Tuesday, 9 May 2023

خبردار نظر بد بر حق ہے

 *خبردار نظر بد حق ھے*


گھروں میں پریشانیوں کے ڈیرے ہیں، بچے بگڑ گئے، بیٹیوں کی پریشانی، بیوی بیمار...


1- طلاق

2-پریشانیاں

3- بیماریاں

پریشانیوں سے بھرمارر زندگی کی وجہ ہم خود ہیں.


بہنو! 


*لوگوں کو یہ جاننا ضروری نہیں کہ میں اپنی ازدواجی زندگی میں کتنا خوش ہوں.*


*یہ بھی ضروری نہیں کہ کھانوں پینوں کی تصویریں سوشل میڈیا گروپس وغیرہ میں شئیر کر دیں.*


*یہ بھی ضروری نہیں کہ اپنے بچوں کی تصویریں لوگوں کے ساتھ شئیر کرتے پھریں.. کتنے محروم ہونگے...کتنی شیطانی نظریں پڑتی ہوں گی؟ جو اللہ تعالیٰ کے ذکر سے عاری ہوتی ہیں.*


پھر ساتھ لکھتے ہیں (اللہ نظر بد سے بچاے) یہ دعا کا مقام ہے۔


*جو کہ آپ نے خود پیاروں کی تصویریں زہریلی نظروں کے بیچ پھینک دیں؟ جان بوجھ کر انگاروں کی نظر کر رہی پھر اللہ اللہ کر رہی۔*


*⬅ یہ بھی ہرگز ضروری نہیں کہ آپ شوھر کی تصویر کسی کے ساتھ شئیر کردے۔*


یا

*سوشل میڈیا پہ ڈال دیں... کیا آپ کو معلوم ہے کہ آپ کی ہم عمر کتنی عورتیں اس نعمت کیلئے ترس رہی ہیں، اندازہ ہے آپ کو؟*


*نہیں نا*


*آپ ایسی نعمت دوسروں کو دکھا رہی جس سے بہت ساری محروم ہیں، اللہ کا خوف کریں...خود کو وحشی نظروں سے بچائیں۔*


*لوگوں کا یہ جاننا بھی ضروری نہیں کہ آپ کہاں گئے کہاں سے آرھے، کیا کھا رہے، کیا بنا رہے.*


زندگیاں سوشل میڈیا کی وجہ سے اوپن ہوگئی ہیں... پیالیوں میں بچی ہوئی چائے تک ہم سوشل میڈیا کی نظر کر دیتے ہیں...⤵


*ھر شوھر کو فرمان بر دار بیوی نصیب نہیں.. احتیاط کرو.*


*ہر بیوی کیلئے فرشتہ صفت شوھر ملنا ممکن نہیں.. احتیاط.*


*ہر ماں کے بیٹے ذہین قابل کیوٹ نہیں ہوتے...احتیاط۔*


*ہر ایک کو آپکی طرح ہر چیزیں میسر نہیں..احتیاط۔*


*ہر بیوی اپنے شوھر کیساتھ آپکی طرح خوش نہیں..احتیاط۔*


*ہر ایک کے پاس گھومنے پھرنے کی استطاعت نہیں..احتیاط۔*


*ہر ایک کے پاس اچھے رسٹورنٹ میں کھانے کی سکت نہیں..احتیاط۔*


*ہر لڑکی آپ کی طرح شاپنگ کرنے سے قاصر ہیں..احتیاط۔*


*ہر ایک کو آپکی طرح گھر باغات گاڑی نصیب نہیں..احتیاط۔*


*بہنو/بھائیو!*


ہم اللہ تعالی پے توکل کا ہرگز انکار نہیں کرتے.....


لیکن...


*اپنے گھروں کے اسرار کی حفاظت از حد ضروری ہے؟*


جب اللہ تعالی نے ان پر پردہ کر رکھا ھے تو باپردہ ہی رہنے دیں...


*آخر میں یہ دو احادیث بھی پڑھتے جائیں:*


نظر بد انسان کو موت تک اور اونٹ کو ہانڈی تک پہنچا دیتی ہے۔ (صحیح الجامع حدیث نمبر 4144)

(اللہ کی تقدیر و قضا کے بعد سب سے زیادہ نظر بد کی وجہ سے میری امت میں اموات ہوں گی۔ (صحیح الجامع حدیث نمبر 1606)

 اللہ تعالی میری اور آپکی حفاظت فرماے...

No comments:

Post a Comment