Monday, 22 May 2023

کولیسٹرول

 کولیسٹرول ہماری خوراک کے روغنی اجزا سے بنتا ہے مثال کے طور پر

#اعصابی غذاؤں میں مغزکدو گاجر مولی دودھ مکھن وغیرہ میں بھی روغنیات پاے جاتے ہیں جن سے کولیسٹرول بنتا ہے یہ کولیسٹرول اعصابی خلیوں کے گرد حفاظتی تہہ بناتا ہے

اسی طرح

#عضلاتی غذاؤں میں بھی روغنی مادہ پایا جاتا ہے مثال مچھلی کا تیل مونگ پھلی تل سورج مکھی وغیرہ ان غذاؤں سے بننے والا کولیسٹرول عضلاتی خلیات کے گرد حفاظتی تہہ بناتا ہے

اسی طرح

#غدی غذاؤں میں بھی روغنی مادہ پایا جاتا ہے مثال کے طور پر اخروٹ بادام وغیرہ ان غذاؤں سے بننے والا کولیسٹرول غدی خلیات کے گرد حفاظتی تہہ بناتا ہے

جسم میں جب بھی کسی غذائی مادے کی زیادتی ہوجاے تو کولیسٹرول بھی زیادہ بنتا ہے اور اسکی زیادتی مرض پیدا کردیتی ہے

#کولیسٹرول کی پہچان

کولیسٹرول کی جانچ کے لیے لیبارٹری ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے جس سے باآسانی اسکی بڑھی ہوئی مقدار کا باآسانی پتہ چلایا جاسکتا ہے

یاد رکھیں کہ جب بھی کوئی تحریک غیر طبعی ہوگی تو اچھا کولیسٹرول کم ہوجاے گا اور برا کولیسٹرول بڑھ جاے گا

#کولیسٹرول کی نبض سے تشخیص

کولیسٹرول کس مزاج میں بڑھا ہوا ہے یہ نبض سے باآسانی پتہ چلایا جا سکتا ہے

اگر کولیسٹرول زیادہ ہے اور مریض کی نبض

پست ہے قوام میں موٹی اور دباؤ دینے سے آخری ایک سے ڈیڑھ انگلی پر ملتی ہے تو یہ کولیسٹرول اعصابی غذاؤں سے اور اعصابی تحریک کے بگاڑ سے بڑھا ہوا ہے اسی طرح

#اگر مریض کی نبض مشرف ہے بلند ہے تیز ہے تین سے چار انگلیوں پر ملتی ہے تو ایسا کولیسٹرول عضلاتی تحریک میں بڑھتا ہے اور

#اگر مریض کی نبض متعدل ہے نہ مشرف ہے نہ ہی پست بلکہ درمیان میں ملے تو ایسا کولیسٹرول صفراوی غذاؤں اور غدی تحریک کے بگاڑ کا نتیجہ ہے

No comments:

Post a Comment