سائیکالوجسٹ اور سائیکا ٹرسٹ کا فرق
عام طور پر لوگ psychologist اور psychiatrist کو ایک ہی چیز سمجھتے ہیں۔
اکثر سائیکالوجسٹ سے یہ سوال پوچھا جاتا ہے کہ آپ دوائیاں کیوں نہیں دیتے اور جب انھیں جواب دیا جائے کہ دوائیاں دینا سائیکالوجسٹ کا کام نہیں بلکہ سائیکاٹرسٹ کا کام ہے تو انہیں تھوڑی حیرت ہوتی ہے کہ اچھا یہ دو الگ الگ شعبے ہیں۔
آج کی تحریر میں میں چند بنیادی وجوہات کی نشاندہی کی جائے گی کہ کیسے یہ دونوں ایک دوسرے سے مختلف ہیں؟
1۔ ایک سائیکاٹرسٹ MBBS کی ڈگری حاصل کرتا ہے، یعنی کسی میڈیکل کالج میں پانچ سال زیر تعلیم رہنا جیسا کہ ایک عام ڈاکٹر کرتا ہے۔ اس کے بعد وہ (psychiatry )میں مہارت حاصل کرتا ہے اور (psychiatrist )کہلاتا ہے۔
دوسری طرف سائیکالوجسٹ نفسیات میں( Fsc) کے بعد نفسیات میں چار سالہ ڈگری حاصل کرتا ہے ۔ اس کے بعد دو سالہ مزید ایم ایس یا پھر ایک سال کا (clinical psychology) میں ڈپلومہ کرتا ہے اور (psychologist ) کہلاتا ہے۔
2۔ دوسرا اور بنیادی فرق نظریے کا ہے سائیکاٹرسٹ کے نزدیک ہمارے جسم اور ہمارے دماغ میں کیمیکلز موجود ہوتے ہیں۔ ان کی کمی یا زیادتی ہمارے رویوں میں تبدیلی لاتی ہے اور (abnormal behaviour) کی طرف لے جاتی ہے۔
دوسری طرف (psychologists) کا یہ ماننا ہے کہ ان کیمیکلز کی کمی یا زیادتی کے پیچھے ہماری "سوچ” ہوتی ہے۔ ان کا ماننا ہے کہ کیمیکلز میں تبدیلی ایک ثانوی چیز ہے جبکہ بنیادی چیز ہماری سوچ اور ہمارے خیالات ہیں پہلے انسانی دماغ میں خیال پیدا ہوتا ہے اور اس خیال کی وجہ سے ہی دماغ میں تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں۔
3۔ تیسرا فرق طریقہ علاج کا ہے۔ (Psychiatrist )چونکہ کیمیکلز کو بنیادی وجہ مانتے ہیں اس لیے وہ دوائیوں کے ذریعے ان کیمیکلز کو اعتدال پر لانے کی کوشش کرتے ہیں ان کا بنیادی طریقہ دوائیوں کے ذریعے علاج کرنا ہوتا ہے۔
دوسری طرف (psychologist) کے نزدیک جیسا کہ بنیادی وجہ خیال یا سوچ ہے سو ان کا نظریہ یہ ہےکہ اگر ہم کسی کے خیالات یا سوچنے کے طریقے کو تبدیل کردیں تو وہ شخص ٹھیک ہو سکتا ہے ان کے نزدیک دوائیاں دینے کی مثال ایسی ہے جیسے ہم کسی درخت کو اکھاڑنا چاہتے ہیں لیکن ہم صرف اس کی شاخیں کاٹ رہے ہیں جبکہ سائیکوتھراپی اور کاؤنسلنگ کے ذریعے ہم بیماری کے اس درخت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکتے ہیں۔
کسی مریض کو نفسیاتی مسائل کے حل کے لیے کس کے پاس جانا چاہئیے ؟سائیکالوجسٹ کے پاس ؟ یا سائیکاٹرسٹ کے پاس ؟
جواب : کسی بھی نفسیاتی مسئلے کے لیے سائیکالوجسٹ کے پاس جائیں۔ وہ آپ کے ساتھ (Talk Therapy) کرے گا / گی اور آپ کی سوچ، جذبات اور رد عمل کو ایک مختلف زاویہ اور مثبت طرز دے گا / گی جس سے آپ اپنی دنیاوی مشکلات کو آرام سے ہینڈل کرنا سیکھ جائیں گے
اور کسی نفسیاتی الجھن کا شکار نہیں ہوں گے بعض قابل سائیکالوجسٹ (Hypnotherapy) بھی کرتے ہیں اس طریقہ علاج میں آپ کے شعور کو سلا کر آپ کے لاشعور سے رابطہ کیا جاتا ہے اور آپ کے تمام مسائل کی وجہ اور ان کے اثرات آپ کے لا شعور سے نکال دئیے جاتے ہیں۔ جس سے آپ پھر سے توانا اور فریش ہو جاتے ہیں۔اگر آپ کا مرض زیادہ ہو جس کا علاج( Talk therapy) یا (Hypnotherapy) کے ذریعے نہ ہو سکتا ہو تو سائیکالوجسٹ آپ کو خود سائیکاٹرسٹ کے پاس بھیج دے گا۔
Shahzad shafiq hijama
03317863313
Cupping therapy
No comments:
Post a Comment