Sunday, 19 March 2023

انڈا مچھلی سویا بین

 حالیہ دنوں میں پبلش ہونے والے ایک پیپر میں سائنسدانوں نے ایک ایسے جادوائی امائنو ایسڈ کے کردار کو دریافت کیا ہے جو کہ آپ کے جسم کو ڈھلتی عمر کے اثرات سے بچا سکتا ہے۔ 


ایک امائنو ایسڈ جس کا نام D-serine ہے وہ ہمارے دماغ میں menin نامی پروٹین جس کا کام سوزش اور ڈیولپمنٹ کو کنٹرول کرنا ہے، اس کو یہ امائنو ایسڈ ریگولیٹ کرتا ہے اور اس کے نتیجے میں ہمارا جسم ڈھلتی عمر کے منفی اثرات سے بچا سکتا ہے یا بڑھا سکتا ہے۔ 


سائنسدانوں نے مشاہدہ کیا ہے کہ ڈھلتی عمر کے ساتھ ہمارے دماغ میں menin کی پیداوار کم ہونے کی وجہ سے D-serine کی پیداوار متاثر ہوتی ہے اور اس کی وجہ سے ڈھلتی عمر کے اثرات سامنے آتے ہیں اور اس سائیکل کو ہم بیرونی ذرائع سے D-serine لیکر ریورس کر سکتے ہیں۔ 


اگر ہم چوہوں کو اس امائنو ایسڈ سے بھرپور غذا دیں تو وہ ڈھلتی عمر کے بہت سے اثرات سے بچ سکتے ہیں۔ 


یاد رہے یہ امائنو ایسڈ مچھلی، سویا بین اور انڈوں میں بھرپور مقدار میں پایا جاتا ہے۔

No comments:

Post a Comment