سینڈ فلاٸی
یہ نسخہ سپیشلی بلوچستان والوں کے لیے
سینڈ فلائی کا مسئلہ پورے بلوچستان کا ہے یہ سینڈ فلاٸی سب سے زیادہ نقصان سبی ایریا میں کرتی ہے مگر پھر بھی خشک مٹی کے پہاڑوں پر بہترین پرورش پاتی ہے مقامی لوگ ہمیشہ ہاتھ بازو ٹانگیں اور گردن ڈھانپ کر رکھتے ہیں جس کی وجہ سے موسموں کی حدت اور اس ہلکے براؤن مچھر کے برابر کی مکھی سے محفوظ رہتے ہیں
اس مکھی کے کاٹتے وقت یا بعد میں درد جلن کا احساس نہیں ہوتا مگر تیسرے دن جلد پر مہرون کلر کا نشان نمودار ہوجاتا ہے
پہچان رکھنے والے تو اسی وقت تدارک کر لیتے ہیں اور جن کو پتہ نہیں چلتا انکی اندرونی جلد کے ٹشوز ایک گول دائرے میں گلنا شروع ہوتے ہیں
اس مکھی کے زہر کا اثر نیچے کی طرف سرائیت کرتا ہے مگر بلڈ میں سرکولیشن نہیں کرتا ورنہ سب سے پہلے دل کے والوز کو گلا دیتا جس وجہ سے بندہ وہیں ڈھیر ہوجاتا
اس مکھی کے کاٹنے کے اوقات مخصوص ہیں
یہ مکھی صرف عصر سے مغرب تک نکلتی ہے اسکے بعد واپس غاٸب ہوجاتی ہے ان اوقات میں اگر وہاں کے باسی مکمل احتیاط کریں تو اس کے حملہ سے محفوظ رہتے ہیں
موسم کے لحاظ سے جتنا موسم گرم ہوگا اتنا سینڈ فلائی کا حملہ شدت والا ہوگا
اگر کسی کو یہ مکھی بد احتیاطی کی وجہ سے کاٹ لے اور اس کے کاٹے کا نشان ظاہر ہوجاۓ اور بد قسمتی سے ہسپتال سے بہت دور ہوں تو اس وقت روٸی کا ایک پھایہ سا بناکر مدار جس کو آک بھی کہتے ہیں اس کا دودھ اور سرسوں کا آئل لے کر مکس کرلیں اور اس میں نیم کے پتے ڈال کر جلالیں اور تمام کو گھوٹ کر مرہم تیار کرکے زخم پر لگاٸیں زخم جلدی ٹھیک ہو جاۓ گا
اس مرہم کو مقامی لوگ پہلے سےگھر میں تیار کرکے محفوظ کریں یہ مرہم سالہا سال کام دے گی
مرہم کے فائدے
کلہاڑے یا چھری کا کٹ لگ جانے پر یہ مرہم لگاکر پٹی باندھ دیں تیسرے دن اللہ کی قدرت دیکھیں زخم بھر چکا ہوگا
پرانا گندا زخم ہو اس کو واش کریں اور یہ مرہم بھر دیں پھوڑا پھاڑ کر ریشہ نکال دیں اور واش کرکے مرہم بھر دیں
یہ مرہم کسی بھی زخم پر صبح شام لگائیں
خوراکی دوا
ریٹھا
کرنجوہ
گندھک
ہرڑ سیاہ
برابر وزن کا سفوف بنالیں
خوراک
ایک گرام صبح شام پانی سے دیں
فواٸد
زخم ختم ہو جائے گا جراثیم فنا ہوجائیں گے
#سینڈ_فلاٸی
No comments:
Post a Comment