Tuesday, 9 May 2023

تشخیص اور اواز

 آواز سے امراض کی تشخیص معلومات


The Sound of Your Voice May Diagnose Disease


اعصابی مزاج

ان کی آواز بھاری اور بلغم والی ہوگی آدھی بات کرے گا اور آدھی کھا جائے گا

اگر آواز میں گڑگڑاہٹ ہو اور آواز ٹوٹ جائے تو یہ بندہ گردوں کا مریض ہے


اگربات کرتے ہوئے دھیان دائیں طرف ہوجائے اس کے کان میں درد یا کان میں پیپ ہے

اگر بات کرتے ہوئے دھیان نیچے کی جانب ہو جائے اور آواز دھیمی ہو جائے تو یہ مریض پیشاب کی زیادتی کا شکار ہے

اگرمریض بات کرتے ہوئے لمبی سانس لے تووہ اعصابی قوتِ باہ کا مریض ہوگا اور اس کی تحریک اعصابی غدی ہوگی


اگر آواز صاف گڑگڑاہٹ کے ساتھ بلند ہو اور اچانک ہی دھیمی ہوجائے تو بائیں سائیڈ کا عرق النسا کامریض ہوگا اور تحریک اس کی اعصابی غدی ہوگی


عضلاتی مزاج

ایسے مریض جب بات کرتے ہیں تو ایسا لگتا ہے کہ جیسے یہ لڑائی کر رہے ہوں کیونکہ انکی آواز تلخ گرجدار اور اُونچی ہوتی ہے

اگر آواز گرج کے ساتھ شروع ہو اور ٹوٹ جائے توٹی بی کا مریض ہوتا ہے یہ عضلاتی اعصابی تحریک ہے


اگر آوازمیں گڑگڑاہٹ ہو اور آواز ٹوٹ جائے تو اس کے پھیپھڑے خراب ہیں اور دمہ قلبی یا خشک دمہ کا مریض ہے

تحریک اسکی عضلاتی غدی ہے

اگر آواز نکلے تو گرج کے ساتھ مگر باریک ہوتی جائے، تو یہ گردوں کا مریض ہے گردے میں درد یا پتھری ہوگی


اگر آواز نکلے تو گرج کے ساتھ مگر ٹوٹ جائے اور اس میں ہلکی سی سیٹی آ جائے تو یہ جگر کا مریض ہے کالا یرقان تلی بڑھی ہوئی ہوگی

اگراُس کا پیٹ پھولا ہوا ہو پیٹ میں پانی بھرا ہوا ہو جسم پرسوزش ورم ہوتو اس کی آواز گرج دار نہیں ہوگی بلکہ سیٹی سی ہوگی یہ مریض عضلاتی سوزش کا ہے

آواز قوی اور بات ختم ہونےتک ایک جیسی ہوگی نہ دھیمی ہوگی نہ اُونچی ہوگی تو یہ عضلاتی قوتِ باہ کا مریض ہے

اگر آواز گرج دار نکلے اور آواز ٹوٹے نہ تو یہ بواسیر کا مریض ہوگا پائلز ہوگی اور خون بھی آتا ہوگا


غدی مزاج

اس تحریک کے مریضوں کی آواز باریک ہوتی ہے، زیادہ باتیں کرنے والے ہوتے ہیں اپنی ہی بات سناتے ہیں اور دوسروں کی کم سنتے ہیں

اگر آواز نرمی کے ساتھ شروع ہو اور اس میں باریکی ہوتی جائے، تو یہ غدی قوتِ باہ کی علامت ہے


اگر اس آواز میں تھوڑی سی ہوا خارج ہونے کی آواز شامل ہوجائے تو سپرم کم اور بے اولادی کی علامت ہے پس سیل بھی اس کے بہت زیادہ ہوںگے ایسے لوگ شہوت میں جنون کی حد میں آگے ہوتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ دنیا میں صرف یہی کام کرنے والا ہے


اگر آواز نرمی کے ساتھ شروع ہو اور آواز ٹوٹ جائے تو یہ گردے فیل کی علامت ہے

اگر آواز نرمی کے ساتھ شروع ہو اور آواز میں پانی نما یا ٹیوب پنکچرنما آواز شامل ہوجائے تو غدی دمہ کا مریض ہوگا

باریک آواز کے ساتھ اگر یہ آواز دھیمی ہونی شروع ہوجائے تو عضمِ قلب یعنی دل کا سائز بڑھا ہوا ہوگا اُس کی نبض بہت تیزہوگی

جو 154-100 تک ہوسکتی ہے اس کا دل قمیض سے باہر ایسے دھڑکتا ہوا محسوس ہوگا کہ جیسے ابھی باہر نکلنے والا ہے یہ بلڈ پریشر کے مریض ہوں گے


#آواز_سے_امراض_کی_تشخیص_معلومات

No comments:

Post a Comment