Wednesday, 3 May 2023

بواسیر پائلز

 بواسیر

ورش

پاٸلز


بواسیر جمع ہے

باسورہ کی

جس کے معنی ہیں

افزونی گوشت

لیکن حکما۶ کی اصطلاح میں

ان مسوں کو کہتے ہیں

جو مقعد اور اسکے اردگرد پیدا ہو جاتے ہیں


اقسام امراض

اطبا۶ نے اسکی بہت ساری اقسام بیان کی ہیں

جیسے کہ بواسیر خونی بواسیر بادی

نواسیر اور گھنسیر وغیرہ


لیکن بڑی قسمیں صرف دو ہی ہیں

ایک وہ ہے جس میں خون اور زرد رنگ کا پانی مسوں سے نکلتا ہے

اسکو بواسیر خونی کہتے ہیں


دوسری قسم میں خون وغیرہ بالکل نہیں نکلتا

لیکن مقام مقعد پر خارش ہوتی رہتی ہے

اسے بواسیر بادی یا ریاحی کہتے ہیں


بواسیر خونی میں بد ہضمی اور قبض کی شکایت رہتی ہے

جسکی وجہ سے رفع حاجت کے لیے جانا کسی عذاب سے کم نہیں لگتا

قبض کی صورت میں ذور لگانے کی وجہ سے

کبھی خون قطرہ قطرہ آتا ہے

کبھی ڈھیروں بھی آجاتا ہے

خون کی مقدار ہر کسی کے مزاج کے اعتبار سے مختلف ہوا کرتی ہے

یعنی کسی کو چند تولہ اور کٸی مریضوں کو ایک پاٶ سے ایک سیر تک خون خارج ہو جاتا ہے

مسوں میں شدت سے درد رہتا ہے

مقعد پر ورم آجاتا ہے


بواسیری مسوں کی اقسام

بواسیری مسے کئی قسم کے ہوتے ہیں

مختلف شکل و صورت کی وجہ سے ان کے نام بھی مختلف ہوتے ہیں

چند اقسام درج ذیل ہیں


عنبی (انگوری شکل)

تینی (انجیرکی شکل)

ثولولی(دانہ مسور کی شکل)

تمری گٹھلی کھجور کی مانند سخت

توثی(شہتوت کی طرح لمبے اور نرم)

مقام کے لحاظ سے بواسیر کے مختلف نام ہیں مثلاً


بواسیر الانف

ناک کے اندر بد گوشت پیدا ہو جاتا ہے

جو گلٹی کی طرح سخت اور سفید ہوتا ہے اس کے ساتھ درد کم ہوتا ہے گاہے یہ بد گوشت سرخ اور نیلا ہوتا ہے جس کے ساتھ درد شدید ہوتا ہے خصوصاً جب اس کے ساتھ جب زرد اور بدبودار پانی بہہ رہا ہو


بواسیر شفت

ہونٹ کی بواسیر ہے اس میں اوپر والے ہونٹ پر نیلے رنگ کا ابھار سا پیدا ہو جاتا ہے ہونٹ باہر کی جانب لٹک جاتا ہے درمیان سے پھٹ جاتا ہے اور نیچے والے ہونٹ پر سیاہ رنگ کا توت نما ابھار پیدا ہو جاتا ہے


بواسیر الرحم

رحم کے اندر مسے پیدا ہو جاتے ہیں یہ مسے درد کی شدت کے وقت سرخ ورنہ زرد رہتے ہیں ان سے میل کی مانند رطوبت خارج ہوتی ہے۔ جس کا رنگ سیاہی مائل ہوتا ہے


بواسیر مقعد

اس کی دو اقسام ہیں 


1 بواسیر مقعد خارجی

مبرز کے باہر کی جانب ایک یا دو مسے بن جاتے ہیں

ان میں خارش جلن اور درد ہوتی رہتی ہے قبض ہونے سے یاں سخت اور سرد جگہ بیٹھنے سے ان میں ورم ہو کر درد اور سوزش ہوتی ہے


2 بواسیر مقعد داخلی

مبرز سے لے کر دو انچ اوپر تک مسے بنتے ہیں یا تو مقعد کے ارد گرد چاروں طرف میوکس ممبرین میں وریدیں پھول جاتی ہیں


نوٹ

خارجی بواسیر در اصل اندرونی بواسیر کی علامت ہے یعنی پہلے اندرونی بواسیر ہوتی ہے اور اس کے کچھ عرصہ بعد خارجی بواسیر پیدا ہو جاتی ہے


ضروری یاداشت

۱- بواسیر کیسی بھی ہو اس کا سبب واصلہ بواسیری زہر ہے جو جسم انسان کے اندر ہی تیار ہوتا ہے اور عموماً اس کی نوعیت موروثی ہوتی ہے

۲- علاج کرتے ہوئے اگر بواسیر کی بجائے بواسیری زہر کو پیش نظر رکھا جائے تو ہر قسم کی بواسیری علامات کا کامیاب تدارک ہو سکتا ہے


