جگر میں گرمی زیادہ ہوجاتی ہے تو اس وقت مریض کا پیشاب بالکل زرد رنگ کا آنے لگتا ہے اور ناخنوں اور آنکھوں میں بھی زردی آجاتی ہے پھر مرض کے پرانے ہو جانے کی صورت میں مریض کی تمام چیزیں زرد رنگ کی نظر آنے لگتی ہیں بھوک تقریبا ختم ہوجاتی ہے۔۔
نسخہ : مغز بادام 8 عدد، سبز الائچی 5 عدد، چھوہارا 2 عدد، رات کو مٹی کے پیالہ میں پانی ڈال کر اس میں بھگو رکھیں تمام رات پڑا رہنے دیں اور صبح نکال کر چھوہاروں کی گھٹلی و بادام اور الائچی کے چھلکے اتار کر کونڈے میں ڈال کر خوب گھوٹیں پھر کوزہ مصری 50 گرام ملائیں پھر آخر میں 50 گرام گائے کا گھی ملا کر مریض کو چٹائیں بس اتنی سی بات ہے
انشاءاللہ آرام ہوگا صرف سات دن استعمال کافی ہے۔۔
فوائد : یرقان دور ہوجائے گا آنکھوں کی ذردی چہرے اور جسم کا پیلا پن دور ہوگا مریض کو بھوک بھی لگے گی جگر کو طاقت بھی ملے گی خون بھی پیدا ہوگا۔۔
No comments:
Post a Comment