Sunday, 19 March 2023

روزہ

 روزہ رکھنا (فاسٹنگ کرنا) دنیا بھر میں صحت کو مینٹین کرنے کے لیے ایک آزمودہ طریقہ ہے اور خوب پریکٹس کیا جاتا ہے


ہم مسلمانوں پر تو (رمضان المبارک) کے روزے فرض ہے


پر افسوس کی بات یہ ہے کہ غیر مسلم تو روزوں (فاسٹنگ) کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہیں پر ہم پاکستانی رمضان المبارک میں اپنی صحت کا مزید بیڑہ غرق کرلیتے ہیں جو یقیناً روزوں کا مقصد نہیں


ہماری افطاری تباہ کن ہے


اس میں اکثریت ڈشز تیل میں تلی ہوئی ہیں۔ شربت اور کولڈ ڈرنکس کا استعمال عام ہے


سارا دن بھوکے رہ کر، ایسی تباہ کن افطاری آپ کی صحت مزید بوجھل کردے گی


ضرورت اس امر کی ہے کہ اپنی زبان کی لذت کی چاہ پر قابو پائیے


ایک ماہ کے روزے اگر ڈھنگ سے رکھے جائیں تو یہ آپ کے جسم کو detox کرنے میں زبردست مدد فراہم کرسکتے ہیں


کچھ چیزیں جن کا خیال رکھیں، وہ مندرجہ ذیل ہیں:


- میدے، بیسن، تیل میں تلی اشیاء سے پرہیز کیجیے

- (چینی والے) شربت اور کولڈ ڈرنکس سے پرہیز کیجیے۔ پانی اور دودھ کافی ہے

- میٹھی ڈرنکس چھوڑنا مشکل ہو تو فروٹ جوسز یا اس سے بھی کہیں بہتر فروٹ smoothies ہیں۔ بناء چینی کے ملک شیکس بھی مناسب متبادل ہیں

- افطاری میں Mediterranean styled سلاد بہت فائدے مند ہے (یوٹیوب پر یہ ٹرم لکھ کر سرچ کرلیجیے)

- چھپر پھاڑ افطار اور پھر لیٹ ڈنر سے بہت بہتر ہے کہ تھوڑی سی افطار کیجیے اور ایک گھنٹے بعد ڈنر کرلیجیے


یاد رکھیے،


اچھی صحت کا گہرا تعلق آپ کے لائف اسٹائل اور فوڈ چوائسز سے ہے


رمضان المبارک جیسے پاک مہینے کا پرائمری مقصد روحانی اور جسمانی detox پر فوکس کرنا ہے


اسے زبان کے چٹخارے کے پیچھے ضائع نہ کیجیے۔۔۔۔۔۔۔!!!!

.shahzad shafiq hijama

03317863313 

0321 2773576 

0312 2001310 

No comments:

Post a Comment