کالی زیری ’’زیرہ دشتی ‘کمون بری
لاطینی میں
Vernonia Anthelmintica
دیگرنام
فارسی میں زیرہ دشتی ہندی میں جیرہ مرہٹی میں کڑہ جیبری بنگلہ میں ہومراج سندھی میں کالی جبری انگریزی اور لاطینی میں ویرونیاانیتھل منٹیکا
ماہیت
یہ پودا ہمیشہ ہرابھرا رہتاہے۔اس کے پتے لمبے بھالے کی طرح نوکدار ہوتے ہیں ۔پھول ہلکے کاسنی رنگ کے ہوتے ہیں یہ پودا تقریباًایک گز بلند ہوتاہے تخم زیرے کے برابر ہوتے ہیں ان کی بو تیز اور مزہ تلخ ہوتاہے۔یہی بطور دواءمستعمل ہیں
مقام پیدائش
یہ عموماًگاؤں کے آس پاس بنجر زمین اور کھنڈرات میں خودرو ہوتاہے۔اس کے علاوہ دہلی یوپی اور پنجاب میں پیدا ہوتا ہے
مزاج
گرم خشک درجہ سوم
افعال
مسکن اوجاع محلل اورام تحلیل ریاح دافع بخار قاتل کرم شکم
استعمال
مواد بلغمی کو صاف کرتاہے آنتوں کے کیڑوں کو مارتاہے
چنانچہ کرم شکم خصوصاً چرنوں کو ہلاک کرنے کیلئے باؤبرنگ کے ہمراہ استعمال کرتے ہیں
اس کے علاوہ اس کو نوبتی بخاروں میں برگ نیم کے ہمراہ اور اوجاع مفاصل میں استعمال کرتے ہیں
اس کے علاوہ اس کو مصفیٰ خون کے لئے بھی استعمال کرتے ہیں کیونکہ خارش میں بے حد مفید بھرے ہے
بیرونی استعمال
کالی زیری کو زیادہ تر پھوڑے پھنسیوں اور اورام کو تحلیل کرنے علاوہ درد کو تسکین دینے کیلئے بطور ضمادًاستعمال کرتے ہیں
چنانچہ کن پیڑ ے میں کالی زیری اور گیرو کو عرق گلاب میں رگڑ کر ضماد کرتے ہیں
اندرونی طور پر بہت کم استعمال کرتے ہیں کیونکہ اکال ہے
نفع خاص
محلل اورام۔مصفیٰ خون
مضر
احثاء کیلئے
مصلح
کتیرا روغن گل
بدل
زیرہ سیاہ
مقدارخوراک
ایک سے دو گرام
اہم نوٹ
مصفیٰ خون کے علاوہ کالی زیری کے تخم ایک سے دو گرام کا سفوف بناکر کھلانے سے کرم شکم خصوصاً کیچوے ہلاک ہوجاتے ہیں
#کالی_زیری
#hijamah
Shahzad shafiq hijama centre for ladies
#hijamah sunah date
Cupping therapy
0321 2773576 0312 2001310 03317863313
No comments:
Post a Comment