علامات بواسیر ریاحی

اس میں خون تو نہیں نکلتا

لیکن اسکی تکلیف بواسیر خونی سے کم نہیں ہوتی

ریاح پیٹ میں پھرتی رہتی ہے

اور ازحد قبض ہو جاتی ہے

بدن ہر وقت ٹوٹتا رہتا ہے

کمر اور رانوں میں درد رہتا ہے

ہاضمہ خراب اور بھوک کم ہو جاتی ہے

چہرہ اور بدن کی رنگت پھیکی پڑ جاتی ہے

بواسیر والے کی قبض ختم ہو گٸی تو سمجھو یہ بیماری بھی ختم ہو گٸی


اس اکیلی دواٸی سے ہی بواسیر کے مسے خشک ہو کے گر جاتے ہیں

یا ہمیشہ کے لیے مردہ ہو جاتے ہیں


اسکی خاصیت یہ ہے کہ اک بار لگاتار مکمل کورس کرنے کے بعد 

یہ بیماری پھر کبھی لوٹ کے نہ آۓ گی

اور نہ ہی کبھی اسکی اگلی نسل میں کسی کو ہوگی


بدھاری قند خشک 8تولہ

پوست چترا 4 تولہ

سونٹھ 2 تولہ

مرچ سیاہ 1 تولہ

گُڑ پرانا 7 تولہ


تمام اجزا۶ کو کوٹ پیس کر پاٶڈر بنا لیں

اور آخر میں گڑ ڈال کر خوب کوٹیں 

اور زرا سا پانی ڈال کر چنے برابر گولیاں بنا لیں یا ایسے ہی سفوف کھالیں


دو گولی صبح دو گولی شام ہمراہ پانی 

کھانا کھانے کے بعد 


بواسیر میں پرہیز و غذا


تمام گرم بادی ثقیل دیر ہضم فاسٹ فوڈ ہر قِسم

آلو گوبھی بند گوبھی شملہ مرچ اروی بھنڈی توری مونگرے مٹر بڑاگوشت سری پائے کلیجی دال چنا دال ماش ارہر کی دال تمام مشروبات کولڈڈرنکس وغیرہ ٹھنڈا پانی اوربرف ٹھنڈا دودھ سیب کیلا مالٹا کینو ہرطرح کی تلی ہوئی اورفرائی چیزیں چاو ل پنیر چیز تمام بیکری آئٹم ہرطرح کی سفید چنے نان خمیری روٹی چائے اورگرین ٹی کھٹی اورچٹپٹی چیزیں بناسپتی گھی کارن آئل آئل بنولہ سو یابین آئل مونگ پھلی ملوک فالسہ جامن چقندر لوبیا سفید اور سرخ تمام کھٹے میٹھے پھل املی آلو بخارا تربوز کانجی دھی بھلے آلو چنے کھٹی لوکاٹ سموسے پکوڑے چائے رس باقر خانی چائنیز کھانے نوڈلز پاستہ برگر شوارما وغیرہ


مفید اشیاء

دیسی آٹے کی روٹی،انڈہ آملیٹ اُبلا ہوا انڈہ میٹھا انڈہ ہاف فرائی اندہ سرسوں کاساگ پالک پودینے کی چٹنی پیاز میتھی  کریلے شلجم سفید اور پیلے گا جر کا سالن کالے چنے شوربہ والے بکرے کاگوشت شوربے والا دیسی مرغی کا گو شت فارمی مرغی کا گوشت تیتر بٹیر مچھلی لوکی بکرے کے گوشت والا پلاؤ نیم گرم دودھ بکری کا دودھ اونٹنی کا دودھ ٹینڈے گھیاکدو حلوہ کدو گھیاتوری ٹماٹرپیازکا سالن دیسی مرغی شوربے والی شہد خالص کھیرا مولی گاجر دہی، تازہ مکھن


خشک میوہ جات

میٹھابادام اخروٹ (دوسے زیادہ نہیں)تل سفید کشمش چلغوزے ناریل خشک کاجو انجیر

مربہ جات

آملے کامربہ ہڑہڑکامربہ گلقند گاجرکامربہ ادرک کا مربہ


پھل

میٹھا آم آڑو میٹھا انگور پپیتہ شہتوت گنا خربوزہ انناس گرما سردا خوبانی میٹھی لوکاٹ امرود بغیر بیج ناشپاتی عناب کھجور


قہوہ جات

پودینے کا قہوہ ادرک کا قہوہ دارچینی کا قہوہ کالے زیرہ کا قہوہ اجوائن کا قہوہ


میٹھا

سوجی کا حلوہ دیسی گھی میں تیارشدہ گاجر کا حلوہ گاجر کی کھیر چاول کی کھیر فرنی گڑوالے چاول زردہ گندم کادلیہ دودھ میں تیارشدہ سویاں


روغنیات

روغن بادام روغن سرسوں روغن تل روغن زیتون روغن کلونجی دیسی گھی


#بواسیر

Shahzad shafiq hijama 

03317863313 

0321 2773576 

0312 2001310 #hijamah

#hijamakarachi

#alhijama 

#dhaKarachihijama

No comments:

Post a Comment