دو انگلیوں پر اُوپر ہی محسوس ہو گی
(60سے65 سال عمر کا زمانہ
اس کے علاوہ اگر کسی کی یہ نبض ہے تو یہ بگڑی ہوئی نبض ہے
اس نبض میں ہم نے تین اور چار نمبر یعنی عضلاتی غدی اور غدی
عضلاتی ادویات اور غذا کا استمعال کر نا ہے اور آگر یہ ہی نبض
ارتقائی صورت میں آگے چلی جائے تو پھر ہم نے چار اور پانچ نمبر
یعنی غدی عضلاتی اور غدی اعصابی ادوایات اور غذا کا استمعال کرنا ہے
3)عضلاتی غدی:-(نوجوان مرد کی صحت والی نبض)
تین اُنگلیوں تک اُوپر ہی محسوس ہو گی
اگر نوجوان مرد کے علاوہ اگر یہ کسی کی یہ نبض ہے تو یہ بگڑی ہوئی نبض
ہے اس کا علاج ہم نے چار اور پانچ نمبر یعنی غدی عضلاتی اور غدی
اعصابی ادویات اور غذا سے کرنا ہے اور اگر یہی نبض ارتقائی صورت
میں آگے چلی جائے تو پھر اس کا علاج پانچ نمبر اور چھ نمبر یعنی غدی
اعصابی اور اعصابی غدی ادویات اور غذا کا استمعال کر نا ہے
4)غدی عضلاتی:-(نوجوان عورت کی صحت والی نبض)
چار اُنگلیوں تک ہلکا دباوء سے محسوس ہو گی
یہ نبض نوجوان عورت کی صحت والی نبض ہے اس کے علاوہ یہ بگڑی
ہوئی نبض ہے اس کا علاج پانچ اور چھ نمبر یعنی غدی اعصابی اور
اعصابی غدی ادویات اور غذا کا استمعال کرنا ہے اور اگر یہی نبض
ارتقائی صورت میں آگے چلی جائے تو اس کا علاج چھ نمبر اور ایک
نمبر یعنی اعصابی غدی اور اعصابی عضلاتی ادویات اور غذا سے کرنا ہے
5)غدی اعصابی :- (زمانہِ حیض اور زمانہِ ولادت کی صحت والی نبض)
درمیان والی دو اُنگلیوں کے نیچے محسوس ہو گی
یہ نبض عورت کے زمانہ حیض اور زمانہ ولادت کی صحت والی نبض ہے
اس کے علاوہ یہ بگڑی ہوئی نبض ہے اس کا علاج چھ نمبر اور ایک
نمبر یعنی اعصابی غدی اور اعصابی عضلاتی ادویات اور غذا سے کرنا
ہے اور اگر ارتقائی صورت میں آگے چلی جائے تو پھر کا علاج ایک
نمبر اور دو نمبر یعنی اعصابی عضلاتی اور عضلاتی اعصابی ادویات اور غذا سے کرنا ہے
تحریک تسکین اور تحلیل پر غور و فکر ضرور کریں
ہم نے تسکین والے مقام کو ادویات اور غذا سے تحریک دینی ہے
نبض بگڑنے کی دو ہی صورتیں ہیں یا تو وہ صحت والے مقام سے آگے
جائے گی یا پھر صحت والے مقام سے پیچھے رہ جائے گی
ان دو ہی صورتوں کی وجہ سے بیماری ہے
جب نبض اپنے صحت والے مقام پر آئے گی تو تمام بیماریاں خود بخود ختم ہو جائیں گی
اس لیے مزاج کو سمجھنا بہت ضروری ہے
اگر مزاج کو سمجھ کر دال بھی کھائیں گے تو وہ سونا ہے
اور مزاج کو سمجھے بغیر سونے جیسی چیز بھی کھائیں گے تو وہ زہر ہے
اللہ پاک ہم سب کو آسانیاں پیدا کرنے کی توفیق عطاء کریں
واسلام
No comments:
Post a Comment