Tuesday, 9 May 2023

رسونت

 رسونت ’’رسوت‘‘

(Ext Berberis)

دیگرنام

عربی میں حضض ہندی میں راس سندھی میں رسول بنگالی میں رس دت ،پنجابی میں رسوت اور انگریزی میں ایکسٹرکٹ بربرس کہتے ہیں

ماہیت

رسوت درخت زرشک کی لکڑی دارہلد کا عصارہ ہے جس کا رنگ زرد سیاہی مائل اور تلخ و خراب ہوتا ہے

مزاج

سردوخشک درجہ دوم

استعمال بیرونی

رسوت کو اورام حارہ پر تنہا یا مناسب ادویہ کے ساتھ ردع مواد اور تسکین درد کیلئے لگاتے ہیں کان سے سیلان رطوبت کو روکنے کیلئے قطور کرتے ہیں اور پھوڑا پھنسیوں کو جلد بہت آرام آتاہے۔حلق کے ورم کو زائل کرنے اور مسوڑھوں کو مضبوط کرنے کیلئے اس کے آب محلول سے غرارے کرتے ہیں آنکھوں میں ڈالتے ہیں سوزاک میں اس کے آب محلول سے پچکاری کرتے ہیں

رسونت کو مکھن ملا کر مرہم سی بنالیں تو بواسیر کے مسوں کو بہت جلد ٹھیک کرتے ہیں اگر ایک تولہ رسونت کو 32 تولہ پانی میں گھول کر بواسیر کے مسوں کو دھویا جائے تو چند یوم کے اندر مسے ٹھیک ہوجاتے ہیں اسی محلول سے اگر منہ دھویاجائے تو چہرے کے رنگ نکھارتی ہے

ایک بوتل عرق گلاب میں چھ گرام رسونت ڈال کر حل کرکے اس کا آنکھوں میں ٹپکائیں تو اشوب چشم رمدروہے کو آرام ہوتاہے لاہوری پھوڑے پر رسومت کو لگانا بہت مفید ہے۔

بیرونی طور پر قابض ،مسکن اور رادع ہے لہذا اس کو تنہا یا افیون اور پھٹکڑی کے ہمراہ ملاکر آشوب چشم میں پپوٹوں پر ضماد کرتے ہیں بچوں کی مقعد پک جائے تو رسوت کا پلانا اور لگانا مفید ہے

اندرونی استعمال

رسوت کا خیساندہ ملیریا بخار پھوڑے پھنسی کیلئے مفید ہے بچوں کے سرخ بادہ میں اس کو دیگر مصفیٰ خون ادویہ کے ساتھ قرض بناکر کھلاتے ہیں افیونی کو افیون کی بجائے رسوت کی وہی مقدار کھلانے سے چند دنوں میں افیون کی بدعادت جاتی ہے۔رسوت کو جوشاندہ شہد میں ملاکر دینے سے یرقان دور ہو جاتا ہے

خونی بواسیر میں رسوت کو مولی کے پانی میں کھرل کرکے بشکل حبوب کھلاتے ہیں

حورریحی بواسیر میں بھی مفید اور منجرب ہیں

نفع خاص

بواسیر کیلئے

مضر

امراض طحال میں

مصلح

انیسوں

مقدارخوراک

ایک سے دو ماشے یا گرام

مشہورمرکب

حب رسوت

No comments:

Post a Comment