٹ مکس کریں اور ٹھنڈا ہونے پر محفوظ رکھیں۔ جب بھی کھانا کھائیں کھانے کے بعد ایک چمچ چائے والی یہ مرکب ہمراہ چائے یا نیم گرم دودھ دن میں دو یا تین بار کھائیں، بہت مفید ہے۔ چند ہفتے کے استعمال سے ہی بہت فرق محسوس ہو گا۔.

3. اعصابی کمزوری و جگر اور معدے کے لیے اجوائین کا ثابت آدھی چائے کی چمچ رات سوتے وقت ایک گلاس تازہ پانی سے لیں، قوّتِ جگر، اعصابی کمزوری، دل و دماغ اور مثانہ کی کمزوری، پیشاب کے قطرے آنا کے عِلاوہ موٹاپا کے لیے نہایت مفید ہے ۔۔


*❣ﺧَﻴﺮُﺍﻟﻨَّﺎﺱِ ﻣَﻦ ﻳًﻨﻔَﻊُ ﺍﻟﻨَّﺎﺱ❣*


 ہم سے کسی بھی مرض کے متعلق علاج کی معلومات فری مشورہ اور معیاری تیار شدہ ادویات حاصل کرنے کے لیے واٹس ایپ پر رابطہ کریں 

0321 2773576 0312 2001310 03317863313 

Shahzad shafiq hijama 

No comments:

Post a Comment